6th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture





کلین سینٹرل گرین سینٹرل

چیئرمین ریحان ہاشمی کے انقلابی اقدامات 

ضلع وسطی کو حقیقی سر سبز بنانے کے لئے بلدیاتی افسرن کو تندہی سے کام کرنے کی ہدایت 

مورخہ 06-11-2016کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے نئے نعرے'' کلین سینٹرل ۔گرین سینٹرل '' کو حقیقی رنگ دینے کے لئے انقلابی اقدامات کا آغاز کردیا ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکرعلی، یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک '' D''میں موسم سرما کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پودے مہیاء کئے جائیں اور جہاں جہاں ممکن ہو شجرکاری بھی کی جائے اس موقع پر ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمین یوسی پینل ،یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان ، اساتزہ اور اسکول و کالج کے طلباء و طالبات نے بھی اپنے اپنے نام کے پودے لگائے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کو کلین و گرین بنانے کے لئے وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی مختلف علاقوں کا وقتا فوقتا دورہ کر کے بلدیاتی عملے کی کارکردگی کا معائنہ کرتے رہتے ہیں تاکہ بلدیاتی خدمات میں کوتاہی نہ برتی جائے ۔واضح رہے کہ جب سے منتخب نمائندوں نے بلدیاتی نظام کی باگ ڈور سنبھالی ہے عوامی خدمات میں تیزی نظر آرہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اختیارات کی عوامی سطح پر منتقلی نہ صرف عوام کے لئے بہتر ہے بلکہ علاقائی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے بلدیہ وسطی کو اگر حقیقت میں سرسبش و شفاف بنانا ہے تو چیئرمین اور اسکی ٹیم کو مزید انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پارکس اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کو خلوص دل اور نیک نیتی سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تب ہی وہ کہے سکے گے '' کلین سینٹرل ۔گرین سینٹرل'' 

جاری کردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی ) 


Disctrict municipal Corporation Central Karachi


Dated 06-11-2016

                                  “ Clean central O  green central”

A slogan to be followed by DMC Central Revolutionary steps to be taken  by Rehan Hashmi- to make slogan seen 
Karachi(   ) The Elected Chairman DMC Central ,Rehan Hashmi is going to take revolutionary  step to follow his slogan “Clean Central ,Green Central “.he started winter seen plantation here at North Nazimabad Hydri  market by  plantingt plants of Neem & pars pepal along with vice chairman syed shakir ali and uc-23 chairman and members of youth parliaments and others. He has instructed director park of DMC Central to arrange for the maximum number of flowers & Decorated plants and other plants of big Trees so as to make DMC really Green .He also instructed to DTO sanitation to show he real excellence and performed of his department to keep DMC Central to Clean And Shining he commended every officers staff member of DMC Central to Discharge there duties with responsibility and sincerely .the elected Vice chairman syed shakir ali is also making effects to make the said slogan a true picture he  visit different areas of DMC Central to monitor activities for DMC staff so as to keep them active to bring out a beautiful face of DMC Central it is to be noted that since the elected Chairman & other member of DMC Central have taken the change of their office the welfare work has shown concededly programs that prove the benefit of delegation of power to the common pupils by strengthening their elected members, however DMC Central still need more efforts if Rehan Hashmi and His team wants to make the district Central real picture of their slogan “Clean Central , Green Central”            

Release by

Alamgeer Saifee

Information Officer

DMC Central

0333-3697274


5th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture


ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ریحان ہاشمی 

۰۵/ اکتوبر ۲۱۰۶ ء ؁

کراچی( ) ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر21 کے چیئرمین نعیم الدین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے بھی عملی اقدام کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت ضلع وسطی میں نائٹ سوئپنگ کا کام جاری ہے ضلع وسطی کو گرین رکھنے اور عوام کو پودوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت پودے تقسیم کرنے کے لئے کیمپ بھی لگایا گیا چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدایتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل ذیادہ ہے اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد حاضری کو ممکن بنایا جائے کام چور اور نااہل افسران و ملازمین کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے

جاری کردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی )  



