16th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) شہریوں کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ یو سی لیا قت آ با د میں صفا ئی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ، لیا قت آ با دمیں (Back Lines)اندرونی گلیوں میں صفا ئی کا کام جاری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ یو نین کونسل کے چیئر مین بھی موجود تھے ۔وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہیں جس کے لئے ہم ہر قسم کے قانونی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں انجام دیا جاتا ہے صبح کی شفٹ میں شہر کی بڑی مارکیٹیںِ ،بازار ،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کو صاف کیا جارہا ہے ،دوپہر کی شفٹ میں بس اسٹاپ اور عوامی اجتماعات کے مقامات جبکہ نائٹ شفٹ میں شہر کی مرکزی شاہرائیں صاف کی جارہی ہیں،سید شاکر علی نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے پرعزم ہیں انھوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی شرح خواندگی کے حوالے سے دوسرے اضلاع میں نمایاں ہے اس لئے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھ کر اپنے باشعور اور تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت دیں مزاج اور آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے ۔



16th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


15th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )شہری خدمات کے ادارے ایک چھتری تلے نہ ہونے کے باعث عوام کے اعتماد پر پورا اترنا منتخب بلدیاتی نمائندوں کے لئے محال ہوتا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کو چاہئیے کہ کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آئین کے تحت حاصل اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو فی الفور تفویض کرے ۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کراچی کو اس کا جائز حق دلانے کے لئے ہر سطح تک جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے عائشہ منزل پر محکمہ باغات کی جانب سے کئے جانے والے تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پران کے ہمراہ ایم پی اے جمال احمد ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف بھی موجود تھے ،عائشہ منزل سے شروع ہونے والی گرین بیلٹ اور چورنگی کو خوشبو دار رنگین پھولوں سے سجایا گیا جو ہرگزرنے والے شہری پر خوش گواراثر چھوڑتے ہیں بعد ازاں انہوں نے بلاک 06 گلبرگ میں واقع نرسری کا بھی معائنہ کیا ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ محکمہ واٹر بورڈ کے پیدا کردہ مسائل کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن نہیں ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لیکن ہم عوامی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے عوام سے اپیل کی کے Beautificationکے کام کے بعد اب بلدیہ وسطی کے باشعور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان پھولوں اور پودوں کی حفاظت کریں






15th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


عوام کو بہترین سفر ی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے ،چیئر مین ریحان ہاشمی 


ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے مطا بق تیز کیا جائے سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے 



کراچی( )عوام کو بہترین سفر ی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے
مطا بق تیز کیا جائے سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے تا کہ شہریوں کو ضلع وسطی میں سفر کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ان خیالات کا ظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلاک Cاور D،نارتھ ناظم آ با د کی درمیانی شاہراہ کی نئے سرے سے تعمیر کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمر اہ یونین کونسل کے چیئرمین مظہر حسین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں نئی سٹرکوں کی تعمیر، گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پارکس کی تزئین و آ رائش کا کام تیزی سے جاری ہے محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پختہ اورپائدار سٹرکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزئین و آ رائش کے کام کو مکمل کر کے عوام کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ عوام کو صحت مند تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تا کہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے ۔






14th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


بلدیہ وسطی میں نابینا اور اسپیشل پرسنز کیلئے ووکیشنل سینٹرز اور باغ تعمیر کیا جارہا ہے۔ چئیرمین بلدیہوسطی ریحان ہاشمی

چیئرمین بلدیہ وسطی کی خدمات پر نابینا اور اسپیشل پرسنز انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر بلائینڈ ایسوسی ایشن

کراچی( ) نابینا افرادمعاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،حکومت کی ذمہ داری ہے نا بینا افراد کی بہتری کے لئے کام کرنے والے اداروں کی سرپرستی کرے اور نابینا افراد کو موقع فراہم کرے کہ وہ اپنی صلا حیتوں کا استعمال کر کے پاکستان کی تعمیر میں حصہ لے سکیں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے (Pakistan Association of the Blind)ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کے مختلف شعبوں میں جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع وسطی میں نابینا اور اسپیشل پرسنز کیلئے ووکیشنل سینٹرز اور باغ تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہابلائینڈ ایسوسی ایشن نابینا افراد کے لئے ٹریننگ سینٹر اور دیگر تقریبات کے لئے بلدیہ وسطی کے پارکس ،پلے گراؤنڈ کو استعمال کر سکتی ہے ،بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے Amigos Welfare Trustکی جانب سے عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، نابینا افراد کے فلاح کے لئے کام کرنے والی اس تنظیم کے ذیر اہتمام مستحق افراد کو عید کے تحفے پیش کئے گئے چیئر مین بلدیہ وسطی نے اس موقع پر رکشے کی چابی ،فریج اور 25ہزار نقد بطور کفالت کے دئے ۔بعد ازاں چیئر مین بلدیہ
وسطی نے یو سی 10نیو کراچی کی جانب سے دئے جانے والے افطار ڈنر میں شرکت کی ۔




کراچی( ) وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی کا کہنا ہے کہ محکمہ پانی وصفائی کے مسائل کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل خواب بن کر رہ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی 42لیاقت آباد میں اندرونی گلیوں کی استرکاری کے مکمل ہونے والے کام کے معائنے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے شہری خدمات کے ادارے ایک چھتری تلے نہ ہونے کے باعث عوام کے اعتماد پر پورا اترنا منتخب بلدیاتی نمائندوں کے لئے محال ہوتا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کو چاہئیے کہ کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آئین کے تحت حاصل اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو فی الفور تفویض کرے ۔ شاکر علی کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کراچی کو اس کا جائز حق دلانے کے لئے ہر سطح تک جائیں گے۔ 





13th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


طلباء و طالبات کی تعلیمی تربیت میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے اساتذہ قوم کے معماروں کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کریں ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد یونین کونسل 42 میں شبلی نعمانی گرلزاسکول کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طالبات سے اسکول کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر فیض احمداور اسکول پرنسپل بھی موجودتھے۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے خصوصی طور پر کمپیوٹرکلاسز،سائنس لیبارٹری کا جائزہ لیااس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہاکہ اساتذہ طلبا وطالبات کی ذہنی نشو نما اور کردار سازی کر کے قوم کے معمارتیار کرتے ہیں جو مستقبل میں مُلک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اُنہیں جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہمکنار ہونا پڑے گا اس لئے طالبات کو چاہئے کہ مختلف ٹیکنیکل،کمپیوٹر اور لینگویج کورسز کی تعلیم بھی حاصل کریں۔اس تقریب کا بنیادی مقصد اسکول کا معیار تعلیم بلند کرنا اور اسکول کو ماڈل انگلش میڈیم اسکول بنانا ہے اس موقع پر اسکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ ان کو اعتماد میں لے کر ان کی رائے کو شامل کرکے شبلی نعمانی انگلش میڈیم اسکول کے منصوبے کو جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے اس موقع پر پرنسپل اسکول کی جانب سے طالبات کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے تیار شُدہ رپورٹ چیئرمین ریحان ہاشمی کو پیش کی گئی۔





11th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release