24th Dec 2016 DMC Central Karachi News


بلدیہ وسطی میں کرسمس کی تقریبات 

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرجاگھروں کا دورہ کیا

حضرت عیسیٰ ؑ کے یومِ ولادت پر فادرز اور مسیحی برادری کو کیک پیش کئے گئے 

مورخہ: 24؍دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کی حدود میں واقع مسیحی برادری کے گرجاگھروں کا دورہ کیا ۔ گرجاگھروں میں موجود فادرز اور دیگر مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کی اور حضرت عیسیٰ کے یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی اور مسیحی برادری کے لئے کیک بھی پیش کئے ۔ انہوں اس موقع پر کہا کہ بلدیہ وسطی میں بسنے والے تمام افراد چاہے کسی بھی مذہب و ملت نسل یا برادری سے تعلق رکھتے ہوں پاکستانی ہیں اور بہ حیثیت پاکستانی شہری دیگر پاکستانیوں کے برابر شہری حقوق کے حقدار ہیں۔ بلدیاتی ادارے ہر شہری کے لئے برابر خدمات پیش کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ بلدیہ وسطی میں موجود تمام مسیحی آبادیوں میں عموماً اور گرجاگھروں اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کرائی گئی ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کے انتظامات بہتر کئے گئے ہیں۔ اس موقع پرفادرنے چیئرمین ووائس چیئرمین کی آمد اور تحائف کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسیحی برادری کے مسائل سُنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں مسیحی برادری بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہے ۔ اس وقت بلدیہ وسطی میں26گرجا گھر موجود ہیں۔

23rd Dec 2016 DMC Central Karachi News

بلدیہ وسطی میں 100 روزہ صفائی مہم جاری 

ویں روز گرجاگھروں اور عوامی اجتماعات کے مراکز پر خصوسی صفائ

مورخہ :23؍دسمبر 2016 ؁ء 

کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم زور و شور کے ساتھ23؍ روز میں داخل ہوگئی ۔ کرسمس اور یومِ ولادتِ بابائے قوم حضرت قائدِ اعظم کے سلسلے میں صفائی مزید تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی حدود میں واقع تمام گرجاگھروں کے اطراف اور عوامی اجتماعات کے مراکز پر خصوصی صفائی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔جبکہ رات کے وقت روشنی کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور خراب بلب تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی مسلسل صفائی کے کام کی نگرانی کررہے ہیں اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کئے گئے صفائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوتاہی نظر آئے تو اس کی نشاندہی کرکے عملے کو خامی دور کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ بلدیہ وسطی کا عملہ تندہی کے ساتھ دن رات صفائی اور کچرا اُٹھانے کے کام میں مصروف ہے ۔ ڈی ایم سی سینٹرل میں دستیاب گاڑیوں اور ڈمپرز اگرچہ ضرورت سے بہت کم ہیں پھر بھی جو کچھ بھی موجود ہے اس کے ذریعے بطریقِ احسن کچرا اُٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم ضرورت کے مطابق اور ادائیگی کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے دستیاب وسائل اور گاڑیوں کو مناسب پلاننگ کے تحت استعال کیا جارہاہے ۔ گزشتہ ۲۳ ؍دنوں میں ہزاروں ٹن کچرا آبادیوں اور بازاروں سے ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے اکثر علاقے صفائی ہوجانے پر صاف ستھرے نظر آرہے ہیں۔ عوام الناس بلدیاتی کارکنوں کے کام سے خوش ہیں اور بلدیایہ وسطی کی کاوشوں کے شکرگزار ہیں۔ 


22nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture School Program


بلدیاتی اداروں کی خدمات مذہب ، رنگ اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہیں : ریحان ہاشمی 

سینٹ میری سنڈے اسکول میں کرسمس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب 

مورخہ: 22؍دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ کہ بلدیاتی اداروں کی خدمات مذہب، رنگ اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہیں ۔ بلدیہ کا تعلق شہر اور شہریوں کی خدمت سے ہے۔اس لئے ہر شہری چاہے کسی بھی مذہب، رنگ و نسل سے تعلق رکھتا ہو بلدیاتی اداروں سے تمام سہولیات ایک شہری کی حیثیت میں برابری کی بنیاد پر حاصل کرتاہے۔ وہ سینٹ میری سنڈے اسکول میں منعقدہ استقبالِ کرسمس کی تقریب سے بہ حیثیت مہمانِ خصوسی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کا یومِ پیدائش مسلمانوں کے لئے بھی باعثِ خوشی ہے ۔کسی مسلمان کا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا اگر حضرت عیسیٰ کے سچے پیغمبر ہونے پر ایمان نہ ہو۔ ڈی ایم سی سینٹرل میں رہائش پذیر مسیحی برادری کو بھی بہ حٰیثیت شہری برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ جبکہ بلدیہ وسطی میں مسیحٰ برادری کو کرسمس کا تہورا منانے کے لئے خصوصی رُخصت دی جاتی ہے۔تاکہ وہ اپنے تہوار کومذہبی جوش و خروش سے مناسکیں۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے استقبالیہ کلمات اداکرتے ہوئے اسکول کی کارکردگی اور طلبا و طالبات کے لئے کئے جانے والے تعلیمی ا ور ہم نصابی پروگرام کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ اسکول کے طلباء و طالبات نے کرسمس اور حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلوز اور نغمات پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے بہترکارکردگی پیش کرنے والے طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے ملازمین میں ایک بڑی تعداد مسیحی براردی کی بھی ہے جو بہ حیثیت ملازم دیگر ملازمین کے برابر حقوق رکھتے ہیں جبکہ چند دن بعد آنے والے کرسمس کے پیش نظربلدیہ وسطی کے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے ۔تاکہ وہ کرسمس سے قبل خریداری کرسکیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تہورا مناسکیں۔ 



22nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit M.Shah graveyard


چیئرمین بلدیہ وسطی اور ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی نگرانی میں محمد شاہ قبرستان سے گندے پانی کی نکاسی 

 اور محکمہء کچی آبادی کی لاپرواہی قبروں تک گندے پانی کی رسائی کا سبب بنی ،ارکانِ اسمبلیkwsb

مورخہ 22 / دسمبر 2016ء ؁

کراچی( پ۔ر) محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سیوریج لائن کے پانی کے رساؤ کی خبر پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چئیرین سید شاکر علی نے حق پرست ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم ،عظیم فاروقی، جمال احمد اور انور رضا کے ہمراہ مذکورہ قبرستان کا دورہ کیا۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اہلکاروں کو طلب کرکے سخت برہمی کااظہارکیا اور مخدوش پائپ لائنوں کی مرمت اپنی نگرانی میں کرائی۔ ریحان ہاشمی نے اس موقع پرحکومتِ سندھ کے محکمہء کچی آبادی کے بااختیار افراد سے مطالبہ کیا کہ محمد شاہ قبرستان کے قریب موجود کچی بستی میں نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے تاکہ آئندہ گندہ پانی قبرستان کی جانب اپنا راستہ نہ بناسکے۔ واضح رہے کہ محمد شاہ قبرستان کے نزدیک برسوں سے آباد کچی آبادی میں نکاسئ آب کا نظام دُرست نہ ہونے کی وجہ سے عام طورپر آبادی سے خارج ہونے والا گندہ پانی محمد شاہ قبرستان کی حدود میں موجود قبروں میں داخل ہوجاتاہے ۔ تاہم بے شمار یاد دہانیوں کے باوجود محکمہKWSB کے افسران اور اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔یہ صورتِ حال کسی بھی شہر اور اسکے باسیوں کے لئے ناقابلِ قبول ہے ۔ اس لئے چیئرمین بلدیہ وسطی اور حق پرست نمائندگانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کئے ۔تاہم محکمہء کچی آبادی اور KWSBکو باہمی 
انڈراسٹینڈنگ کے ساتھ کچی آبادی کے مسائل اور نظامِ نکاسئی آب کو دُرست کرنا چاہئے۔


22nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit M.Shah graveyard


21st Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Clean Karachi Walk


طلبہ و طالبا ت صفائی مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں۔ وسیم اختر 

ضلع وسطی کے تعلیمی اداروں کے تعاون سے صفائی مہم کو آگے بڑھا ئینگے۔ ریحا ن ہاشمی 

پرایؤیٹ اسکولوں کی جانب سے میئر کراچی کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔ سید خالد شاہ 

ڈی ایم سی سینٹرل اور آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے تحت صفائی مہم کے سلسلے میں 
منعقدہ ریلی سے خطاب 

مورخہ 21 / دسمبر 2016ء ؁

کراچی( پ۔ر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان سے لے کر تشکیل پاکستان تک تعلیمی اداروں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور تعلیمی ادارے جس تحریک کا حصہ بن جا ئیں وہ نا کام نہیں ہوتی بلکہ منزل مقصو د پر پہنچ کر ہی ختم ہو تی ہے ۔ ہمیں قوی امید ہے کہ ہماری 100روزہ صفائی مہم کی تحریک یقینی طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو گی کیونکہ اب اس تحریک میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات بھی شامل ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی سینٹرل اور آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے زیرِ اہتمام صفائی مہم کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبا ت پر مشتمل ریلی سے طاہرولاز چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر کراچی نے چیئر مین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ سید خالد شاہ اور انکے احبا ب کاشکریہ اداکیا کہ جنہوں نے ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئر مین ریحا ن ہاشمی کے ساتھ مل کر اس مہم کو آگے بڑھا نے میں اہم کرداراداکیا۔ جس سے ثابت ہوتاہے کہ وسائل کتنے ہی کم کیوں نہ ہوں ہماراجذبۂ خدمت لامحدود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واک میں موجود شرکاء کی تعداد دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع وسطی کے عوام اور طلباء و طالبات 100 روزہ مہم میں ہمارے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر چیئر مین ڈی ایم سی سینٹرل ریحا ن ہاشمی، وائس چیئر مین سید شاکر علی، ایم این اے عبدالوسیم، ایم پی اے جمال احمد،عظیم فاروقی ،حاجی انور رضا ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، چیئر مین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ سید خالد شاہ، بریلنٹ گروپ کے CEO طا ر ق شاہ، ہیپی پیلس گروپ کے سربراہ آصف خان، وائس چیئر مین اپسما ء عتیق شمسی ، وائس چیئر مین اپسما ء کراچی ڈویژن فرقان بلال، اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد واک میں شامل تھی ۔




21st Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Clean Karachi Walk