7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو کچرے سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوصاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے لیاقت آباد قاسم آباد میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا تاخیر جمع شدہ کچرے کو فوری اٹھاکر آبادیوں سے دور ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کیا جائے ۔اس موقع پر یونین کونسل 39 کے چیئرمین معراج الدین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نے علا قے معززین سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائیگی۔ صفائی ستھرائی کے بعد علاقے میں اسپرے کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔اس موقع پر بلدیہ وسطی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے وائس چیئر مین کو یقین دلایا کہ وہ افسران اور کارکنان کے درمیان
مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے 100روزہ صفا ئی مہم کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے ۔



7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release