14th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) درخت قدرت کا ایک انمول تُحفہ ہیں ماحول کی خوبصورتی میں اضا فہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ درخت آ کسیجن فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، یہ پودے آ کسیجن پیدا کرنے کے قدرتی کارخا نے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 19، میں Clean & Green Karachi Campaign کے تحت شجر کا ری مہم میں پو دا لگا کر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہMPAعبدل وسیم ،وسیم قریشی اور این جی اوز کے نمائندے اور اسکول کے بچے بھی موجود تھے۔انہوں نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جس قدر محنت سے کام کررہے ہیں اگر صوبائی حکومت قرارِ واقعی اختیارات اور وسائل مہیا کردے تو ہر ضلع صفائی ستھرائی کی منہ بولتی تصویر بن جائے۔وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ ہم ضلع وسطی کے عوام کو صحت مند اور آ لودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ضلع کو سر سبز رکھنے کے لئے شجر کا ری مہم جا ری ہے اب تک اس مہم میں 6ہزار سے ذیادہ پو دے لگائے جا چکے ہیں انہوں نے ضلع وسطی ے عوام
سے درخواست کی کے وہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے ان پودوں کی دیکھ بھال کریں .





کراچی( ) سخت راتوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے ، یہ میری ماں کی دُعاوں کا اثر لگتا ہے ، ماں کی عظمت کو ا لفاظوں میں بیان کرنا مُشکل ہے کیونکہ ماں اور اولاد کا رشتہ محسوس تو کیا جا سکتا ہے لیکن اس احساس کو لفظوں میں پُرونا مُشکل ہے ، ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مہدی حسن پارک نارتھ ناظم آباد میں MOTHER.s DAY کے حوالے سے مُنعقدہ تقریب کے دوران کیا،تقریب میں خالد مقبول صدیقی ،MNAجمال احمد، وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،یاسمین لا ری ،ترانہ سلیم اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کہا کہ دُنیا کا واحد رشتہ جو بچے کے دُنیا میں آنے سے پہلے ہی ماں سے قائم ہو جاتا ہے ، ماں کی دُعایں ساتھ ہوں تو کامیابی مُقدر ہے،اس موقع پر مقررین نے MOTHER.s DAY کے بارے شرکا کو بتایا کہ 1912 میںAnna Jarvisنامی خاتون نے امریکہ میں مدر ڈے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن بنائی ،ماں کی عظمت ،مُحبت ،اہمیت کے حوالے سے مئی کے 2nd Sunday ہر سال پوری دُنیا میںیہ دن جوش و خروش سے بھرپور انداذ میں منایا جاتا ہے اس موقع پر اسکول کے بچوں نے
ٹیبلو پیش کئے تقریب کے آ خر میں اُن تمام ماوں کے لئے جو دنیا سے جاچکی ہیں دُعاے مغفرت کی گئی ۔ 


14th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )کراچی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے اپنا مینڈ ٹ ہمارے حوالے کیا ہے سندھ حکومت ہمارے اختیا ر ات اور فنڈ ز روک کراہلیانِ کراچی کے ساتھ ذیادتی کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 4کلیانہ ٹا ؤن میں پاک انجینیئر کی جانب سے منعقدہ تقریب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔پا ک انجینیئر بلدیہ وسطی اور اہل محلہ کے تعاون سے بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں آئی ہے ۔پاک انجینیئر کی جانب سے یونین کمیٹی 4کے تمامکانوں کو پلاسٹک بیگ فراہم کئے گئے ہیں تا کہ وہ گھر کا کچرا جمع کر کے باہر رکھ دیں۔پاک انجینیئر کا اسٹاف گھر کے بہار سے کچرا جمع کر کے بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ کچرا کنڈیوں تک پہنچا تا ہے جہاں سے کچرا ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کیا جاتا ہے پاک انجینیئر کی جانب سے یو سی 4میں جگہ جگہ ڈسٹ بن لگائے جانے کے ساتھ ساتھ صفا ئی ستھرائی کے کا موں کے لئے مشینریز کا استعما ل بھی کیا جا رہا ہے۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ یہ شہر اور ضلع ہمارا ہے اور اس کو صاف
ستھرا رکھنا ہماری ہی ذمہ داری ہے ۔





