2nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کریم آباد چورنگی پر قائم رمضان ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین یونین کمیٹی اور یوسی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہم میئر کراچی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مبارک مہینے میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز کا عملہ مہیا کیا ہے جو ٹریفک کو نظام کو بہتر طور پر کنٹرول کررہا ہے ،انہو ں نے کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے کہ ضلع وسطی کے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے دس مختلف مقامات پر رمضان ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں ،ان کیمپس کے زریعے نہ صرف بلدیہ وسطی بلکہ دیگر عوامی خدمت کے ادارے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر عوامی خدمات کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مین روڈ زکے اطراف میں ٹھیلے نہ لگائیں جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ واقع ہو اور رمضان مبارک میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز ٹریفک پولیس کی معاونت کریں گے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے اور رمضان مبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرے تاکہ عوام سحر و افطاراور اپنی عبادات پرسکون ماحول میں انجام دے سکیں ۔ 

2nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st June 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ، ان خیالات کا اظہاررہنماایم کیو ایم (پاکستان ) فیصل سبز واری نے ر مضان المبارک کے حوالے سے کریم آباد چورنگی پر بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کئے جانے والے ریلیف کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی انور رضا ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل (ر) کیپٹن فرید الدین ، منتخب بلدیاتی نمائندگان ، اورمتعلقہ انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضلع وسطی کے دس مختلف مقامات پررمضان ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جن میں لیاقت آبادسپر مارکیٹ ،پاپوش نگر ،گول مارکیٹ کریم آباد ،واٹر پمپ ،سخی حسن ،حیدری مارکیٹ ،یوپی مارکیٹ ،5 نمبر اسٹاپ اور سندھی ہوٹل شامل ہیں۔ ان کیمپس کے ذریعے نہ صرف بلدیہ وسطی بلکہ دیگر عوامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے عوام کو ONE WINDOW OPERATION کے زریعے سہولتیں فراہم کریں گے ۔ ان کیمپس میں گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے آئس بیگز اور آئس جیکٹس کی فراہمی ،کمپلین سینٹر،پرائس کنٹرول سینٹر میڈیکل سینٹر اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔بلدیہ وسطی نے رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات ہٹادیئے ہیں ۔اور مین روڈ زکے اطراف قائم ٹھیلوں اورپتھاروں کو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہواور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز ٹریفک پولیس کی معاونت کریں گے ۔بلدیہ وسطی کے قائم کردہ رمضان ریلیف کیمپس کو چاروں زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ( فوکل پرسن فارآل زونز ) اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی کنٹرول کریں گے، پرائس کنٹرول ،ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق عوام 99260049-50 پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ کرائمز منیجمنٹ سیل کے لئے پولیس ہیلپ لائن کا نمبر 99246157 ہے۔ جو یکم رمضان سے 30 رمضان تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔



1st June 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) رمضان مبارک میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضلع وسطی کے 10 مقامات پرایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں جن میں لیاقت آبادسپر مارکیٹ ،پاپوش نگر ،گول مارکیٹ گلبرگ زون میں کریم آباد واٹر پمپ ،نارتھ ناظم آباد زون میں شامل سخی حسن اور حیدری مارکیٹ اور نیو کراچی زون میں یوپی مارکیٹ ،5 نمبر اسٹاپ اور سندھی ہوٹل شامل ہیں ۔ان کیمپس میں عوام کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔مثلا گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے آئس بیگز اور آئس جیکٹس کی فراہمی ،کمپلین سینٹر،پرائس کنٹرول سینٹر میڈیکل سینٹر اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔بلدیہ وسطی نے رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات ہٹادیئے ہیں ۔اور مین روڈ زکے اطراف کھڑے ٹھیلوں اور پتھارے لگانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ رش کے مقامات سے ہٹ کر اپنا کاروبار کریں تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہواور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ۔بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ( فوکل پرسن فارآل زونز ) اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی ان کیمپس کو کنٹرول کریں گے، پرائس کنٹرول ،ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق عوام 99260049-50 پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ کرائمز منیجمنٹ سیل کے لئے پولیس ہیلپ لائن کا نمبر 99246157 ہے۔ جو یکم رمضان سے 30 رمضان تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔ا ن کیمپس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 8 منتخب بلدیاتی نمائندگان ،4 اراکین اسمبلی اورمتعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ بروز بدھ مورخہ 31 مئی کو کریم آباد مارکیٹ پرکریں گے۔


30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) مواصلات کا بہترین نظام ترقی کی رفتار کو تیز کرتا ہے ہمارا مشن بلدیہ وسطی کی عوام کو بُنیادی سہولتیں اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ وسطی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی اُمنگوں کے مطابق تیزکرنا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد میں جاری سڑک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ MPA جمال احمد بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی نئی سڑکوں کی تعمیر، روڈزپر پیچ ورک ،سڑکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کے کام پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعدبلدیہ وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر ،اندرونی گلیوں کی استر کاری،گرین بیلٹس کی صفائی اور پارک کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزین و آرائش کے کام کو مکمل کرکے عوام کے حوالے کرنا شروع کردیا ہے تاکہ عوام کو صحت مند تفریح ماحول فراہم کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی میں رمضا ن المبارک میں عوامی سہولیات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تاکہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے۔





29th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی ذون اسکولز کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہم سرکار ی اسکولوں کو up gradeکر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول کے لئے ہر مُمکنہ سہولت فراہم کی جائے ، بعد ازاں چیئرمین نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ،چیئرمین نے محکمہ تعلیم نارتھ کراچی ذون کی انتظامیہ کو خو بصورت تقریب کے انعقاد پر مُبارک باد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔





28th May 2017 DMC Central Karachi Press Release