29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture


بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی کا اُنتیسواں دِن

نئی ٹریکٹر ٹرالیز کے استعمال سے نارتھ ناظم آباد کی صفائی مہم میں تیزی 


افرادی قوت اور مشینری کو بہتر پلاننگ سے استعمال کرنا بارآور ہوراہے 


مورخہ: 29؍ دسمبر 2016ء ؁


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم کے 29؍ویں روز بلدیہ وسطی میں کچرا اُٹھانے اور صفائی کے معاملات میں تیزی آگئی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے نئی 6عدد ٹریکٹر ٹرالیز خریدنے کا فیصلہ بارآور ثابت ہورہاہے۔ افرادی قوت کے ساتھ مشینری کا مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال منتخب یوسیزمیں صفائی مہم کے بہتر نتائج سامنے لارہاہے۔ صفائی مہم کے 29؍ ویں روز نارتھ ناظم آباد ، ناظم آناد،لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور نیوکراچی کی منتخب یوسیز میں نئی ٹریکٹر ٹرالیز
کے ذریعے کچرا اُٹھانے میں بہتری نظر آرہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کوڑا کرکٹ آبادیوں اور تجارتی مراکز سے ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جارہاہے۔ دوسری جانب سینٹری ڈپارٹمنٹ کا عملہ تندہی کے ساتھ گلیوں ، سڑکوں اور بازاروں سے کوڑا کرکٹ سمیٹنے میں مصرو ف ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات تندہی سے اپنے ورکرز کے ساتھ مصروف ہیں ۔وسائل کی کمی کو مناسب منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کے لئے 6نئی ٹریکٹر ٹرالیز خریدی گئیں تاکہ صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے کام میں تیزی اور بہتری لائی جاسکے۔ اس عمل کے بہتر نتائج نظر آنے شروع ہو چکے ہیں اور منتخب یوسیز میں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری کے استعمال سے علاقوں کی صورت بہتر صاف اور شفاف ہوتی جارہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں بلدیہ وسطی میں 100روز صفائی مہم کے ثمرات واضح طور پر نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ 



29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture




28th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 18



ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ریحان ہاشمی 

مورخہ 28 / دسمبر 2016 ؁ء 

کراچی( ) ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباداورگلبرگ کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے بھی عملی اقدام کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت ضلع وسطی میں نائٹ سوئپنگ کا کام جاری ہے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد حاضری کو ممکن بنایا جائے کام چور اور نااہل افسران و ملازمین کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے۔۔۔۔ 


28th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 18

27th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Press Briefing



27th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Press Briefing


26th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Dr. Essa Free Medical Camp



26th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Dr. Essa Free Medical Camp


25th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture







بلدیاتی ادارے بلا تفریقِ رنگ و نسل و مذہب خدمات انجام دیتے ہیں: ریحان ہاشمی 

حضرت عیسیٰ ؑ کے یومِ ولادت پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے گرجاگروں میں جاکر مسیحی برادری کومبارک باد دی 

مورخہ25؍دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی ، ضلعی کونسل کے اقلیتی رکن الیاس کھوکراور متعلقہ یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں واقع مسیحی برادری کے مختلف گرجاگھروں میں جاکر مسیحی برادری کو حضرت عیسیؑ کے یومِ پیدائش کی مبارکباد دی اور کیک پیش کئے۔ انہوں اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی ادارے بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب خدمات انجام دیتے ہیںَ بلدیہ وسطی میں بسنے والے تمام افراد چاہے کسی بھی مذہب و ملت نسل یا برادری سے تعلق رکھتے ہوں پاکستانی ہیں اور بہ حیثیت پاکستانی شہری دیگر پاکستانیوں کے برابر شہری حقوق کے حقدار ہیں۔ بلدیاتی ادارے ہر شہری کے لئے برابر خدمات پیش کرنے کے پابند ہیں۔انہوں نے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کیک بھی کاٹے اور دعا میں شرکت کی۔ انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ بلدیہ وسطی میں موجود تمام مسیحی آبادیوں میں عموماً اور گرجا گھروں اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کرائی گئی ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کے انتظامات بہتر کئے گئے ہیں۔ اس موقع پرفادرنے چیئرمین ووائس چیئرمین کی آمد اور تحائف کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسیحی برادری کے مسائل سُنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں مسیحی برادری بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہے ۔ اس وقت بلدیہ وسطی میں26گرجا گھر موجود ہیں۔