16th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture
کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں سردی خدمات کے جذبے کو سرد کرنے میں ناکام، سخت سردی میں چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی تمام یوسیز میں بعد از باران صفائی کے معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔ جبکہ مختلف یوسیز میں گرین بیلٹ پر پودے لگائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موسمِ سرما کی بارش اور کوئٹہ بلوچستان سے آنے والی سرد ہوائیں نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ووائس چیئرمین کے جذب�ۂ خدمت کو سرد نہیں کرسکیں۔ سخت سردی کے باوجود چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع وسطی کی مختلف یوسیز ، حسین آباد، کریم آباد، لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباداور نیوکراچی کے دورے پر رہے اور بارش کے بعد پیداہونے والے صفائی کے مسائل کو دورکرنے کے لئے اقدامات کرتے رہے۔ بلدیہ وسطی کے افسران اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ افرادی قوت اور مشینری کے استعمال سے مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی اور کچرا اُٹھانے میں مصروف رہا۔ بارش سے پیدا ہونے والے زیادہ تر مسائل بازاروں اور برساتی نالوں پر غیر قانونی تجاوزات کی بناء پر پیداہوئے جنہیں دورکرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے دوسری جانب مذکورہ یوزسیز کی گرین بیلٹس کو صاف ستھرا ور سرسبز بنانے کے لئے پودے لگائے گئے ہیںْ ۔ سیکنڑوں کی تعداد میں لگائے جانے والے زیادہ تر پودے بلدیہ وسطی کی نرسری میں تیارکئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کے صاف و شفاف بنانے اور 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے ک ے لئے دن رات تندہی کے ساتھ محنت کررہے ہیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ ان کی کوششیں بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کے بھر پور تعاون اور محنت سے بہترین نتائج برآمد کریں گی۔
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیئرمین سید شاکر علی کی صدارت میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ ، صرافہ مارکیٹ، فردوس شاپنگ سینٹر کے ذمہ داران کے ساتھ درپیش مسائل پر گفتگو۔اس موقع پرمارکیٹ کے ذمہ داران نے چیئر مین بلدیہ وسطی اور وائس چیئر مین کو اپنے درپیش مسائل سے آ گا ہ کیا ،چیئر مین بلدیہ وسطی نے ما ر کیٹ کے عہدیداران کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مارکیٹ کے عہدیداران نے انکی اس کاوش کو سراہا ۔ وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے لیاقت آباد سُپر مارکیٹ کے اطراف میں قائم تجاوزات اور جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کیا ۔مذکورہ علاقوں میں قائم تجاوزات کی بناء پر نہ صرف عوام اور ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پیداہورہا تھابلکہ گندے پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے نالوں کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی تھی ۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کو تنبیہی نوٹس پہلے ہی جاری کردئے گئے ہیں ۔ تنبیہی مدت گزرجانے کے بعد انہدام کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی علاقے میں تجاوزات کی تعمیر کو ابتداء ہی میں منہدم کردیا جائے ۔ سرِ دست منتخب شدہ چھ یوسیز میں موجود تمام گرین بیلٹس کی صفائی، کوڑے کرکٹ کو ہٹانا اور سوکھے پیڑوں کی جگہ نئے پودوں کی شجرکاری بھی جاری ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں گذشتہ دنوں چھ نئی ٹریکٹر ٹرالیز خریدی گئی تھیں جن کی وجہ سے کچراُٹھانے میں کافی سہولت پید اہوئی اورپہلے سے زیادہ کچرہ اُٹھایا جارہاہے۔ تاہم اب بھی بہت سے معاملات میں وسائل کی کمی آڑے آرہی ہے لیکن ریحان ہاشمی اور ان کی ٹیم کے حوصلے بلندہیں اور وہ تندہی کے ساتھ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے دن رات ایک کررہے ہیں۔
16th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture