3rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )مشاعرہ ایک خوبصورت زندہ ادبی روایت ہے،مشاعرہ اردو زبان اور ادب کے حوالے سے برصغیرِپاک و ہندمیں ایک تہذیبی روایات کا درجہ رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے انجمن مبصرین پاکستان کے زیر اہتمام گلشن معمار میں منعقدہ مشاعرے میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مشاعرے میں کراچی اور ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے شعرا نے شرکت کی ،جن میں عبدالحکیم ناصف ،ڈاکٹر اقبال پیر زادہ،عظیم راہی،ڈاکٹر نزہت عباسی،تیمور حسن اور نوید حیدر ہاشمی موجود تھے۔بہت دنو ں بعد کراچی میں کئی اعتبار سے ایک اچھا مشاعرہ تھا جس میں باذوق سامعین کی موجودگی میں شعراء نے خوبصورت کلام پیش کئے اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ اس مشاعرے کے کامیاب انعقاد سے کئی اور باتوں کے علاوہ اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ آج بھی اچھے شعر کہنے اور سننے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی ،اور اگر مشاعرے کی روایت کو جدید تقاضوں کے مطابق اور اس کی اصل روح کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے تو یہ مٹی اب بھی بڑی زرخیز ہے ۔
3rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release