1st Dec 2016 DMC Central Karachi News #Karachi100daysplan


عوام کی خدمت کے جذبے پر یقین رکھتے ہیں،عامر خان

بہترین حکمت عملی سے عوام کی امیدوں پرپورا اتریں گے ۔ریحان ہاشمی

صد(100 ) روزہ صفائی مہم کے حوالے سے بلدیہ وسطی میں پریس بریفنگ

مورخہ یکم دسمبر 2016ء

کراچی ( ) ایم کیوایم(پاکستان) کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامر خان نے خصوصی 100 روزہ صفائی مہم "ہماراکراچی پروگرام" کے تحت چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں شروع کی جانے والی خصوصی مہم (100)روز ہ ’’ہماراکراچی پروگرام‘‘ کے بارے میں، بلدیہ وسطی لیاقت آباد نمبر3 یونین کمیٹی نمبر۴۲ میں پریس اور میڈیا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ترجمان ایم کیو ایم( پاکستان ) سیدامین الحق، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم،شیخ صلاح الدین،جمال احمد،عظیم فاروقی،انور رضا،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو،منتخب بلدیاتی نمائندگان، ارکان یوتھ پارلیمنٹ اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر عامر خان نے بتایا کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے آئندہ (100 ) یوم تقریبا تین ماہ کا جو خصوصی ٹارگٹ طے پایا ہے اُس کے نتائج دُوررَس ہونگے اور حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کے لئے مقرر کئے گئے اہداف کو وقتِ مقررہ تک پایۂ تکمیل تک پہنچادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ عوام کی خدمت جذبہ رکھتی ہے اور ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں وہ اس شہر اور عوام سے مخلص نہیں ہو سکتے ،کراچی کی عوام باشعور ہے وہ اس فرق کو محسوس کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کے مئیر اورمنتخب نمائندوں کو قانون کے مطابق اختیارات کے معاملے پر قومی و صوبائی حکومت کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریھان ہاشمی نے کہا کہ سرِ دست منتخب یوسیز میں صفائی مہم کے ساتھ بلدیہ کے زیرِ انتظام ڈسپنسریز ، اسپتال، اسکولوں، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی مرمت اور تزئین و�آرائش کرکے انہیں دوبارہ باقاعدہ طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔جبکہ مخصوص یوسیز میں مخدوش سڑکوں کی کارپیٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وسائل محدود ہیں لیکن حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے بہترین حکمت عملی سے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ بعد ازاں عامر خان، ریحان ہاشمی اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے سڑک پر جھاڑو لگاکر صدروزہ صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ عامر خاں ریحان ہاشمی کے ہمراہ ، مرحوم معروف قوّال امجد صابری کے گھر گئے اور انکے اہلِ خانہ سے انکی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں واقع بوہری برادری کی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور وہاں بوہری فرقے کے علماء و رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ بوہری رہنماؤں نے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کئے جنہیں حل کرنے کے لئے ریحان ہاشمی نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


1st Dec 2016 DMC Central Karachi News #Karachi100daysplan
 

30th Nov 2016 DMC Central Karachi News #Karachi100daysplan


                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 30-11-2016

REHAN HASHMI KICKS OFF 100 DAYS CLEANING MOVEMENT TODAY

Selected schools, Dispensaries, parks play grounds to be upgraded first

Karachi (    )  Chairman DMC Central, Rehan Hashmi going to kick off 100 days cleaning movement in selected UCs. The movement is to be started as per instruction of Mayor Karachi Waseem Akhtar, who has announced 100 days special cleaning movement in Karachi. In a special meeting with UC Chairmen, Vice Chairmen and UC Councilors, Chairman DMC Central Rehan Hashmi said that the benefits of the 100 days performance would turn out as mile stone of progress for DMC Central. He further said that it was difficult to address thousands of problems just in 100 days even then He, his right hand Vice chairman Syed Shakir Ali and all other elected members of the UCs were ready to take this task as challenge. He demanded of the Sind Government to allocate the reasonable funds to the elected city government so as to enable them to serve the people in a better way. Syed Shakir Ali, Vice chairman said that first to address during the 100 days cleaning movement were selected schools, dispensaries, parks, play grounds to repair and upgrade them, they would also be made garbage free.



Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)

 


ضلع وسطی میں 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز ،وسائل محدود ،جذبہ لامحدود

صدروزہ مہم کی کارکردگی آئندہ چار برسوں کے لئے سنگِ میل اوربلدیہ وسطی کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی

چیئرمین ریحان ہاشمی، اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع وسطی کو خوبصورت اور شفاف بنانے کے لئے پُرعزم

مورخہ: 30؍نومبر 2016 ؁ء

کراچی ( )بلدیہ وسطی میں ہنگامی بنیادوں پر عوامی خدمات مہم کا آغاز، سو (100) دن میں ہزاروں مسائل کو لامحدود جذبہء خدمت کے تحت حل کرنے کا عزم ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اپنے دستِ راست وائس چیئرمین سید شاکر علی اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ضلع وسطی میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے وژن کے مطابق یکم دسمبر 2016پر ضلع وسطی میں۔ صدروزہ صفائی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جس میں سرِ دست منتخب یونین کمیٹیز میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت منتخب اداروں اور علاقوں کی صفائی اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ابتدا یونین کمیٹی نمبر۔۔۔۔سے کی جائے گی ۔ صدروزہ مہم کے دوران منتخب یونین کمیٹیوں کو کچرے اور آلائش سے بالکل پاک کردیا جائیگا، جبکہ سڑکوں ، اسکولوں، پارکوں ، کھیل کی میدانوں اور ڈسپنسریز کی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کو بہتر کیا جائے گا۔ مہم کے آغاز کے سلسلے میں بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندوں سے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہاکہ اگرچہ صرف ایک سو دِنوں میں، محدود وسائل کے ساتھ، ہزاروں مسائل کو حل کرنا آسان نہیں لیکن ہمارا لامحدود عزم ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ممد و معاون رہے گا۔جبکہ صدروزہ مہم کی کارکردگی آئندہ چار برسوں کیلئے سنگِ میل اور بلدیہ وسطی کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی اُسی وقت بہتر ہوتی ہے کہ جب افسران اور عملہ باہم خلوصِ نیت اور دیانت داری کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ صد روزہ صفائی مہم سے عوام کو حاصل ہونے والے ثمرات ہی عوامی نمائندوں کی کارکردگی کو بہتر ثابت کریں گے۔انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو انکے حق اور ضرورت کے مطابق فنڈز اور اختیارات دئے جائیں تاکہ عوام کو خدمات انکی دہلیز پر مہیا کی جاسکے ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ انشاء اللہ ان سو 100) ( دِنوں میں منتخب یونین کمیٹیوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایاکردیاجائیگا ،سڑکوں کی مرمت ،فٹ پاتھوں کی تعمیر کے ساتھ رنگ و روغن، پارکوں ،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی ،کھیل کے میدانوں کو نوجوانوں کے لئے کھیلنے کے قابل بنایا جائے گا جبکہ بلدیاتی ڈسپنسریز کی مرمت اور ان میں ماہرڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹا ف کی تعیناتی کے ساتھ بہترین دواؤں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ۔بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے تمام یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے اپنی اپنی یوسیز میں صدروزہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کے عزم کا ارادہ ظاہر کیا۔

 


29th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Sir Syed Girls College


DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CENTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 29-11-2016

STUDENTS OF TODAY ARE THE SCIENTISTS OF TOMORROW

REHAN HASHMI ADMIRES THE STUDENTS OF SIR SYED COLLEGE
Karachi (    )  Chairman DMC Central Rehan Hashmi has said that the genius students of today are the real scientists and leaders of tomorrow. He was addressing the students and teachers after inaugurating the science and social science exhibition at Sir Syed Girls College Nazimabad, Karachi. He further said that it is necessary for every nation to give modern and scientific knowledge to its youth so as to make them able to meet the challenges of future and pace with the advanced countries. He visited every stall and acquired detail from the students about their projects. The students gave briefing in profession style. The paid thank to their hard working teachers who made them able to present their projects on exhibitions. The principal Professor Mrs. Tanveer Khalid, in her welcome speech told about the aims and objects of the exhibition. She also said that to make the students able to meet the challenges of new world is the real aim of education. She presented Ajrak, Sidhi Cap and a bouquet to the chief guest Rehan Hashmi. The exhibition will continue for two days.

Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)



آج کے ذہین طلبا و طالبات کل کے سائنسدان ہونگے: ریحان ہاشمی


طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، سرسید گرلز کالج میں سائنسی نمائش کے موقع پر خطاب 


مورخہ29/ نومبر 2016ء ؁ 

کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، طالبات کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی، سرسید گرلز کالج میں منعقدہ سوشل سائنسز نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت مہیا سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔ قبل ازیں کالج کی پرنسپل پروفیسر تنویر خالد نے استقبالیہ تقریر میں نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے۔ ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے ، سائنس، فنونِ لطیفہ اور کلیہء تجارت کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور طالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمائش میں کُل اسّی (80) اسٹالز تھے جن میں بیالیس (42)شعبۂ سائنس ، تینتیس (33) کلیۂ فنونِ سے جبکہ پانچ اسٹالز کلیۂ تجارت کی جانب سے لگائے گئے تھے۔ بجلی بنانے کے سستے ذرائع، کائنات کا نظامِ شمسی اور معاشرتی مسائل پر مبنی پروجیکٹس کو بہت پسندکیاگیا۔انگریزی زبان کی تاریخ کے حوالے سے خصوصی اسٹالز بھی طالبات کی توجہ کا مرکز تھا۔ نمائش دو روز جاری رہے گی۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے ریحان ہاشمی کوسندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ اور پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔





28th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture


جشنِ ولادتِ رسولﷺاتحاد بین المسلین کے جذبہ کے تحت منایا جائے : ریحان ہاشمی

یومِ ولادتِ رسول اُمَّتِ مسلمہ میں اتحاد اور اتفاق کا مظہر ہے ۔ علما و ذاکرین سے خطاب

26-11-2016

کراچی ( ) چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ جشنِ ولادتِ رسول ﷺ اتحاد بین المسلمین کے جذبہ کے تحت منایا جائے، وہ ماہ ربیع الاول(یوم ولادت رسول ﷺ) کی آمد کے موقع پر عوام کو شہری و انتظامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں مسلمانوں کے مختلف مکاتبِ فِکر سے تعلق رکھنے والے علمأ اور ذاکرین سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے ہر مسلمان کو دوسرے مسلمانوں کا بھائی قراردیا ہے اس لئے یومِ ولادتِ رسول ﷺ اُمَّتِ مسلمہ میں اتحاد اور اتفاق کا مظہر ہے۔ اس موقع پر وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا عملہ جشنِ ولادتِ رسول کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں پر اور عوامی اجتماع کے مقامات کی صفائی تندہی سے کررہا ہے اور بارہ ربیع الاوّل کے جلوسوں کے دوران صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے کے الیکٹرک کی خراب کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل میں اضافے کا ایک اہم سبب کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی ہے۔ جو اس بات کی گارنٹ نہیں دے سکتا کہ جشنِ ولادتِ رسول کے دوران لود شیڈنگ نہیں ہوگی۔ اس موقع پر علما و ذاکرین نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو اپنے مسائل اور تکالیف سے آگاہی فراہم کی ۔اور امید ظاہر کی کہ جس طرح بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے عیدالاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی چئیر مین ضلع وسطی اپنی دسترس اور دیگر ذرائع سے ربیع الاول کے دوران جلوس اور جلسوں کے شرکاء کے لئے خصوصی حفاظتی دستے تیار کریں گے جن کی مدد سے عوام الناس بلا خوف و خطر جلوسوں اوردیگر مقامات پر جشنِ ولادتِ رسول کا اہتمام کرسکیں گے۔تاہم چئیرمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنی جانب سے عملی تعاون کا مظاہرہ کریں ۔امن و امان کے حوالے سے چئیر مین ریحان ہاشمی نے کہ موجودہ صورتِ حال میں ہمیں اندرونی اور بیرونی ہر قسم کے دشمنوں اور تخریب کاروں پر نظر رکھناہوگی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو انکی انتھک کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔عوام کو بھی انکے شانہ بشانہ رہ کر ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہئے۔ ممبرانِ صوبائی اسمبلی جمال احمداور عظیم فاروقی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور اپنی جانب سے جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے پُر اَمن اور شایانِ شان انعقاد میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں علمأ و ذاکرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جبکہ رینجرز افسران، فائربریگیڈ کے افسران اور واٹر بورڈافسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ 




