7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو کچرے سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوصاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے لیاقت آباد قاسم آباد میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا تاخیر جمع شدہ کچرے کو فوری اٹھاکر آبادیوں سے دور ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کیا جائے ۔اس موقع پر یونین کونسل 39 کے چیئرمین معراج الدین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نے علا قے معززین سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائیگی۔ صفائی ستھرائی کے بعد علاقے میں اسپرے کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔اس موقع پر بلدیہ وسطی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے وائس چیئر مین کو یقین دلایا کہ وہ افسران اور کارکنان کے درمیان
مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے 100روزہ صفا ئی مہم کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے ۔



7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


6th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release




کراچی( ) شہریوں کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہاروائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے MPAجمال احمد کے ہمراہ یو سی 38اور 39 لیا قت آ با د میں صفا ئی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ،یو سی 38اور 39میں گزشتہ رات نائٹ سوئپنگ کا آ غا ز کر دیا گیا ہے اور آج دن میں
لیا قت آ با د کی دونوں یوسیز میں واقع (Back Lines)اندرونی گلیوں میں صفا ئی کا کام جاری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ یو نین کونسل 39کے چیئر مین بھی موجود تھے ۔وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہیں جس کے لئے ہم ہر قسم کے قانونی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں انجام دیا جاتا ہے صبح کی شفٹ میں شہر کی بڑی مارکیٹیںِ ،بازار ،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کو صاف کیا جارہا ہے ،دوپہر کی شفٹ میں بس اسٹاپ اور عوامی اجتماعات کے مقامات جبکہ نائٹ شفٹ میں شہر کی مرکزی شاہرائیں صاف کی جارہی ہیں،سید شاکر علی نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے پرعزم ہیں انھوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی شرح خواندگی کے حوالے سے دوسرے اضلاع میں نمایاں ہے اس لئے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھ کر اپنے باشعور اور تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت دیں مزاج اور آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے
بڑا ضلع ہے کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے ۔





6th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے،گلوبل اکیڈمی کی سائنس اور آرٹس نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل فیضان نے استقبالیہ تقریر میں نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصدطلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے۔ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے ، سائنس، فنونِ لطیفہ اور کلیہء تجارت کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء وطالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمائش میں مختلف شعبہ جات کے اسٹالز لگائے گئے جن میں سائنس ، کلیۂ فنونِ ، کلیۂ تجارت شامل تھے۔ بجلی بنانے کے سستے ذرائع، کائنات کا نظامِ شمسی اور معاشرتی مسائل پر مبنی پروجیکٹس کو بہت پسندکیاگیا اس موقع پر ننھے طلبا و طلبات نے خوبصو رت ٹیبلو پیش کئے۔انگریزی زبان کی تاریخ کے حوالے سے خصوصی اسٹالز بھی طلباء و طالبات کی توجہ کا مرکز تھے۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل کی جانب سے چئیرمین ریحان ہاشمی کو شیلڈ اور پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔ 


5th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


4th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلباء وطالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، طلباء وطالبات کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اِن خیالات کا اظہاروائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے ، بدری ہائی اسکول میں منعقدہ ( (Annual Dayکے موقع پر کیا اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ٹیبلو ،ڈرامے پیش کئے انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت مہیا سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے انہیں پڑھنے لکھنے،سوال کرنے ، فیصلہ کرنے اور مسائل کو سلجھانے کی تعلیم دی جاتی ہے ۔وائس چیرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے بدری ہائی اسکول کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 





4th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


3rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنا نے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں وہ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں،کچرے کی منتقلی ،گرین بیلٹس،سیوریج کی ناکارہ لائنوں کی تبدیلی اور نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسیم احمد ،غوث محی الدین ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات شبیر احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جس قدر محنت سے کام کررہے ہیں اگر صوبائی حکومت قرارِ واقعی اختیارات اور وسائل مہیا کردے تو ہر ضلع صفائی ستھرائی کی منہ بولتی تصویر بن جائے۔ سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کی راہ میں وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بن سکی۔ انہوں نے مختلف یوسیز میں مخدوش سیوریج لائنوں کے رساؤ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا جبکہ گرین بیلٹ میں جاری صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ دریں اثناء منتخب یوسیز میں گرین بیلٹس کی صفائی کاکام جاری ہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے محکمہء سینی ٹیشن اور محکمہء باغات کے باہمی تعاون سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ جبکہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی دستیاب گاڑیوں اور مشنریز کو بھی استعمال میں لایا جارہاہے۔100 روزہ صفائی مہم کے دوران ہزاروں ٹن کوڑے کا بیک لاگ اُٹھایا جاچکا ہے جبکہ روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا بھی باقاعدگی سے اُٹھایا جارہا ہے ۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور تمام عوام اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے 100روزہ صفائی مہم کے لئے خاص طور پر منتخب کردہ یوسیز کے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی یوسیز کو صاف وشفاف رکھنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کریں اور جس قدرممکن ہو عوام کو بھی اس مہم میں شامل کریں کیونکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا زیادہ تر دارو مدار عوام کے باہمی تعاون پر ہی منحصر ہے۔



3rd Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release