10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ضلع بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی میں بلدیہ وسطی کی جانب سے Free Mega Medical Camp کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر MPA وسیم قریشی اور جمال احمد بھی موجود تھے ۔عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں ،بلڈ شوگر ،بلڈ کولسٹرول ،ہڈیوں کے بھربھرے پن کا ٹیسٹ اور دانتوں کی صفائی کے ساتھ آنکھوں کے آپریشن بھی کئے گئے،میڈیکل کیمپ میں صحت ، چکن گونیا،یوگا کی اہمیت ،ہومیوپیتھک علاج پر مقررین نے لیکچر زدیے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں نئی گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ عباسی شہید ہسپتال دواؤں کی فراہمی ،صفائی ستھرائی کا انتظام اور طبی مشینوں کو فعال کرنا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والی ڈسپینسریوں کی حالت زار بہتر کرکے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے عیسیٰ لیبارٹری کی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ،فری میڈیکل کیمپ میں مہمانوں کے درمیان شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔ 





10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے نادرا شناختی کارڈ کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس طرز کے مزید میگا سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے ۔حق پرست قیادت کراچی کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے والے ہر ادارے کیساتھ ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے لمبی قطاروں اور ایجنٹ مافیا سے نجات مل جائے گی ،حق پرست MNA شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ۱۹۷۱ء ؁میں سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان ہجرت کرنے والوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے ان لوگوں سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفیکٹ مانگا جارہا ہے ،جو مشرقی پاکستان میں دفاع وطن کے لئے پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے تھے ۔انہوں نے درخواست کی کہ NADRA ان لوگوں سے تعاون کرے۔بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے حق پرست MNA شیخ صلاح الدین کے ہمراہ نارتھ ناظم میں قائم ہونے والے NADRA ،میگا سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ،نادرا انتظامیہ میگا سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے NADRA انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔





9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے مقامی کھلاڑیوں کو متحرک کریں اور انہیں ممکنہ سہولتیں فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل نمبر 10نیو کراچی زون میں ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ2017 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم ، وسیم قریشی ، جمال احمد ، شعیب محمد ،یوسی 10 کے چیئرمین محمد عابد ،وائس چیئرمین کاشف جمال اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے فٹبال کا کھیل نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ فٹبال کے فروغ کیلئے انٹر نیشنل لیول کے کوچنگ اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جہاں جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کیا جاسکے اور انٹر نیشنل لیول کے فٹبالر تیار کئے جاسکیں جو پاکستان کا نام دنیامیں روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بالخصوص ڈسٹر کٹ سینٹرل میں بین الاقوامی طرز کے فٹبال گراؤنڈبنائے جائے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو نکھارنے کے مکمل مواقع میئسر آسکے ۔




8th May 2017 DMC Central Karachi Press Release



7th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد ذون کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔اس موقع پرMPA جمال احمداور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور ریٹائرڈ اساتذہ کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہاکہ اساتذہ طلبا وطالبات کی ذہنی نشو نما اور کردار سازی کر کے قوم کے معمارتیار کرتے ہیں جو مستقبل میں مُلک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے سرکاری اسکولوں کو GRADE UP کیا جائے اور کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا






7th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ۱ور MNA شیخ صلاح الدین نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی مراکزکا دورہ کیا اس موقع پرچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہونہار طلبا ء و طا لبات قوم کا اثاثہ ہو تے ہیں، انہوں نے پریمیئر کالج کے پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل کے رجحان کا خاتمہ ضروری ہے ۔کیونکہ اس کی وجہ سے محنت سے پڑھائی کرنے والے طالب علم کاحق مارا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں بلدیہ وسطی میں Say No To Cheating کے موضوع پر طلباء و طالبات اور ماہر تعلیمات کا ایک اجلاس ہوا جس میں امتحانات میں نقل کے روک تھام کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا، ایم این اے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ نو جوان اپنی پڑ ھائی پر توجہ دیں اور محنت سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جا ر ی رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ نقل کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں اور اس کا م کی سرپرستی کر رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت،محکمہ تعلیم اور ماہر اساتذہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے جو اس فعل کی روک تھام کے لئے کوئی مربوط منصوبہ مرتب کرے اور اساتذہ کی رہنمائی میں ویجیلنس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ۔جو امتحانی مراکز کے دورے کرے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ دوران امتحان لوڈ شیڈنگ نہ ہو اور ٹھنڈے پانی و دیگر
سہولتوں کا مکمل انتظام کیا جائے تا کہ طلباء پُر سکون ماحول میں امتحانات دے سکیں۔





6th May 2017 DMC Central Karachi Press Release