13th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

13th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture






بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ وسطی میں ایمرجنسی نافذ

بارشں کے دوران پیش آنے والے حادثات کا ذمہ دار کراچی واٹر و سیوریج بورڈ ہوگا: ریحان ہاشمی

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں: سید شاکر علی 

بارش کے دوران ہنگامی صورتحال اور ممکنہ حادثات سے نمٹنے کے لئے تیار رہاجائے ، ریسکیو ٹیم کو ہدایت

مورخہ.۔13؍ جنوری2017ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ بارش کے سبب ہونے والے تمام ممکنہ حادثات کی ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر ہوگی کیونکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نا اہلی کی وجہ سے ضلع وسطی میں سیوریج نظام میں خرابی پیدا ہورہی ہے مخدوش سیورج لائنوں کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی لوگوں کی کے لئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے اور شہر میں بارشوں کے دوران حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ وسطی کراچی کے لازمی سروسز سے متعلق تمام محکموں میں ایمرجنسی نافذ کرکے افسران اور کارکنوں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی پر حاضرہونے اورممکنہ ہنگامی صورتِ حال سے نمبٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کی ۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کے نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کے باعث مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن باربار یاد دہانی کرانے کے باوجود کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں۔بارشوں کے دوران پیش آنے والے ممکنہ حادثات کی تمام تر ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج پر عائد ہوگی ۔ بارش کا چھینٹا پڑتے ہی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ حرکت میں آگئی چیئرمین بلدیہ وسطی نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن،بلڈنگ و روڈاور باغات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دیں جو بارشوں کے دوران بلدیہ وسطی میں قائم تمام برساتی نالوں انڈر پاسز کی تمام نالیوں کی صفائی کریں جبکہ سڑکوں کے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی بھی مرمت کو ممکن بنایا جائے اور ان تمام جگہوں کی مکمل صفائی کی جائے جہاں ماضی میں برساتی پانی کھڑا ہونے کی شکایات تھیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات رات دن کام کر کے مکمل کئے جائے جبکہ محکمہ مکینکل و الیکٹریکل کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈی واٹرنگ پمپس کی مرمت اورصفائی کے کاموں کو مکمل کر کے پمپوں کو ورکنگ کنڈیشن میں رکھا جائے جن جگہوں پر گزشتہ برسوں میں پانی جمع ہونے کی شکایت تھی ان جگہوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور پانی کی نکاسی کی لائنوں اوربرساتی نالوں کو صاف کیا جائے اور جہاں نکاسی کا نظام نہیں وہاں ڈی واٹرنگ پمپ تیار رکھے جائیں۔


بلدیہ وسطی میں ٹریفک مسائل پر اجلاس

ٹریفک جام اور ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد و رفت ختم کی جائے : ریحان ہاشمی 

ناجائز تجاوزات ٹریفک کی روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: ایس ایس پی ٹریفک

مورخہ : 13؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی مصروف شاہراہوں اور سڑکوں پر مستقل ٹریفک جام اور ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد و رفت کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو اس پریشانی سے نجات دلانے اور ٹریفک کو بلا تعطل و خلل جاری رکھنے کا حل تلاش کرنے کے لئے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ اپنے آفس میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ، ایس ایس پی ٹریفک سید زاہد حسین ، ڈی ایس پی شاہد، ڈی ایس پی جعفر عباس، ڈی ایس پی ندیم اور یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین اجلاس کے شرکاء میں شامل تھے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ٹریفک افسران سے بلدیہ وسطی کے ٹریفک مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مصروف شاہراہوں اور سڑکوں پر مسلسل ٹریفک کا جام رہنا ، کار اور موٹر سائیکل رکھنے والے عام شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہونے کے ساتھ پید ل چلنے والوں کے لئے بھی مشکلات پیداکررہاہے۔ ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد و رفت بھی ٹریفک جام کا بڑاسبب ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک کا ناقص نظام شہریوں کے ذہن اور صحت پربُرا اثر ڈالنے کے ساتھ جان لیوا حادثات کا سبب بھی بنتاہے جس کے نتیجے میں عوام کی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ انہوں نے ٹریفک افسران سے اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو بلا وجہ کے ذہنی دباؤ سے نجات دلائی جاسکے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے چیئرمین کو بتایاکہ ٹریفک جام کا اصل سبب ناجائز تجاوزات اور بے شمار پتھاروں کی موجودگی ہے۔ البتہ ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد ورفت بھی اس مسئلے کا ایک سبب ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی جانب سے اندھادھند اور تیز رفتار ڈرائیونگ بھی ٹریفک جام کا سبب ہے۔ انہوں نے کہادراصل ٹریفک جام کا حقیقی سبب عام شہریوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے سبب اچھا بھلا چلنے والے ٹریفک میں خلل پڑتاہے جو ٹریفک جام کا سبب بنتاہے۔اس کی وجہ عوام میں ٹریفک قوانین سے آگہی کی کمی ہے جس کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے ٹریفک افسران کو یقین دلایا کہ ٹریفک کی بحالی کے لئے جہاں جہاں معاونت کی ضرورت پڑی بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں میں حقیقی چالان کرنے کی جرأت پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ یہ نہ ہو کہ غریب کو پکڑلیا اور طاقتور کو سلیوٹ پیش کردیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بڑے سے بڑی شخصیت بھی اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے تو اس کا چالان کیا جائے۔



13th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture