22nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میجر خالد سلطان شہید گرلز/ بوائز ایلیمنٹری اسکول نارتھ ناظم آبادکو سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،یوسی پینل اوراسکول کے پرنسپل بھی موجود تھے ۔افتتاح کے بعدچیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول میں طلباء و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولتیں ،کمپیوٹر ،لائبریری ،انڈور گیمز اور الیکٹرک واٹر کولر کا معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے سرکاری اسکولوں کوUP GRADE کیا جائے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے میجر خالد سلطان شہید گرلز/ بوائزسیکنڈری اسکول کی انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔





22nd Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release