بلدیہ وسطی میں 100 روزہ صفائی مہم جاری
ویں روز گرجاگھروں اور عوامی اجتماعات کے مراکز پر خصوسی صفائ
مورخہ :23؍دسمبر 2016 ء
کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم زور و شور کے ساتھ23؍ روز میں داخل ہوگئی ۔ کرسمس اور یومِ ولادتِ بابائے قوم حضرت قائدِ اعظم کے سلسلے میں صفائی مزید تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی حدود میں واقع تمام گرجاگھروں کے اطراف اور عوامی اجتماعات کے مراکز پر خصوصی صفائی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔جبکہ رات کے وقت روشنی کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور خراب بلب تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی مسلسل صفائی کے کام کی نگرانی کررہے ہیں اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کئے گئے صفائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوتاہی نظر آئے تو اس کی نشاندہی کرکے عملے کو خامی دور کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ بلدیہ وسطی کا عملہ تندہی کے ساتھ دن رات صفائی اور کچرا اُٹھانے کے کام میں مصروف ہے ۔ ڈی ایم سی سینٹرل میں دستیاب گاڑیوں اور ڈمپرز اگرچہ ضرورت سے بہت کم ہیں پھر بھی جو کچھ بھی موجود ہے اس کے ذریعے بطریقِ احسن کچرا اُٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم ضرورت کے مطابق اور ادائیگی کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے دستیاب وسائل اور گاڑیوں کو مناسب پلاننگ کے تحت استعال کیا جارہاہے ۔ گزشتہ ۲۳ ؍دنوں میں ہزاروں ٹن کچرا آبادیوں اور بازاروں سے ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے اکثر علاقے صفائی ہوجانے پر صاف ستھرے نظر آرہے ہیں۔ عوام الناس بلدیاتی کارکنوں کے کام سے خوش ہیں اور بلدیایہ وسطی کی کاوشوں کے شکرگزار ہیں۔