29th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں اور عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کیا جائے ان خیالات کا اظہار کے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شادمان ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ۔ اس موقع MPA جمال احمد ، چیئرمین یونین کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف بلاکس کی صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات اور شجر کاری کے کام کا جائزہ لینے کے بعد یو پی موڑ پہنچے جہاں عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اس کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی میں تقریبا6000 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا ہوا ہے، مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے




29th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )کے الیکٹرک نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے منتخب عوامی نمائندوں کو بریفنگ دی ۔جس میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی،ممبر قومی و صوبائی اسمبلی،عبدلوسیم خان،عظیم فاروقی،جمال احمد ،وسیم قریشی،محفوظ یار خان ،اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے شرکت کی ۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے نمائندے نے کہا کہ کیبلز کی تبدیلی اور ATC کیبلز لگانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ اور بجلی کی چوری پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور بالخصوص ضلع وسطی میں رہنے والے لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے،اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رمضان مبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہو تاکہ عوام پر سکون ماحول میں سحر و افطار اور دوسری عبادات کر سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ کیبلز کی تبدیلی کے دوران اسٹریٹ لائٹ کے کنکشن ہٹا دئے گئے ہیں کے الیکٹرک اسٹریٹ کے پولز پر فوری طور پر بجلی فراہم کرے تاکہ شاہراہیں روشن رہیں اور کافی جگہوں پر الیکٹرک پولز فٹ پاتھ سے ہٹ کر لگا دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑھ رہا ہے،کے الیکٹرک ان پولز کو فوری اصل مقام پر لگائے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے میٹر ریڈر کے کہنے پر کراچی کے پڑھے لکھے اور باشعور عوام کو بلاوجہ چور قرار دے دیتی ہے یہ سلسلہ اب بند کیا جائے،کے الیکٹرک بجلی کی چوری کی شکایت کی مکمل تحقیق کرے ،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں ہے کہ وہ بجلی چوروں کو پکڑ سکے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے سسٹم کو ہی تبدیل کردیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹروں کی خرابی کی شکایت عام ہے ان میٹروں کی چیکنگ کے الیکٹرک کی بجائے کسی تیسرے ادارے سے کروائی جائے







26th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرین لائن بس پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیر کیا جانے والا بورڈ آفس 
Inter Change))کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر گرین لائن پروجیکٹ اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے گرین بس پروجیکٹ کی تعمیر کو وقت مقرر پر پورا کر نے پر زور دیا ،کیونکہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک کا رش بڑھ رہا ہے ،عوام کی سہولت کے لئے بنائے جانے والے اس پروجیکٹ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس پروجیکٹ کی تعمیر کی زد میں آنے والے پارکس کی نئے سرے سے تعمیر اور شجر کاری مہم کے زریعے ضلع میں نئے پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت اور پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور ہم ضلع کو صاف اور شفاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔اس موقع پر گرین لائن پروجیکٹ کی انتظامیہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 کلو میٹر پر محیط گرین لائن بس کا سفر سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوکر میری ویدرٹاور پر ختم ہوگا اس کے 22 اسٹیشن ہونگے اور 24 بسیں استعمال ہونگی جس کا کنٹرول اور کمانڈ سسٹم گارڈن ویسٹ میں بنایا جا رہا ہے اس سروس سے کراچی کے ٹریفک کا رش کم ہوگا اور عوام کو تیز تر سفری سہولیات میسر ہونگی گرین لائن پروجیکٹ کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی اس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے جو پودے اور درخت ضائع ہوگئے ہیں ،ہم بلدیہ وسطی کے تعاون سے دوسری جگہوں پر شجر کاری مہم کے زریعے نئے پودے لگائیں گے تاکہ ماحول میں آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔




25th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی عوام کو صحت مند اور خو شگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ہیلتھ فٹنس کلب عوام کو صحت مند اور توانا رکھنے میں معاون ہوتے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شریف آباد میں (Wieder GYM & Fitness Club)کلب کے افتتاح کے دوران کیا ۔افتتاح کے بعد انہوں نے فٹنس کلب میں موجود ایکسرسائز مشینوں اور دیگر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اس موقع پر فٹنس کلب کی انتطامیہ نے چئیرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فٹنس کلب ماہر انسٹرکٹر ز کی نگرانی میں لوگوں کو تندرست و توانا اور وزن کنٹرول کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ اس ضمن میں کلب جوائن کرنے والے حضرات کا Eating Planبھی مرتب کیا جا تا ہے کیو نکہ ایکسرسائز کے دوران اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کے لوگ خود کو فٹ رکھنے کے لئے متواذن غذا کا استعمال کریں ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کو صحت مند اور
صاف و شفاف ضلع بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں عوام بلدیہ وسطی کی انتظامیہ سے تعاون کریں۔





23rd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میجر خالد سلطان شہید گرلز/ بوائز ایلیمنٹری اسکول نارتھ ناظم آبادکو سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،یوسی پینل اوراسکول کے پرنسپل بھی موجود تھے ۔افتتاح کے بعدچیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول میں طلباء و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولتیں ،کمپیوٹر ،لائبریری ،انڈور گیمز اور الیکٹرک واٹر کولر کا معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے سرکاری اسکولوں کوUP GRADE کیا جائے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے میجر خالد سلطان شہید گرلز/ بوائزسیکنڈری اسکول کی انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔





22nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release