26th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture -- abdul malik


DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CERNTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 26-11-2016
Talent is blessings of Allah beyond the status in society: Rehan Hashmi
Abdul Malik returns from USA Holding up the Flag of Pakistan
Karachi (    )  Chairman DMC Central Rehan Hashmi has said that talent and intelligence are the blessings from Allah who endowed it in human beings regardless of one’s status in the society. Family status and wealth cannot make a person talented or champion, its all about the god gifted qualities. Rehan Hashmi was addressing the reception gathering in the honor of Abdul Malik.who had won 4th.position in an international competition held. on las Vegas nov2016 Rehan Hashmi further said that it is a matter of pride for us that a youth from middle class of our area held the flag of Pakistan and the heads of Pakistanis up with pride on international forum. He congratulated Abdul Malik and promised to keep extending his cooperation in future too. Vice chairman Syed Shakir Ali said that we are proud of such talented youth who holds our flag high. Abdul malik paid thanks to all those who had come to receive him for their love and support. He demanded of the Government to support the really talented people of Pakistan irrespective or their status so every skilled Pakistani could do his or her best to uphold the Flag and the heads of Pakistanis with pride in the world.  

Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)



باڈی بلڈرعبدالمالک کا پرتپاک استقبال 

ٹیلنٹ امیری غریبی کی تفریق سے بالا ترقدرت کی دین ہے: ریحان ہاشمی

امریکہ میں پاکستان کاپرچم بلند کرنے والے عبدالمالک کے استقبال کے موقع پر خطاب

کراچی: (اسپورٹس ڈیسک ) انسان کا ذاتی ٹیلنٹ اور صلاحیت امیری یا غریبی کی تفریق سے بالاتر اللہ کی دین ہے۔کوئی انسان امیریا غریب ہونے کی وجہ سے بے صلاحیت یا با صلاحیت نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمیں بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے امریکہ میں باڈی بلڈنگ 75کلو گرام مقابلے میں 4th پوزیشن حاصل کرنے والے کراچی سینٹرل کے باڈی بلڈرعبدالمالک کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منتخب یونین کمیٹی نمبر ۳۵ کے چیئرمین خرم فرحان وائس چیئرمین صابربھائی ڈسٹرکٹ کونسلرمحمد سعد ملک،سید اظہر عباسی ،حنا جمیل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر بلدیہ وسطی اکبر حسین ،بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر راشد ،ذولفقار جعفری ودیگر بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ضلع کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے امریکہ میں پاکستان کا پرچم اور پاکستانیوں کا سرفخر سے بُلند کیاعبدالمالک امریکہ کے شہر لاس وگاس میں اکتوبہ 2016 ء کو منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں4th پوزیشن حاصل کی جبکہ 2015 ء کی تیسیری پوزیشن بھی انڈین کھلاڑی سے چھین کر اپنے نام کی اس وقت عبدالمالک 2015ء کی تیسری پوزیشن کی ٹرافی اور 2016 ء کی چوتھی پوزیشن کی ٹرافی لیکر وطن واپس پہنچ گئے ۔ اس مقابلے میں کئی ملکوں سے باڈی بلڈر شریک تھے۔ واضح رہے کہ عبدالمالک کراچی کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے پاس اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ خود بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوسکیں اس سلسلے میں انکت دوستوں نے ان کے لئے خصوصی تعاون کا اہتمام کرتے ہوئے؂ انکے مقابلے کے اخراجات کا انتظام کیا ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے نوجوانوں کو حکومت اور مخیر حضرات کی سرپرستی حاصل ہوجائے تو دنیا کے ہر میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر وائس چئیرمین سید شاکر علی نے عبدالمالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر باصلاحیت نوجوان ہمارے لئے باعثِ فخر ہے ہم اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گیاس موقع پر عبدالمالک نے استقبال کے لئے آنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس وقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے درمیان پاکستان کا نام کامیابیوں کے حوالے سے لیا جاتاہے تو اُس لمحے کی خوشی الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کو جواں رکھنے کا ارادہ ظاہرکیا۔