13th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th May 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( ) ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور MPA جمال احمدکے ہمراہ شبِ برات کے حوالے سے ضلع وسطی کی حُدود میں آنے والے قبرستان پاپوش نگر، نیوکراچی صدیق آباد قبرستان،نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان،سخی حسن قبرستان کا دورہ کیا اس موقع پر محکمہ سینی ٹیشن ، باغات ،B&R ،لینڈ،الیکٹرک کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ شبِ برات سے قبل ضلع وسطی کی حدود میں آنے والے تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور ذائرین کی سہولتوں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں کہ قبرستانوں کے داخلی راستوں اور قبرستان کے اندر جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام قبرستانوں کو جانے والی سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کا کام مُکمل کرلیا گیا ہے ،محکمہ الیکٹرک کی جانب سے قبرستانوں کو جانے والے تمام راستوں اور قبرستان کے اندر مکمل روشنی کا انتظام کیا گیا ہے چیئرمین بلدیہ وسطی نے ہدایت دی کہ قبرستانوں کے اطراف پارکنگ کے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ،وائس چئیرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا شب برات نجات کی رات ہے اس رات کی اہمیت کے پیش نظر ہماری کوشش ہے کہ ذائرین کو ہر مُمکنہ سہولت فراہم کی جائیں اس موقع پر قبرستانوں کے اطراف میں کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس میں افسران اور عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا،بلدیہ وسطی کی جانب سے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں اور خوشبو کا اسپرے کا انتظام کیا بھی کیا گیا ہے ۔بعد نماز عشاءMPA خواجہ اظہارالحسن،وسیم قریشی ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی نے محمد شاہ قبرستان میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور بلدیہ وسطی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا ۔




11th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ضلع بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی میں بلدیہ وسطی کی جانب سے Free Mega Medical Camp کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر MPA وسیم قریشی اور جمال احمد بھی موجود تھے ۔عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں ،بلڈ شوگر ،بلڈ کولسٹرول ،ہڈیوں کے بھربھرے پن کا ٹیسٹ اور دانتوں کی صفائی کے ساتھ آنکھوں کے آپریشن بھی کئے گئے،میڈیکل کیمپ میں صحت ، چکن گونیا،یوگا کی اہمیت ،ہومیوپیتھک علاج پر مقررین نے لیکچر زدیے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں نئی گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ عباسی شہید ہسپتال دواؤں کی فراہمی ،صفائی ستھرائی کا انتظام اور طبی مشینوں کو فعال کرنا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والی ڈسپینسریوں کی حالت زار بہتر کرکے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے عیسیٰ لیبارٹری کی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ،فری میڈیکل کیمپ میں مہمانوں کے درمیان شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔ 





10th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے نادرا شناختی کارڈ کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس طرز کے مزید میگا سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے ۔حق پرست قیادت کراچی کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے والے ہر ادارے کیساتھ ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے لمبی قطاروں اور ایجنٹ مافیا سے نجات مل جائے گی ،حق پرست MNA شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ۱۹۷۱ء ؁میں سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان ہجرت کرنے والوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے ان لوگوں سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفیکٹ مانگا جارہا ہے ،جو مشرقی پاکستان میں دفاع وطن کے لئے پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے تھے ۔انہوں نے درخواست کی کہ NADRA ان لوگوں سے تعاون کرے۔بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے حق پرست MNA شیخ صلاح الدین کے ہمراہ نارتھ ناظم میں قائم ہونے والے NADRA ،میگا سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ،نادرا انتظامیہ میگا سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے NADRA انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔





9th May 2017 DMC Central Karachi Press Release