2nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )محنتی اور جفاکش کارکن کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ہم محنتی اور اپنے کام سے مخلص ملازمین کی قدر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے نیو کراچی زون میں ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا ،بلدیہ وسطی کے ملازمین نے عرصہ دراز سے روکے ہوئے ایئریرز (Arrears )کو جاری کرنے پر چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کا شکریہ ادا کیا اس ملاقات میں وائس چیرمین نے ملازمین کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 100ر وزہ صفائی مہم کے سلسے میں جو ملازمین جانفشانی اور محنت سے کام کررہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بہتر کارکردگی پر ملازمین کوترقی اور اعزازیہ بھی دیا جائے گا اورجو ملازمین اپنے کام سے مخلص نہیں ہیں اور غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی صحیح طورپر سر انجام نہیں دے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔بعد ازاں وائس چیئرمین نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کا عملہ تندہی کے ساتھ دن رات صفائی اور کچرا اُٹھانے کے کام میں مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے اکثر علاقوں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ عوام الناس بلدیاتی کارکنوں کے کام سے خوش ہیں اور بلدیہ وسطی کی کاوشوں کے شکرگزار ہیں۔
2nd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release