30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) رمضان مبارک میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضلع وسطی کے 10 مقامات پرایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں جن میں لیاقت آبادسپر مارکیٹ ،پاپوش نگر ،گول مارکیٹ گلبرگ زون میں کریم آباد واٹر پمپ ،نارتھ ناظم آباد زون میں شامل سخی حسن اور حیدری مارکیٹ اور نیو کراچی زون میں یوپی مارکیٹ ،5 نمبر اسٹاپ اور سندھی ہوٹل شامل ہیں ۔ان کیمپس میں عوام کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔مثلا گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے آئس بیگز اور آئس جیکٹس کی فراہمی ،کمپلین سینٹر،پرائس کنٹرول سینٹر میڈیکل سینٹر اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔بلدیہ وسطی نے رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات ہٹادیئے ہیں ۔اور مین روڈ زکے اطراف کھڑے ٹھیلوں اور پتھارے لگانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ رش کے مقامات سے ہٹ کر اپنا کاروبار کریں تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہواور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ۔بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ( فوکل پرسن فارآل زونز ) اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی ان کیمپس کو کنٹرول کریں گے، پرائس کنٹرول ،ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق عوام 99260049-50 پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ کرائمز منیجمنٹ سیل کے لئے پولیس ہیلپ لائن کا نمبر 99246157 ہے۔ جو یکم رمضان سے 30 رمضان تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔ا ن کیمپس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 8 منتخب بلدیاتی نمائندگان ،4 اراکین اسمبلی اورمتعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ بروز بدھ مورخہ 31 مئی کو کریم آباد مارکیٹ پرکریں گے۔
30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release