7th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) ہم عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں،حق پرست قیادت کا یہ خاصہ رہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفت اور پریشانی کے موقع پر اپنے لوگوں کے شانہ با شانہ کھڑی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طاہر پلازہ ناظم آباد کی کار پارکنگ میں آتشزدگی کے موقع پر اہل محلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ ناظم آباد میں طاہر پلازہ کی پارکنگ میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین ،وائس چیئرمین جائے وقوعہ پر اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے ،بلدیہ وسطی کی ٹیم نے فوری امدادی کاموں کی کاروائی شروع کردی ،اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے فائر برگیڈ کے عملے کو تاکید کی کہ جلد از جلد آگ کو قابو کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔انہوں نے وہاں پر موجود سینی ٹیشن کے اسٹاف کو کہا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد یہاں فوری صفائی کی جائے ۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے ہرمشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے بلدیہ وسطی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ جب تک آگ پر قابو نہ پایا جائے عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا ،متاثرہ جگہ پر جمع اہل محلہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جائے تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسا حادثہ رونما نہ ہو،انہوں نے کہا کہ عوام بلدیہ وسطی کی مقررہ کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں اور کچرا جلانے سے پرہیز کریں کیونکہ کچرا جلانے کی وجہ سے ماحول کی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 





7th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں بلدیہ وسطی کے کونسل اجلاس کی صدارت کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی موجود ہیں ۔اجلاس میں مختلف امور پر گفتگو اور بحث ہوئی۔اجلاس میں ایجنڈا نمبر 07 کے تحت 10 قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔قرار دادوں میں، پرائیوٹ اسکولوں میں فیسوں میں کمی تاکہ عام آدمی باآسانی اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلاسکے،واٹر اینڈ سیوریج اپنے جاری اور مستقبل کے منصوبوں میں بلدیاتی نمائندوں کو اپنے اعتماد میں لیں اور ان سے مشاورت کریں ،کراچی کے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کو میئر کراچی کے حوالے کیا جائے،واٹر اینڈ سیوریج کی نیشنل ہائی وے سے فش فارم و اراضی کو پینے کے پانی کی فراہمی کو ختم کرنے کی منظوری ،اس کے علاوہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں،اجلاس میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ محدود وسائل اور اختیارات نہ ہونے کہ باوجود ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ عوام نے اپنا مینڈیٹ ہمارے حوالے کیا ہے اور ہم دن رات عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ضلع وسطی کی تعمیر کررہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ہم بلدیہ وسطی کے مکینوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کریں۔ 




6th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے The Children's Education Academy کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ اسکول پرنسپل شاہ نواز احمد صدیقی بھی موجود تھے،چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی انہوں نے The Children's Education Academy کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


5th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو بھی بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا چاہیئے تاکہ یہ کھلاڑی ملکی سطح پر اپنے شہر کی نمائندگی کرسکیں ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی 51 میں ہونے والے مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر باڈی بلڈنگ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی شیلڈ مرکزی آفس بلدیہ وسطی میںیوتھ کونسلر ڈسٹرکٹ سینٹرل سعد ملک کو دیتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات یونین کمیٹی 51 گلبہار میں باڈی بلڈنگ کے مقابلہ منعقدکیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر منتظمین اور عوام کی بڑی تعدادا موجود تھی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ باڈی بلڈنگ جسمانی و ذ ہنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کے لئے بھی نہایت موزوں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کھیل میں نوجوان،اور بچے بھی دلچسپی لے رہے ہیں ، بلدیہ وسطی صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے انعقاد میں ہر ممکن مدد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی مدد فراہم کرتی رہے گی ،ہم ''صحت سب سے پہلے'' کے اصول پر کاربند ہیں وسائل کی کمی اور اختیارات کا نہ ہونا ہمیں عوام کی حقیقی خدمت سے نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ صاف ستھراء اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بلدیہ وسطی کا ساتھ دیں ۔





4th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی21 کا ہنگامی دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یونین کمیٹی21 کے چیئرمین نعیم الدین اور یوسی پینل بھی موجود تھا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف بلاکس کی صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات اور شجر کاری کے کام کا جائزہ لینے کے بعد حیدری مارکیٹ پہنچے جہاں عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ یونین کمیٹی 21 کو ماڈل یوسی بنائیں گے اس کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی میں تقریبا6000 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا ہوا ہے، مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔





3rd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release