15th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )ہا کی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہا کی کے حوالے سے ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام دُنیا بھر میں روشن کیا ،بلدیہ وسطی ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتی رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پاک فلیک ہا کی گراونڈ بلاک 17، فیڈرل بی ایریا میں کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے ذمہ داران کے ہمراہ دورے کے دوران کیا ۔عرصہ دراز سے قابض نشہ مافیا کے قبضے سے اس گراونڈ کو چھڑ ایا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں گراونڈ کو ہموار کر کے اس قابل کر دیا گیا ہے کے اسپورٹس کی سرگرمیاں شروع کی جاسکے ۔چیئرمین نے ہدایت دی کے اس گراونڈ کی حالت کو مزید بہتر کیا جائے اور اسکول لیول پر ہاکی اکیڈمی قائم کی جائے جہاں انسٹراکٹرز کے ذریعے بچوں کو ہا کی کی تربیت دی جائے تا کہ ضلع وسطی پاکستان کو ہاکی کے بہترین کھلاڑی فراہم کر سکے انہوں نے K.H.A.کو یقین دہانی کرائی کے بلدیہ وسطی اپنے محدود مسائل میں رہتے ہوئے آ سٹر و ٹرف لگائے گی تاکہ کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل لیول ہاکی گراونڈز کی سہولت فراہم کی جائے ۔اس موقع پر کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے چیئر مین گل فراز احمد خان ،سیکریٹری حیدر حسین ،اولمپین منصور احمد ،جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال اور کمنٹریٹر
ریاض احمد بھی موجود تھے ۔
ریاض احمد بھی موجود تھے ۔
15th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release