23rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )سندھ حکومت اہل کراچی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل A-140 کے تحت اختیارات دے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور شہر کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 29 فیڈرل بی ایریا میں غفران پارک کے دورے کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین سید فرید حسین بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے اجڑے اور بنجر پارکس کی از سرے نو تعمیر و تزین آرائش کے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں غفران پارک کی نئے سرے سے تعمیر اور تزین و آرائش کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا ۔ جس میں مرحلہ وار جھولوں کی مرمت اور نئے جھولوں کا اضافہ کیا جائے گا،بچوں کی دلچسپی کے لئے پارک میں منی زو بھی تیار کیا جائے گا ،جہاں عوام کو ہر طرح کی بلدیاتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ،پارک کی خوبصورتی کے لئے نئے پھول دار پودے اور گھاس لگائی جائے گی ،پارک میں بچوں کے لئے پلے لینڈ اور فش ایکوریم بھی تعمیر کیا جائے گا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر صحت مند اور خوش گوار ماحول مہیا کیا جائے پارک کی تزین و آرائش کے ساتھ پارک سے ملحقہ مسجد کے اطراف میں روشنی کا بھی خاص انتظام کیا جائے گا ۔ تاکہ نمازی حضرات کو کسی بھی قسم کی پریشانی پیش نہ آئے۔ 


کراچی ( )بلدیہ وسطی شہر میں کھیلوں کے فروغ دینے اور نوجوانوں میں کھیل کے رجحان کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرتارہا ہے، ہمارے شہر کے کھلاڑیوں میں بے انتہاء صلاحیت و قابلیت موجود ہے اور وہ کسی بھی بین الاقوامی کھلاڑی سے کم نہیں، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت کے مطابق ہم انشاء اللہ بہت جلد ڈسٹرکٹ لیول پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جن میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بلدیہ وسطی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہر قسم کی مدد و معانت فراہم کرئیگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی یوتھ کونسلر بلدیہ وسطی سید عمار عباس نے گلبہار میں شمس الدین ہیتھ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید عمار عباس نے مزید کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہمیشہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو سپورٹ کیا ہے اور ضلع میں نئے پلے گراؤنڈ ز اور پہلے سے موجود پلے گراؤنڈ ز کی حالت کو بہتر کیا ہے جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر مہمان کلیم الدین، باڈی بلڈنگ کے معروف استاد مسعود علی شاہ جی، کلب کے ہیڈ سراج الدین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس مقابلے میں گلبہار کے مسٹر جونیئر اور ڈسٹرک سینٹرل یوسی 51 کے یوتھ کونسلر بلال حسین نے کلاس میں اول پوزیشن اور ٹائٹل میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گیسٹ پوزنگ مسٹر گلبہار اسد حسین نے کی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ یوتھ کونسلر سید عمار عباس نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے مبارک باد پیش کی ۔





23rd May 2017 DMC Central Karachi Press Release