22nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست قیادت کراچی کے شہریوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے شب و روز کو شاں ہے،ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو پرموٹ کریں،ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے انو بھائی پارک ناظم آباد نمبر 4 میں اسپورٹس کمپلیکس میں پویلین کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی موجود تھے میئر کراچی نے کہا کہ انو بھائی پلے گراؤنڈ ضلع وسطی کی کرکٹ کی نرسری ہے اس نرسری نے پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی فراہم کئے جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا انہوں نے کرکٹ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شاہد آفریدی کو پیش کش کی کہ وہ آئیں اور انو بھائی کرکٹ اکیڈمی کے زریعے بچوں کو کرکٹ سکھائیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی بالخصوص ضلع وسطی میں نوجوانوں کے لئے کرکٹ کے جدید گراؤنڈ بنائے جائیں اور کرکٹ کوچنگ اکیڈمی قائم کی جائیں ،جن میں کرکٹ کے ورلڈ کلاس پلیئر بچوں کو کوچ کریں ،اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے بلدیہ وسطی میئر کراچی کے تعاون سے مزید پلے گراؤنڈ زکی تعمیر کرنے جارہی ہے اور انو بھائی کرکٹ پلے گراؤنڈ میں تعمیر کیا جانے والے پویلین اس کام کی ابتداہے۔ 







22nd May 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ضلع بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 12 نیو کراچی میں بلدیہ وسطی کی جانب سے Free Mega Medical Camp کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر چیئر مین یونین کمیٹی اور یو سی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں ،بلڈ شوگر ،بلڈ کولسٹرول ،ہڈیوں کے بھربھرے پن کا ٹیسٹ اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی،کیمپ میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے آ ئس بیگز اور آ ئس جیکٹس بھی تقسیم کئے گئے میڈیکل کیمپ میں صحت ، چکن گونیا،یوگا کی اہمیت ، اور ہیٹ اسٹروک سے بچاو کی ا حتیا طی تدابیر اور ہومیوپیتھک علاج پر مقررین نے لیکچر زدیے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں نئی گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ عباسی شہید ہسپتال دواؤں کی فراہمی ،صفائی ستھرائی کا انتظام اور طبی مشینوں کو فعال کرنا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والی ڈسپینسریوں کی حالت زار بہتر کرکے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے عیسیٰ لیبارٹری کی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ،فری میڈیکل کیمپ میں مہمانوں کے درمیان شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔ 




20th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) گلبرگ ذون بلدیہ وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے خُصوصی اجلاس مُنعقد ہوا ، اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی MPA عظیم فاروقی ،عبدالوسیم ، جمال احمد ، چئیرمین یونین کمیٹی ا سسٹنٹ کمشنرز ، ADIG ٹریفکSO,s اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس اجلاس کا بُنیادی مقصد مُختلف اداروں کے باہمی اشتراک سے ایسا منصوبہ بنانا ا ور اُس پر عمل کرنا ہے کہ جس کے زریعے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہدایت کی کہ ماہ مُبارک میں ضلع وسطی کی مساجد امام، با رگاہوں اور مذہبی اجتماعات کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کا مُناسب انتظام کیا جائے ، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے مین روڈ پر ٹھیلے نہ لگنے دئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل واقع نہ ہو ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز ٹریفک پولیس کی مدد کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اشیا خورد نوش کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے اقدامات کئے جائیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے مارکیٹوں کے اطراف کیمپ قائم کئے جائینگے جن کو اسسٹنٹ کمشنرمانیٹر کریں گے ، کیمپس میں بلدیہ وسطی اور عوامی سہولت فراہم کرنے والے اداروں کا اسٹاف ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے موجود رہے گا اُنہوں نے کہا کہ K- ELECTRIC رمضان المُبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرے تاکہ لوگ سحر و افطار اور اپنی عبادات پُرسکون ماحول میں انجام دے سکیں اُنہوں نے دہشت گردی کے خدشات کے حوالے سے عوای اجتماعات والی
جگہوں پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے جائیں ۔ 



18th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں اور عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کیا جائے ان خیالات کا اظہار کے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آبادمیں جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ۔ اس موقع MPA جمال احمد ، چیئرمین یونین کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کی مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات، اور ضلع میں CLEAN & GREEN KARACHI مہم کے تحت لگائے جانے والے پودوں کا جائزہ لیااس موقع پر عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اس کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔محدود وسائل کے باوجود ہم ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموں کو جاری 
رکھا ہوا ہے، مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور
ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔ آٗ







16th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) درخت قدرت کا ایک انمول تُحفہ ہیں ماحول کی خوبصورتی میں اضا فہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ درخت آ کسیجن فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، یہ پودے آ کسیجن پیدا کرنے کے قدرتی کارخا نے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 19، میں Clean & Green Karachi Campaign کے تحت شجر کا ری مہم میں پو دا لگا کر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہMPAعبدل وسیم ،وسیم قریشی اور این جی اوز کے نمائندے اور اسکول کے بچے بھی موجود تھے۔انہوں نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اختیار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جس قدر محنت سے کام کررہے ہیں اگر صوبائی حکومت قرارِ واقعی اختیارات اور وسائل مہیا کردے تو ہر ضلع صفائی ستھرائی کی منہ بولتی تصویر بن جائے۔وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ ہم ضلع وسطی کے عوام کو صحت مند اور آ لودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ضلع کو سر سبز رکھنے کے لئے شجر کا ری مہم جا ری ہے اب تک اس مہم میں 6ہزار سے ذیادہ پو دے لگائے جا چکے ہیں انہوں نے ضلع وسطی ے عوام
سے درخواست کی کے وہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے ان پودوں کی دیکھ بھال کریں .





کراچی( ) سخت راتوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے ، یہ میری ماں کی دُعاوں کا اثر لگتا ہے ، ماں کی عظمت کو ا لفاظوں میں بیان کرنا مُشکل ہے کیونکہ ماں اور اولاد کا رشتہ محسوس تو کیا جا سکتا ہے لیکن اس احساس کو لفظوں میں پُرونا مُشکل ہے ، ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مہدی حسن پارک نارتھ ناظم آباد میں MOTHER.s DAY کے حوالے سے مُنعقدہ تقریب کے دوران کیا،تقریب میں خالد مقبول صدیقی ،MNAجمال احمد، وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،یاسمین لا ری ،ترانہ سلیم اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کہا کہ دُنیا کا واحد رشتہ جو بچے کے دُنیا میں آنے سے پہلے ہی ماں سے قائم ہو جاتا ہے ، ماں کی دُعایں ساتھ ہوں تو کامیابی مُقدر ہے،اس موقع پر مقررین نے MOTHER.s DAY کے بارے شرکا کو بتایا کہ 1912 میںAnna Jarvisنامی خاتون نے امریکہ میں مدر ڈے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن بنائی ،ماں کی عظمت ،مُحبت ،اہمیت کے حوالے سے مئی کے 2nd Sunday ہر سال پوری دُنیا میںیہ دن جوش و خروش سے بھرپور انداذ میں منایا جاتا ہے اس موقع پر اسکول کے بچوں نے
ٹیبلو پیش کئے تقریب کے آ خر میں اُن تمام ماوں کے لئے جو دنیا سے جاچکی ہیں دُعاے مغفرت کی گئی ۔ 


14th May 2017 DMC Central Karachi Press Release