9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے نادرا شناختی کارڈ کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس طرز کے مزید میگا سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے ۔حق پرست قیادت کراچی کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے والے ہر ادارے کیساتھ ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے لمبی قطاروں اور ایجنٹ مافیا سے نجات مل جائے گی ،حق پرست MNA شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ۱۹۷۱ء میں سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان ہجرت کرنے والوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے ان لوگوں سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفیکٹ مانگا جارہا ہے ،جو مشرقی پاکستان میں دفاع وطن کے لئے پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے تھے ۔انہوں نے درخواست کی کہ NADRA ان لوگوں سے تعاون کرے۔بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے حق پرست MNA شیخ صلاح الدین کے ہمراہ نارتھ ناظم میں قائم ہونے والے NADRA ،میگا سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ،نادرا انتظامیہ میگا سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے NADRA انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release