18th May 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) گلبرگ ذون بلدیہ وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے خُصوصی اجلاس مُنعقد ہوا ، اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی MPA عظیم فاروقی ،عبدالوسیم ، جمال احمد ، چئیرمین یونین کمیٹی ا سسٹنٹ کمشنرز ، ADIG ٹریفکSO,s اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس اجلاس کا بُنیادی مقصد مُختلف اداروں کے باہمی اشتراک سے ایسا منصوبہ بنانا ا ور اُس پر عمل کرنا ہے کہ جس کے زریعے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہدایت کی کہ ماہ مُبارک میں ضلع وسطی کی مساجد امام، با رگاہوں اور مذہبی اجتماعات کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کا مُناسب انتظام کیا جائے ، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے مین روڈ پر ٹھیلے نہ لگنے دئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل واقع نہ ہو ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز ٹریفک پولیس کی مدد کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اشیا خورد نوش کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے اقدامات کئے جائیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے مارکیٹوں کے اطراف کیمپ قائم کئے جائینگے جن کو اسسٹنٹ کمشنرمانیٹر کریں گے ، کیمپس میں بلدیہ وسطی اور عوامی سہولت فراہم کرنے والے اداروں کا اسٹاف ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے موجود رہے گا اُنہوں نے کہا کہ K- ELECTRIC رمضان المُبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرے تاکہ لوگ سحر و افطار اور اپنی عبادات پُرسکون ماحول میں انجام دے سکیں اُنہوں نے دہشت گردی کے خدشات کے حوالے سے عوای اجتماعات والی
جگہوں پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے جائیں ۔
جگہوں پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے جائیں ۔
18th May 2017 DMC Central Karachi Press Release