10th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )عوام اور منتخب بلدیاتی قیادت کے درمیان مضبوط رابطے کو ممکن بنایا جائے ،تاکہ عوامی مشا ورت سے عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ان خیالا ت کاا ظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل 46,47,48ناظم آ با د میں صفا ئی ستھرائی کے حوالے سے دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان یونین کونسلز کے چیئرمینز وائس چیئر مینز اور یو سی پینل کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے یونین کونسل نمبر 46میں کچرے کے ڈھیر کو صاف کرنے کے فوری احکامات جاری کئے یونین کونسل 47میں محکمہ باغا ت کی جانب سے پارکس میں تزئین و آ رائش کے کام کا معا ئنہ کیایونین کونسل 48 میں بلال مسجد کے نزدیک سیوریج لائن کی لیکیج کا معا ئنہ کرتے ہو ئے علاقہ مکینوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے ان لائنوں کی تبدیلی بلدیہ وسطی کی جانب سے کرائی جائے گی تاکہ نمازیوں اور علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سد باب کیا جاسکے ضلع وسطی مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کے لئے تمام یونین کمیٹیوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت چھوٹی بڑی مشینری فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پر مامور عملہ جس دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتا ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کا تعاون ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔
10th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release