7th May 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد ذون کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔اس موقع پرMPA جمال احمداور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور ریٹائرڈ اساتذہ کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہاکہ اساتذہ طلبا وطالبات کی ذہنی نشو نما اور کردار سازی کر کے قوم کے معمارتیار کرتے ہیں جو مستقبل میں مُلک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے سرکاری اسکولوں کو GRADE UP کیا جائے اور کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا
7th May 2017 DMC Central Karachi Press Release