26th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture -- abdul malik


DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CERNTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 26-11-2016
Talent is blessings of Allah beyond the status in society: Rehan Hashmi
Abdul Malik returns from USA Holding up the Flag of Pakistan
Karachi (    )  Chairman DMC Central Rehan Hashmi has said that talent and intelligence are the blessings from Allah who endowed it in human beings regardless of one’s status in the society. Family status and wealth cannot make a person talented or champion, its all about the god gifted qualities. Rehan Hashmi was addressing the reception gathering in the honor of Abdul Malik.who had won 4th.position in an international competition held. on las Vegas nov2016 Rehan Hashmi further said that it is a matter of pride for us that a youth from middle class of our area held the flag of Pakistan and the heads of Pakistanis up with pride on international forum. He congratulated Abdul Malik and promised to keep extending his cooperation in future too. Vice chairman Syed Shakir Ali said that we are proud of such talented youth who holds our flag high. Abdul malik paid thanks to all those who had come to receive him for their love and support. He demanded of the Government to support the really talented people of Pakistan irrespective or their status so every skilled Pakistani could do his or her best to uphold the Flag and the heads of Pakistanis with pride in the world.  

Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)



باڈی بلڈرعبدالمالک کا پرتپاک استقبال 

ٹیلنٹ امیری غریبی کی تفریق سے بالا ترقدرت کی دین ہے: ریحان ہاشمی

امریکہ میں پاکستان کاپرچم بلند کرنے والے عبدالمالک کے استقبال کے موقع پر خطاب

کراچی: (اسپورٹس ڈیسک ) انسان کا ذاتی ٹیلنٹ اور صلاحیت امیری یا غریبی کی تفریق سے بالاتر اللہ کی دین ہے۔کوئی انسان امیریا غریب ہونے کی وجہ سے بے صلاحیت یا با صلاحیت نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمیں بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے امریکہ میں باڈی بلڈنگ 75کلو گرام مقابلے میں 4th پوزیشن حاصل کرنے والے کراچی سینٹرل کے باڈی بلڈرعبدالمالک کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منتخب یونین کمیٹی نمبر ۳۵ کے چیئرمین خرم فرحان وائس چیئرمین صابربھائی ڈسٹرکٹ کونسلرمحمد سعد ملک،سید اظہر عباسی ،حنا جمیل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر بلدیہ وسطی اکبر حسین ،بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر راشد ،ذولفقار جعفری ودیگر بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ضلع کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے امریکہ میں پاکستان کا پرچم اور پاکستانیوں کا سرفخر سے بُلند کیاعبدالمالک امریکہ کے شہر لاس وگاس میں اکتوبہ 2016 ء کو منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں4th پوزیشن حاصل کی جبکہ 2015 ء کی تیسیری پوزیشن بھی انڈین کھلاڑی سے چھین کر اپنے نام کی اس وقت عبدالمالک 2015ء کی تیسری پوزیشن کی ٹرافی اور 2016 ء کی چوتھی پوزیشن کی ٹرافی لیکر وطن واپس پہنچ گئے ۔ اس مقابلے میں کئی ملکوں سے باڈی بلڈر شریک تھے۔ واضح رہے کہ عبدالمالک کراچی کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے پاس اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ خود بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوسکیں اس سلسلے میں انکت دوستوں نے ان کے لئے خصوصی تعاون کا اہتمام کرتے ہوئے؂ انکے مقابلے کے اخراجات کا انتظام کیا ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے نوجوانوں کو حکومت اور مخیر حضرات کی سرپرستی حاصل ہوجائے تو دنیا کے ہر میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر وائس چئیرمین سید شاکر علی نے عبدالمالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر باصلاحیت نوجوان ہمارے لئے باعثِ فخر ہے ہم اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گیاس موقع پر عبدالمالک نے استقبال کے لئے آنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس وقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے درمیان پاکستان کا نام کامیابیوں کے حوالے سے لیا جاتاہے تو اُس لمحے کی خوشی الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کو جواں رکھنے کا ارادہ ظاہرکیا۔