عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ریحان ہاشمی
۰۳/ اکتوبر ۲۱۰۶ ء
کراچی( ) ضلع وسطی مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کے لئے تمام یونین کمیٹیوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت چھوٹی بڑی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حسین آباد یونین کمیٹی نمبر 28 میں کچرا کنڈی سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پر مامور عملہ جس دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتا ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کا تعاون ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بعد ازاں انہوں حسین ابراہیم فاؤنڈیشن گراؤنڈ ((HEFپر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا واضح رہے کہ حسین ابرہیم فاؤنڈیشن گراؤنڈ کو اوکھائی میمن جماعت نے عوام کی بھلائی کے لئے پارک کو اون (own )کیا تھا جسکی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ اوکھائی میمن جماعت کا یہ عمل قابل تقلید ہے اگر دیگر مخیر حضرات ،ادارے اور کیمونٹیز عوام کی بھلائی کے لئے مختلف پارکس کو ) OWN ) کرلیں تو بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر تفریح اور خوشگوار ماحول میئسر آسکیں گا انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پارک و پلے گراؤنڈز پر توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے پارکس میں عوام کی آمد کا سلسلہ رک گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی پارک و لے گراؤنڈز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو گھر کے قریب تفریحی سہولتیں میئسر آسکیں
جاری کردہ عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی )