کراچی ( ) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،اس عمل کے زریعے ہم معاشرے کی خدمت کے ساتھ ثواب بھی حاصل کرتے ہیں،بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو سنوارنے اور سر سبز کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی 15 سیکٹر 7-D میں رہنما سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے '' درخت لگائیں ماحول کو خوبصورت بنائیں'' کے سلوگن کے ساتھ شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبرز صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،یوسی پینل کے ممبرز اور رہنما سوشل آرگنائزیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہاکہ درخت ماحول کو جاذب نظر بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے مضر گیسز اور شعاعیں اپنے اندر جذب کرکے ماحول کو صاف ستھراء رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ رہنما سوشل آرگنائزیشن کی طرح دوسری NGO's اور پرائیویٹ ادارے آگے آئیں اور کراچی کو اون کریں۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے شجر کاری مہم میں ہزاروں پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید لگائے جارہے ہیں ،عوام سے اپیل ہے کہ ان پودوں کی حفاظت کریں اور بلدیہ وسطی کے عملے سے تعاون کریں
KARACHI: A long awaited anti-encroachment operation was carried in district central Karachi from Nazimabad Eid Gah no 3 till Ziauddin memorial Hospital .
The operation was carried out under the supervision of DMC Central Chairman Rehan Hashmi .Adjacent to Eid Gah and around it all the encroachments made by mechanics and denting shops were removed .The DMC central trucks lifted all he stuff which was creating hurdle for the vehicular traffic.The road adjacent to Eid Gah is in a dilapidated condition it needs to be carpeted .A large number of the residents of Nazimabad had lodged complaints about the encroachments as Ramadan was coming next week .Rehan Hashmi said all the encroachments around Eid Gah would be removed .This is a major road heading towards Abbasi Shaheed Hospital and ambulances are stuck .On this road there are two major hospitals Hamdard Hospital maternity and another local hospital on this road .Similar operation was carried out in District Karachi south at Burns road and also at jamshed quarters area
کراچی ( )حق پرست بلدیاتی قیادت عوامی تعاون کے ساتھ کراچی کی تعمیروترقی میں مصروف ہے برسوں سے جمع کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بعد ہمارا اگلا منصوبہ سروسبنر کراچی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم میں حیدری مارکیٹ سے سیفی کالج تک جانے والی گرین بیلٹ میں لگائے جانے والے پودوں اور گرین بیلٹ کی دیواروں پر رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 21 کے چیئرمین نعیم الدین اور یوسی پینل کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اوریونین کمیٹی کے چیئرمین نے گرین بیلٹ کے رنگ و روغن کے کام میں حصہ لیا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ '' کلین اینڈ گرین '' مہم کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جاچکے ہیں اور بلدیہ وسطی مختلف اداروں NGO's کے تعاون سے ضلع وسطی کو سرسبز کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان پودوں کی حفاظت کریں ،اس موقع پر حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ رمضان مبارک کے حوالے سے بلدیہ وسطی نے دیگر عوامی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت رمضان مبارک میں ضلع وسطی کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔اس ضمن میں مارکیٹس کے اطراف کیمپ قائم کئے جائیں گے جو اسسٹنٹ کمشنرز سینٹرل کی زیر نگرانی کام کریں گے ۔
کراچی( )سندھ حکومت اہل کراچی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل A-140 کے تحت اختیارات دے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور شہر کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 29 فیڈرل بی ایریا میں غفران پارک کے دورے کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین سید فرید حسین بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے اجڑے اور بنجر پارکس کی از سرے نو تعمیر و تزین آرائش کے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں غفران پارک کی نئے سرے سے تعمیر اور تزین و آرائش کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا ۔ جس میں مرحلہ وار جھولوں کی مرمت اور نئے جھولوں کا اضافہ کیا جائے گا،بچوں کی دلچسپی کے لئے پارک میں منی زو بھی تیار کیا جائے گا ،جہاں عوام کو ہر طرح کی بلدیاتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ،پارک کی خوبصورتی کے لئے نئے پھول دار پودے اور گھاس لگائی جائے گی ،پارک میں بچوں کے لئے پلے لینڈ اور فش ایکوریم بھی تعمیر کیا جائے گا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر صحت مند اور خوش گوار ماحول مہیا کیا جائے پارک کی تزین و آرائش کے ساتھ پارک سے ملحقہ مسجد کے اطراف میں روشنی کا بھی خاص انتظام کیا جائے گا ۔ تاکہ نمازی حضرات کو کسی بھی قسم کی پریشانی پیش نہ آئے۔
کراچی ( )بلدیہ وسطی شہر میں کھیلوں کے فروغ دینے اور نوجوانوں میں کھیل کے رجحان کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرتارہا ہے، ہمارے شہر کے کھلاڑیوں میں بے انتہاء صلاحیت و قابلیت موجود ہے اور وہ کسی بھی بین الاقوامی کھلاڑی سے کم نہیں، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت کے مطابق ہم انشاء اللہ بہت جلد ڈسٹرکٹ لیول پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جن میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بلدیہ وسطی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہر قسم کی مدد و معانت فراہم کرئیگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی یوتھ کونسلر بلدیہ وسطی سید عمار عباس نے گلبہار میں شمس الدین ہیتھ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید عمار عباس نے مزید کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہمیشہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو سپورٹ کیا ہے اور ضلع میں نئے پلے گراؤنڈ ز اور پہلے سے موجود پلے گراؤنڈ ز کی حالت کو بہتر کیا ہے جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر مہمان کلیم الدین، باڈی بلڈنگ کے معروف استاد مسعود علی شاہ جی، کلب کے ہیڈ سراج الدین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس مقابلے میں گلبہار کے مسٹر جونیئر اور ڈسٹرک سینٹرل یوسی 51 کے یوتھ کونسلر بلال حسین نے کلاس میں اول پوزیشن اور ٹائٹل میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گیسٹ پوزنگ مسٹر گلبہار اسد حسین نے کی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ یوتھ کونسلر سید عمار عباس نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے مبارک باد پیش کی ۔
کراچی ( ) حق پرست قیادت کراچی کے شہریوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے شب و روز کو شاں ہے،ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو پرموٹ کریں،ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے انو بھائی پارک ناظم آباد نمبر 4 میں اسپورٹس کمپلیکس میں پویلین کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی موجود تھے میئر کراچی نے کہا کہ انو بھائی پلے گراؤنڈ ضلع وسطی کی کرکٹ کی نرسری ہے اس نرسری نے پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی فراہم کئے جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا انہوں نے کرکٹ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شاہد آفریدی کو پیش کش کی کہ وہ آئیں اور انو بھائی کرکٹ اکیڈمی کے زریعے بچوں کو کرکٹ سکھائیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی بالخصوص ضلع وسطی میں نوجوانوں کے لئے کرکٹ کے جدید گراؤنڈ بنائے جائیں اور کرکٹ کوچنگ اکیڈمی قائم کی جائیں ،جن میں کرکٹ کے ورلڈ کلاس پلیئر بچوں کو کوچ کریں ،اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے بلدیہ وسطی میئر کراچی کے تعاون سے مزید پلے گراؤنڈ زکی تعمیر کرنے جارہی ہے اور انو بھائی کرکٹ پلے گراؤنڈ میں تعمیر کیا جانے والے پویلین اس کام کی ابتداہے۔
کراچی( ) بلدیہ وسطی کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ضلع بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 12 نیو کراچی میں بلدیہ وسطی کی جانب سے Free Mega Medical Camp کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر چیئر مین یونین کمیٹی اور یو سی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں ،بلڈ شوگر ،بلڈ کولسٹرول ،ہڈیوں کے بھربھرے پن کا ٹیسٹ اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی،کیمپ میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے آ ئس بیگز اور آ ئس جیکٹس بھی تقسیم کئے گئے میڈیکل کیمپ میں صحت ، چکن گونیا،یوگا کی اہمیت ، اور ہیٹ اسٹروک سے بچاو کی ا حتیا طی تدابیر اور ہومیوپیتھک علاج پر مقررین نے لیکچر زدیے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں نئی گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ عباسی شہید ہسپتال دواؤں کی فراہمی ،صفائی ستھرائی کا انتظام اور طبی مشینوں کو فعال کرنا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والی ڈسپینسریوں کی حالت زار بہتر کرکے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے عیسیٰ لیبارٹری کی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ،فری میڈیکل کیمپ میں مہمانوں کے درمیان شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