4th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو بھی بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا چاہیئے تاکہ یہ کھلاڑی ملکی سطح پر اپنے شہر کی نمائندگی کرسکیں ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی 51 میں ہونے والے مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر باڈی بلڈنگ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی شیلڈ مرکزی آفس بلدیہ وسطی میںیوتھ کونسلر ڈسٹرکٹ سینٹرل سعد ملک کو دیتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات یونین کمیٹی 51 گلبہار میں باڈی بلڈنگ کے مقابلہ منعقدکیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر منتظمین اور عوام کی بڑی تعدادا موجود تھی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ باڈی بلڈنگ جسمانی و ذ ہنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کے لئے بھی نہایت موزوں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کھیل میں نوجوان،اور بچے بھی دلچسپی لے رہے ہیں ، بلدیہ وسطی صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے انعقاد میں ہر ممکن مدد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی مدد فراہم کرتی رہے گی ،ہم ''صحت سب سے پہلے'' کے اصول پر کاربند ہیں وسائل کی کمی اور اختیارات کا نہ ہونا ہمیں عوام کی حقیقی خدمت سے نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ صاف ستھراء اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بلدیہ وسطی کا ساتھ دیں ۔





4th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release