4th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture



بلدیہ وسطی نے شہریوں میں 200 پودوں کی مفت تقسیم
 
ریحان ہاشمی نے سید شاکرعلی کے ہمراہ مفت شجرکاری کیمپ کا افتتاح کیا
 
مورخہ : ۰۴/ نومبر ۲۰۱۶ ؁ ء
 
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے عوام الناس میں تین روزہ مفت پودے تقسیم کرنے کیلئے نارتھ ناظم آباد بلاک D'' '' برھانی آرکیڈ کے گراؤنڈ میں محکمہ پارک کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا افتتاح کردیا اس موقع گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی کرتے ہوئے کہا کہ درخت ،پودے اور ہریالی ہماری شہری زندگی کیلئے آب حیات کی حیثیت رکھتے ہیں۔جبکہ سر سبز شاداب ماحول انسانی ذہن کو تازگی اور فرحت بخشتا ہے۔ انہوں نے بوہرا برادری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیگر افراد اور کیمونٹی درختوں،پارکس اور پلے گراؤنڈز کو بطور Custodian'' ''سرپرست کی حیثیت سے اپنا لیں تو عوام اور بلدیہ وسطی کے باہمی اشتراک سے عوام الناس کو پرفضا اور صحت مند ماحول مہیا کرنے میں بہت مدد ملے گی اس موقع پر وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ درختوں کو ہماری زندگی میں خاص اہمیت حاصل ہے انہوں نے درختوں کو ماں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہرے بھرے درخت جو خود گرمی برداشت کرتے ہیں او ر ہمیں ٹھنڈی چھاؤں مہیا کرتے ہیں انکی ٹھنڈی چھاؤں ماں کی آغوش کے مترادف ھے جو خود تکلیف اٹھا کر بچوں کو آرام پہچاتی ہے انہوں نے کہا کہ درختوں سے پیار کروجیسے تم اپنی ماں سے پیار کرتے ہو اس موقع پرسید شاکر علی نے اپنی والدہ کے نام کا پودا بھی لگایا اس موقع پر یونین کمیٹی ۱۸ کے چیئرمین مظہر حسین کاکا ،یوسی پینل ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ، یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران ، KASBIT کی نمائندہ شہلا اورعوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں عوام میں شجر کاری کا شعور اجاگر کرنے اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت سے آگاہی دینے کیلئے خصوصی شجرکاری واک میں اسکولوں کے بچے مختلف بینرز اٹھائے ہوئے چل رہے تھے۔ جبکہ عام افراد کی بڑی تعداد نے واک میں حصہ لیا اور شجرکاری کیمپ سے مفت پودے حاصل کئے بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،بوہرا برادری کے شیخ ٖفخرالدین ، ارکان یوتھ پارلیمنٹ اور بلدیاتی افسران نے پودا لگا کر ضلع وسطی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نے '' کلین اینڈ گرین ضلع وسطی '' کے عنوان کے تحت بلدیہ وسطی میں صفائی اور شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ھے جس کے تحت نہ صرف صفائی کے کاموں کو بہتر کیا جارہا ہے بلکہ ز یادہ سے زیادہ درخت لگا کر ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے عملی اقدام بھی کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ضلع وسطی کے چاروں زونز میں مفت پودوں کی تقسیم کے لئے کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں جہاں سے تین روز تک عوام کو سینکڑوں کی تعداد میں پودے مفت تقسیم کیئے جائیں گے۔



3rd Nov 2016 DMC Central Karachi News & PIcture


عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ریحان ہاشمی 

۰۳/ اکتوبر ۲۱۰۶ ء ؁

کراچی( ) ضلع وسطی مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کے لئے تمام یونین کمیٹیوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت چھوٹی بڑی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حسین آباد یونین کمیٹی نمبر 28 میں کچرا کنڈی سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پر مامور عملہ جس دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتا ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کا تعاون ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بعد ازاں انہوں حسین ابراہیم فاؤنڈیشن گراؤنڈ ((HEFپر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا واضح رہے کہ حسین ابرہیم فاؤنڈیشن گراؤنڈ کو اوکھائی میمن جماعت نے عوام کی بھلائی کے لئے پارک کو اون (own )کیا تھا جسکی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ اوکھائی میمن جماعت کا یہ عمل قابل تقلید ہے اگر دیگر مخیر حضرات ،ادارے اور کیمونٹیز عوام کی بھلائی کے لئے مختلف پارکس کو ) OWN ) کرلیں تو بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر تفریح اور خوشگوار ماحول میئسر آسکیں گا انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پارک و پلے گراؤنڈز پر توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے پارکس میں عوام کی آمد کا سلسلہ رک گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی پارک و لے گراؤنڈز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو گھر کے قریب تفریحی سہولتیں میئسر آسکیں 

جاری کردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی ) 




2nd Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture


شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ریحان ہاشمی 

ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے لئے نیا اقدام نائٹ سوئپنگ کا آغاز 

مورخہ:02نومبر ۲۰۱۶ ؁ء

کراچی( ) شہریوں کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی،نارتھ کراچی 5000ہزار روڈ ناگن چورنگی تا 4-k چورنگی اور گلبرگ طاہر ولاچورنگی پر نائٹ سوئپنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشنI ندیم حیدر ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن II غوث محی الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر گلبرگ محمد علی،اسلم بیگ و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہیں جس کے لئے ہم ہر قسم کے قانونی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں انجام دیا جاتا ہے صبح کی شفٹ میں شہر کی بڑی مارکیٹیںِ ،بازار ،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کو صاف کیا جارہا ہے ،دوپہر کی شفٹ میں بس اسٹاپ اور عوامی اجتماعات کے مقامات جبکہ نائٹ شفٹ میں شہر کی مرکزی شاہرائیں صاف کی جارہی ہیں، ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے پرعزم ہیں انھوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی شرح خواندگی کے حوالے سے دوسرے اضلاع میں نمایاں ہے اس لئے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھ کر اپنے باشعور اور تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت دیں مزاج اور آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ 


جاری کردہ: عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)

0314-3699690