13th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release
بلدیہ وسطی میں نابینا اور اسپیشل پرسنز کیلئے ووکیشنل سینٹرز اور باغ تعمیر کیا جارہا ہے۔ چئیرمین بلدیہوسطی ریحان ہاشمی
چیئرمین بلدیہ وسطی کی خدمات پر نابینا اور اسپیشل پرسنز انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر بلائینڈ ایسوسی ایشن
کراچی( ) نابینا افرادمعاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،حکومت کی ذمہ داری ہے نا بینا افراد کی بہتری کے لئے کام کرنے والے اداروں کی سرپرستی کرے اور نابینا افراد کو موقع فراہم کرے کہ وہ اپنی صلا حیتوں کا استعمال کر کے پاکستان کی تعمیر میں حصہ لے سکیں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے (Pakistan Association of the Blind)ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کے مختلف شعبوں میں جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع وسطی میں نابینا اور اسپیشل پرسنز کیلئے ووکیشنل سینٹرز اور باغ تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہابلائینڈ ایسوسی ایشن نابینا افراد کے لئے ٹریننگ سینٹر اور دیگر تقریبات کے لئے بلدیہ وسطی کے پارکس ،پلے گراؤنڈ کو استعمال کر سکتی ہے ،بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے Amigos Welfare Trustکی جانب سے عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، نابینا افراد کے فلاح کے لئے کام کرنے والی اس تنظیم کے ذیر اہتمام مستحق افراد کو عید کے تحفے پیش کئے گئے چیئر مین بلدیہ وسطی نے اس موقع پر رکشے کی چابی ،فریج اور 25ہزار نقد بطور کفالت کے دئے ۔بعد ازاں چیئر مین بلدیہ
وسطی نے یو سی 10نیو کراچی کی جانب سے دئے جانے والے افطار ڈنر میں شرکت کی ۔
کراچی( ) وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی کا کہنا ہے کہ محکمہ پانی وصفائی کے مسائل کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل خواب بن کر رہ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی 42لیاقت آباد میں اندرونی گلیوں کی استرکاری کے مکمل ہونے والے کام کے معائنے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے شہری خدمات کے ادارے ایک چھتری تلے نہ ہونے کے باعث عوام کے اعتماد پر پورا اترنا منتخب بلدیاتی نمائندوں کے لئے محال ہوتا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کو چاہئیے کہ کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آئین کے تحت حاصل اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو فی الفور تفویض کرے ۔ شاکر علی کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کراچی کو اس کا جائز حق دلانے کے لئے ہر سطح تک جائیں گے۔
13th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release