29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture


بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی کا اُنتیسواں دِن

نئی ٹریکٹر ٹرالیز کے استعمال سے نارتھ ناظم آباد کی صفائی مہم میں تیزی 


افرادی قوت اور مشینری کو بہتر پلاننگ سے استعمال کرنا بارآور ہوراہے 


مورخہ: 29؍ دسمبر 2016ء ؁


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم کے 29؍ویں روز بلدیہ وسطی میں کچرا اُٹھانے اور صفائی کے معاملات میں تیزی آگئی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے نئی 6عدد ٹریکٹر ٹرالیز خریدنے کا فیصلہ بارآور ثابت ہورہاہے۔ افرادی قوت کے ساتھ مشینری کا مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال منتخب یوسیزمیں صفائی مہم کے بہتر نتائج سامنے لارہاہے۔ صفائی مہم کے 29؍ ویں روز نارتھ ناظم آباد ، ناظم آناد،لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور نیوکراچی کی منتخب یوسیز میں نئی ٹریکٹر ٹرالیز
کے ذریعے کچرا اُٹھانے میں بہتری نظر آرہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کوڑا کرکٹ آبادیوں اور تجارتی مراکز سے ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جارہاہے۔ دوسری جانب سینٹری ڈپارٹمنٹ کا عملہ تندہی کے ساتھ گلیوں ، سڑکوں اور بازاروں سے کوڑا کرکٹ سمیٹنے میں مصرو ف ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات تندہی سے اپنے ورکرز کے ساتھ مصروف ہیں ۔وسائل کی کمی کو مناسب منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کے لئے 6نئی ٹریکٹر ٹرالیز خریدی گئیں تاکہ صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے کام میں تیزی اور بہتری لائی جاسکے۔ اس عمل کے بہتر نتائج نظر آنے شروع ہو چکے ہیں اور منتخب یوسیز میں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری کے استعمال سے علاقوں کی صورت بہتر صاف اور شفاف ہوتی جارہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں بلدیہ وسطی میں 100روز صفائی مہم کے ثمرات واضح طور پر نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ 



29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture