باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے: فریدالدین مصطفےٰ
عبدالمالک نے امریکہ میں پاکستانی پرچم بلند کرکے پاکستانیوں کاسرفخر سے بلند کردیا
بلدیہ وسطی کی جانب سے نوجوان باڈی بلڈر کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
مورخہ: ۲؍دسمبر ۶ ۲۰۱ء
کراچی
( ) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفےٰ کی جانب سے امریکہ
میں باڈی بلڈنگ مقابلہ جیت کر آنے والے نوجوان عبدالمالک کے اعزاز میں
استقبالیہ دیاگیا۔ جس کا اہتمام ڈی سی آفس (سینٹرل) میں کیا گیا تھا۔ اس
موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل کی منتخب
خواتین اراکین۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شجاعت حسین اور سمیرا حسن،کے علاوہ
پانچوں ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی
کمشنر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ضلع سے
تعلق رکھنے والے نوجوان نے امریکہ جیسے ملک میں دنیا بھر کے باڈی بلڈرز سے
مقابلہ کرکے اہم مقام حاصل کیا اور اپنا، اپنے والدین، اور وطن کا نام روشن
کیا۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان بس تھوڑی سے سرپرستی کے مرہونِ منت
ہوتے ہیں اور ہم ایسے نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔اس موقع پر انہوں
نے عبدالمالک کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔جبکہ خواتین کونسلرز
کی جانب سے گلدستے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر عبدالمالک نے چئیرین و وائس
چئیرمین ضلع وسطی کا ان کی پذیرائی کرنے پر تہہِ دِل سے شکریہ اداکرتے ہوئے
کہا کہ اگر حکومت بھی نوجوانوں کی سرپرستی کرنے لگے تو سینکڑوں پاکستانی
نوجوان مختلف شعبوں میں پاکستان کا پرچم ساری دنیا میں بلند کرنے کی صلاحیت
رکھتے ہیں۔ بس ذرا سی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عبدالمالک نے نہ صرف
موجودہ مقابلے میں 4th پوزیشن حاصل کی بلکہ گذشتہ مقابلے میں تیسری پوزیشن
بھارتی تن ساز نے حاصل کی تھی وہ بھی اُس سے چھین لی۔