4th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلباء وطالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، طلباء وطالبات کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اِن خیالات کا اظہاروائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے ، بدری ہائی اسکول میں منعقدہ ( (Annual Dayکے موقع پر کیا اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ٹیبلو ،ڈرامے پیش کئے انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت مہیا سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے انہیں پڑھنے لکھنے،سوال کرنے ، فیصلہ کرنے اور مسائل کو سلجھانے کی تعلیم دی جاتی ہے ۔وائس چیرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے بدری ہائی اسکول کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 





4th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


3rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنا نے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں وہ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں،کچرے کی منتقلی ،گرین بیلٹس،سیوریج کی ناکارہ لائنوں کی تبدیلی اور نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسیم احمد ،غوث محی الدین ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات شبیر احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جس قدر محنت سے کام کررہے ہیں اگر صوبائی حکومت قرارِ واقعی اختیارات اور وسائل مہیا کردے تو ہر ضلع صفائی ستھرائی کی منہ بولتی تصویر بن جائے۔ سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کی راہ میں وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بن سکی۔ انہوں نے مختلف یوسیز میں مخدوش سیوریج لائنوں کے رساؤ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ گرین بیلٹ میں جاری صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ دریں اثناء منتخب یوسیز میں گرین بیلٹس کی صفائی کاکام جاری ہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے محکمہء سینی ٹیشن اور محکمہء باغات کے باہمی تعاون سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ جبکہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی دستیاب گاڑیوں اور مشنریز کو بھی استعمال میں لایا جارہاہے۔100 روزہ صفائی مہم کے دوران ہزاروں ٹن کوڑے کا بیک لاگ اُٹھایا جاچکا ہے جبکہ روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا بھی باقاعدگی سے اُٹھایا جارہا ہے ۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور تمام عوام اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے 100روزہ صفائی مہم کے لئے خاص طور پر منتخب کردہ یوسیز کے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی یوسیز کو صاف وشفاف رکھنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کریں اور جس قدرممکن ہو عوام کو بھی اس مہم میں شامل کریں کیونکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا زیادہ تر دارو مدار عوام کے باہمی تعاون پر ہی منحصر ہے۔



3rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


2nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )محنتی اور جفاکش کارکن کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ہم محنتی اور اپنے کام سے مخلص ملازمین کی قدر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے نیو کراچی زون میں ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا ،بلدیہ وسطی کے ملازمین نے عرصہ دراز سے روکے ہوئے ایئریرز (Arrears )کو جاری کرنے پر چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کا شکریہ ادا کیا اس ملاقات میں وائس چیرمین نے ملازمین کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 100ر وزہ صفائی مہم کے سلسے میں جو ملازمین جانفشانی اور محنت سے کام کررہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بہتر کارکردگی پر ملازمین کوترقی اور اعزازیہ بھی دیا جائے گا اورجو ملازمین اپنے کام سے مخلص نہیں ہیں اور غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی صحیح طورپر سر انجام نہیں دے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔بعد ازاں وائس چیئرمین نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کا عملہ تندہی کے ساتھ دن رات صفائی اور کچرا اُٹھانے کے کام میں مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے اکثر علاقوں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ عوام الناس بلدیاتی کارکنوں کے کام سے خوش ہیں اور بلدیہ وسطی کی کاوشوں کے شکرگزار ہیں۔ 




2nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم کے تسلسل میں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بلاک H،نارتھ ناظم آ با د میں مرکزی و اندرونی شاہراہوں کی روڈ کارپیٹنگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرچیئرمین ریحان ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 100روزہ صفائی مہم مرحلہ وار اپنی کامیابی کی جانب گامزن ہے اس سلسلے میں بلاک C-H-M-N-، نارتھ ناظم آ با د میں روڈ کا ر پیٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی ، بلدیہ وسطی کے افسران اور کارکنان دن رات محنت کرتے ہوئے ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں دستیاب وسائل برسوں کے جمع شدہ کوڑے کو جلد ٹھکانے لگانے کے لئے ناکافی ہیں ۔ فی الوقت روزآنہ کی بنیاد پر پیداہونے والے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر گذشتہ دور سے جمع شدہ کوڑے میں مزید اضافہ کررہاہے جبکہ کوڑا اُٹھانے کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے کوڑے کا جلد ختم ہونا ناممکن نظر آتاہے۔ تاہم ریحان ہاشمی کا عزمِ صمیم انہیں مسلسل جدو جہد میں مصروف رہنے پر مجبور کرتاہے جس کے سبب امید کی جارہی ہے کہ ضلع وسطی سے بہت جلد کوڑے کرکٹ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہئے کہ ہر گھر سے روزآنہ پھینکا جانے والے کوڑا کرکٹ بھی ٹنوں کی حساب سے جمع ہورہاہے جو پچھلے برسوں سے موجد کوڑے میں مزید اضافہ کا سبب بن رہاہے ۔ کوڑے کی مسلسل پیداوار ضلع وسطی کے ناکافی وسائل کے لئے مسائل پیداکررہے ہیں لیکن چیئرمین ریحان ہاشمی اورا نکی ٹیم ہر قسم کی رکاوٹ کو نظر انداز کرکے 100روزہ صفائی مہم کو

کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے انتھک محنت میں مصروف ہے






1st Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عوامی خدمات کی فراہمی میں کا ہلی برتنے والے افسران وملازمین کے خلاف سنحت ایکشن لیا جائے گاان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ صفا ئی ستھرائی کے معائنہ دوران کیا۔فرائض سے کاہلی برتنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیا قت آ با د تسلیم بیگ ، انسپکٹر شوکت سردار، سب ا نسپکٹر محمد اعظم اور مقدم فیصل کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکمے کے ملازمین کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں اور محکمہ سینٹیشن اور محکمہ باغا ت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے بلدیہ وسطی کے علاقوں اور بیرونی و اندرونی شاہراؤں کی صفائی اور گرین بیلٹس اور پارکس کی تزئین و آ رائش پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کی حدود میں کچرا کنڈیوں اور کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگانے اور علاقائی سطح پر عدم صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کا عزم کر تے ہوئے انہوں نے اہلیا ن بلدیہ وسطی سے اپیل کی کے بلدیہ کے ملازمین سے تعاون کریں ۔ 


31st Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release