2nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture #Karachi100daysplan


                                                                        PRESS RELEASE

Dated: 02-12-2016

100 days cleaning movement’ continues in 5 UCs of Distt. Central
Schools and Dispensaries to be rehabilitated on priority basis  

Karachi (    )  Hundred days cleaning movement, as per the instructions of the Mayor of Karachi, Waseem Akhtar, is continue in 5 Union Councils of District Central Karachi. Rehabilitation of schools and dispensaries are being given priority. Hundreds of tons of garbage has been removed during 2 days from UC No: 4, 12 of New Karachi, UC No:18 North Nazimabad, UC No: 31 F.B.Area and UC No: 42 of Liaquatabd. . Chairman DMC Central Rehan Hashmi and Vice Chairman Syed Shakir Ali, both are closely monitoring the work of their sanitary staff who are devotedly working day and night to make 100 days cleaning movement a success. In UC 45 Liaquatabad, rehabilitation work of dispensary has been started. Chairman Rehan Hashmi visited the dispensary, met the doctors and paramedical staff to get acquainted with the problems being faced by them in respect of medicines and other required medical accessories. However, it is understood that problems of the Distt. Central are unlimited whereas the resources to solve them are limited, even than the administration is trying its best to manage its work with applicable planning.
Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)


بلدیہ وسطی کی پانچ یونین کونسلوں میں صدروزہ صٖفائی مہم زور شور سے جاری

سینکڑوں سینٹری ورکرز اوردستیاب مشینری کے ذریعے ہزاروں ٹن کچرا ٹھکانے لگا دیا گیا

چئیرمین اور وائس چئیرمین بہ نفسِ نفیس صفائی مہم کی نگرانی کررہے ہیں، کارکنوں کو خراجِ تحسین

مورخہ: 02 دسمبر2016 ء ؁ 

کراچی ( ) بلدیہ وسطی کی پانچ یونین کونسلوں میںیکم دسمبر سے سینکڑوں سینٹری ورکرز اورمشینوں کی مدد سے صد(100) روزہ صفائی مہم کا زور شور سے جاری ہے۔جس کی نگرانی بہ نفسِ نفیس خود چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چئیرمین سید شاکرعلی کررہے ہیں۔یوسی نمبر 4؍12؍ نیوکراچی، یو سی نمبر 18؍نارتھ ناظم آباد، یوسی نمبر31؍ایف بی ایریا اور یوسی نمبر42؍ لیاقت آباد سے ، 2؍ دنوں میں ہزاروں ٹن کچرا ڈمپرز کے ذریعے ٹھکانے لگایاگیا۔ جبکہ گرین بیلٹس کی صفائی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ آج یوسی 45؍ لیاقت آباد نمبر4؍میں نے بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام ڈسپنسری کی بحالی کے کا کام کا آغاز کردیا گیا، چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چئیرمین سید شاکر علی نے ڈسپنسری کی صفائی ستھرائی ، رنگ روغن کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسپنری میں موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے ادویات کے اسٹاک اور مزید ضرورت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ منتخب کردہ پانچوں یونین کونسلوں میں موجود بلدیہ وسطی کے زیر انتظام اسکولوں اور ڈسپنسریز کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پرتوجہ دی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں اسٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹس کی صفائی سے ضلع کی صورتِ حال بہترہوتی جارہی ہے۔ واضح رہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کے کارکنان تندہی سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔جس کے لئے چئیرمین اور وائس چئیرمین نے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ چئیرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ضلع کو صاف اور شفاف بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع وسطی کو شہر کا شفا ف ترین ضلع بنانے کی کوششیں بارآور ثابت ہوسکیں۔


2nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture #Karachi100daysplan
 


2nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture -- Abdul maalik Body Builder


باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے: فریدالدین مصطفےٰ


عبدالمالک نے امریکہ میں پاکستانی پرچم بلند کرکے پاکستانیوں کاسرفخر سے بلند کردیا

بلدیہ وسطی کی جانب سے نوجوان باڈی بلڈر کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب 

مورخہ: ۲؍دسمبر ۶ ۲۰۱ء ؁

کراچی ( ) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفےٰ کی جانب سے امریکہ میں باڈی بلڈنگ مقابلہ جیت کر آنے والے نوجوان عبدالمالک کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا۔ جس کا اہتمام ڈی سی آفس (سینٹرل) میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل کی منتخب خواتین اراکین۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شجاعت حسین اور سمیرا حسن،کے علاوہ پانچوں ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے امریکہ جیسے ملک میں دنیا بھر کے باڈی بلڈرز سے مقابلہ کرکے اہم مقام حاصل کیا اور اپنا، اپنے والدین، اور وطن کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان بس تھوڑی سے سرپرستی کے مرہونِ منت ہوتے ہیں اور ہم ایسے نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔اس موقع پر انہوں نے عبدالمالک کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔جبکہ خواتین کونسلرز کی جانب سے گلدستے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر عبدالمالک نے چئیرین و وائس چئیرمین ضلع وسطی کا ان کی پذیرائی کرنے پر تہہِ دِل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت بھی نوجوانوں کی سرپرستی کرنے لگے تو سینکڑوں پاکستانی نوجوان مختلف شعبوں میں پاکستان کا پرچم ساری دنیا میں بلند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بس ذرا سی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عبدالمالک نے نہ صرف موجودہ مقابلے میں 4th پوزیشن حاصل کی بلکہ گذشتہ مقابلے میں تیسری پوزیشن بھارتی تن ساز نے حاصل کی تھی وہ بھی اُس سے چھین لی۔




1st Dec 2016 DMC Central Karachi News #Karachi100daysplan


عوام کی خدمت کے جذبے پر یقین رکھتے ہیں،عامر خان

بہترین حکمت عملی سے عوام کی امیدوں پرپورا اتریں گے ۔ریحان ہاشمی

صد(100 ) روزہ صفائی مہم کے حوالے سے بلدیہ وسطی میں پریس بریفنگ

مورخہ یکم دسمبر 2016ء

کراچی ( ) ایم کیوایم(پاکستان) کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامر خان نے خصوصی 100 روزہ صفائی مہم "ہماراکراچی پروگرام" کے تحت چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں شروع کی جانے والی خصوصی مہم (100)روز ہ ’’ہماراکراچی پروگرام‘‘ کے بارے میں، بلدیہ وسطی لیاقت آباد نمبر3 یونین کمیٹی نمبر۴۲ میں پریس اور میڈیا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ترجمان ایم کیو ایم( پاکستان ) سیدامین الحق، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم،شیخ صلاح الدین،جمال احمد،عظیم فاروقی،انور رضا،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو،منتخب بلدیاتی نمائندگان، ارکان یوتھ پارلیمنٹ اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر عامر خان نے بتایا کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے آئندہ (100 ) یوم تقریبا تین ماہ کا جو خصوصی ٹارگٹ طے پایا ہے اُس کے نتائج دُوررَس ہونگے اور حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کے لئے مقرر کئے گئے اہداف کو وقتِ مقررہ تک پایۂ تکمیل تک پہنچادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ عوام کی خدمت جذبہ رکھتی ہے اور ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں وہ اس شہر اور عوام سے مخلص نہیں ہو سکتے ،کراچی کی عوام باشعور ہے وہ اس فرق کو محسوس کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کے مئیر اورمنتخب نمائندوں کو قانون کے مطابق اختیارات کے معاملے پر قومی و صوبائی حکومت کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریھان ہاشمی نے کہا کہ سرِ دست منتخب یوسیز میں صفائی مہم کے ساتھ بلدیہ کے زیرِ انتظام ڈسپنسریز ، اسپتال، اسکولوں، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی مرمت اور تزئین و�آرائش کرکے انہیں دوبارہ باقاعدہ طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔جبکہ مخصوص یوسیز میں مخدوش سڑکوں کی کارپیٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وسائل محدود ہیں لیکن حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے بہترین حکمت عملی سے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ بعد ازاں عامر خان، ریحان ہاشمی اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے سڑک پر جھاڑو لگاکر صدروزہ صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ عامر خاں ریحان ہاشمی کے ہمراہ ، مرحوم معروف قوّال امجد صابری کے گھر گئے اور انکے اہلِ خانہ سے انکی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں واقع بوہری برادری کی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور وہاں بوہری فرقے کے علماء و رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ بوہری رہنماؤں نے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کئے جنہیں حل کرنے کے لئے ریحان ہاشمی نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


1st Dec 2016 DMC Central Karachi News #Karachi100daysplan
 

30th Nov 2016 DMC Central Karachi News #Karachi100daysplan


                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 30-11-2016

REHAN HASHMI KICKS OFF 100 DAYS CLEANING MOVEMENT TODAY

Selected schools, Dispensaries, parks play grounds to be upgraded first

Karachi (    )  Chairman DMC Central, Rehan Hashmi going to kick off 100 days cleaning movement in selected UCs. The movement is to be started as per instruction of Mayor Karachi Waseem Akhtar, who has announced 100 days special cleaning movement in Karachi. In a special meeting with UC Chairmen, Vice Chairmen and UC Councilors, Chairman DMC Central Rehan Hashmi said that the benefits of the 100 days performance would turn out as mile stone of progress for DMC Central. He further said that it was difficult to address thousands of problems just in 100 days even then He, his right hand Vice chairman Syed Shakir Ali and all other elected members of the UCs were ready to take this task as challenge. He demanded of the Sind Government to allocate the reasonable funds to the elected city government so as to enable them to serve the people in a better way. Syed Shakir Ali, Vice chairman said that first to address during the 100 days cleaning movement were selected schools, dispensaries, parks, play grounds to repair and upgrade them, they would also be made garbage free.



Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)

 


ضلع وسطی میں 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز ،وسائل محدود ،جذبہ لامحدود

صدروزہ مہم کی کارکردگی آئندہ چار برسوں کے لئے سنگِ میل اوربلدیہ وسطی کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی

چیئرمین ریحان ہاشمی، اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع وسطی کو خوبصورت اور شفاف بنانے کے لئے پُرعزم

مورخہ: 30؍نومبر 2016 ؁ء

کراچی ( )بلدیہ وسطی میں ہنگامی بنیادوں پر عوامی خدمات مہم کا آغاز، سو (100) دن میں ہزاروں مسائل کو لامحدود جذبہء خدمت کے تحت حل کرنے کا عزم ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اپنے دستِ راست وائس چیئرمین سید شاکر علی اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ضلع وسطی میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے وژن کے مطابق یکم دسمبر 2016پر ضلع وسطی میں۔ صدروزہ صفائی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جس میں سرِ دست منتخب یونین کمیٹیز میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت منتخب اداروں اور علاقوں کی صفائی اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ابتدا یونین کمیٹی نمبر۔۔۔۔سے کی جائے گی ۔ صدروزہ مہم کے دوران منتخب یونین کمیٹیوں کو کچرے اور آلائش سے بالکل پاک کردیا جائیگا، جبکہ سڑکوں ، اسکولوں، پارکوں ، کھیل کی میدانوں اور ڈسپنسریز کی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کو بہتر کیا جائے گا۔ مہم کے آغاز کے سلسلے میں بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندوں سے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہاکہ اگرچہ صرف ایک سو دِنوں میں، محدود وسائل کے ساتھ، ہزاروں مسائل کو حل کرنا آسان نہیں لیکن ہمارا لامحدود عزم ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ممد و معاون رہے گا۔جبکہ صدروزہ مہم کی کارکردگی آئندہ چار برسوں کیلئے سنگِ میل اور بلدیہ وسطی کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی اُسی وقت بہتر ہوتی ہے کہ جب افسران اور عملہ باہم خلوصِ نیت اور دیانت داری کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ صد روزہ صفائی مہم سے عوام کو حاصل ہونے والے ثمرات ہی عوامی نمائندوں کی کارکردگی کو بہتر ثابت کریں گے۔انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو انکے حق اور ضرورت کے مطابق فنڈز اور اختیارات دئے جائیں تاکہ عوام کو خدمات انکی دہلیز پر مہیا کی جاسکے ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ انشاء اللہ ان سو 100) ( دِنوں میں منتخب یونین کمیٹیوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایاکردیاجائیگا ،سڑکوں کی مرمت ،فٹ پاتھوں کی تعمیر کے ساتھ رنگ و روغن، پارکوں ،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی ،کھیل کے میدانوں کو نوجوانوں کے لئے کھیلنے کے قابل بنایا جائے گا جبکہ بلدیاتی ڈسپنسریز کی مرمت اور ان میں ماہرڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹا ف کی تعیناتی کے ساتھ بہترین دواؤں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ۔بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے تمام یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے اپنی اپنی یوسیز میں صدروزہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کے عزم کا ارادہ ظاہر کیا۔

 


29th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Sir Syed Girls College


DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CENTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 29-11-2016

STUDENTS OF TODAY ARE THE SCIENTISTS OF TOMORROW

REHAN HASHMI ADMIRES THE STUDENTS OF SIR SYED COLLEGE
Karachi (    )  Chairman DMC Central Rehan Hashmi has said that the genius students of today are the real scientists and leaders of tomorrow. He was addressing the students and teachers after inaugurating the science and social science exhibition at Sir Syed Girls College Nazimabad, Karachi. He further said that it is necessary for every nation to give modern and scientific knowledge to its youth so as to make them able to meet the challenges of future and pace with the advanced countries. He visited every stall and acquired detail from the students about their projects. The students gave briefing in profession style. The paid thank to their hard working teachers who made them able to present their projects on exhibitions. The principal Professor Mrs. Tanveer Khalid, in her welcome speech told about the aims and objects of the exhibition. She also said that to make the students able to meet the challenges of new world is the real aim of education. She presented Ajrak, Sidhi Cap and a bouquet to the chief guest Rehan Hashmi. The exhibition will continue for two days.

Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)



آج کے ذہین طلبا و طالبات کل کے سائنسدان ہونگے: ریحان ہاشمی


طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، سرسید گرلز کالج میں سائنسی نمائش کے موقع پر خطاب 


مورخہ29/ نومبر 2016ء ؁ 

کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، طالبات کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی، سرسید گرلز کالج میں منعقدہ سوشل سائنسز نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت مہیا سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔ قبل ازیں کالج کی پرنسپل پروفیسر تنویر خالد نے استقبالیہ تقریر میں نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے۔ ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے ، سائنس، فنونِ لطیفہ اور کلیہء تجارت کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور طالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمائش میں کُل اسّی (80) اسٹالز تھے جن میں بیالیس (42)شعبۂ سائنس ، تینتیس (33) کلیۂ فنونِ سے جبکہ پانچ اسٹالز کلیۂ تجارت کی جانب سے لگائے گئے تھے۔ بجلی بنانے کے سستے ذرائع، کائنات کا نظامِ شمسی اور معاشرتی مسائل پر مبنی پروجیکٹس کو بہت پسندکیاگیا۔انگریزی زبان کی تاریخ کے حوالے سے خصوصی اسٹالز بھی طالبات کی توجہ کا مرکز تھا۔ نمائش دو روز جاری رہے گی۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے ریحان ہاشمی کوسندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ اور پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