8th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی زیر صدارت بلدیہ وسطی کونسل کااجلاس گلبرگ زون میں منعقد ہوا ،اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی، میونسپل کمشنراختر علی شیخ اور یونین کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔اجلاس میں مختلف امور پر بحث کی گئی ،اور ایجنڈا نمبر ۹ کے تحت اتفاق رائے سے مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں۔جن میں ضلع وسطی میں انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے انسدادٹی بی کے خلاف پروگرام کا آغاز،، عوام کی فلاح کے لئے Adhoc Base پر ماہر معالج ،فزیشن ،ٹیکنیشن کی خدمات اسپیشلسٹ کلینک ایف بی ایریامیں فراہم کی جائیں گی۔اور ریلوے گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سےNon commercial Base پر ایجوکیشن پارک کا قیام ،اس موقع پر عوامی خدمات کے حوالے سے (18 )اٹھارہ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا جن کے نام مالیاتی کمیٹی ،تعمیراتی کمیٹی ،کتب خانہ جات کمیٹی ، سماجی و بہبود کمیٹی ،طب و معالجات کمیٹی،اطاعات وتعلقات عامہ کمیٹی ، چارجڈپارکنگ کمیٹی،انتظامی امور کمیٹی،صحت و صفائی کمیٹی،کھیل کمیٹی،تجاوزات کمیٹی،سپریم کمیٹی،اقلیتی امور کمیٹی،کھیل و تفریح و باغات کمیٹی،تعلیمی کمیٹی،قانونی و کونسل امور کمیٹی،نوجوانان امور کمیٹی،معلومات و ٹیکنالوجی کمیٹی، ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کا بنیادی مقصد عوامی خدمات کے کاموں کوتیز تر کرنا اور عوامی امنگوں کے مطابق سر انجام دینا ہے ۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے اجلاس میں موجود یونین کمیٹیز کے چیئرمینز اور کمیٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعداب ہمیں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ہماری اولین ترجیح عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلانا ہے اور عوام کو ہر طرح کی بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے 





8th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )سندھ حکومت اہل کراچی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل A-140 کے تحت اختیارات دے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور شہر کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نورانی پارک بلاک 20 فیڈرل بی ایریاکے دورے کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ MPA حاجی انور اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے اجڑے اور بنجر پارکس کی از سرے نو تعمیر و تزین آرائش کے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں نورانی پارک کی نئے سرے سے تعمیر اور تزین و آرائش کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا ۔ جس میں مرحلہ وار جھولوں کی مرمت اور نئے جھولوں کا اضافہ کیا جائے گا،بچوں کی دلچسپی کے لئے پارک میں منی زو بھی تیار کیا جائے گا ،جہاں عوام کو ہر طرح کی بلدیاتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ،پارک کی خوبصورتی کے لئے نئے پھول دار پودے اور گھاس لگائی جائے گی ،پارک میں بچوں کے لئے پلے لینڈ اور فش ایکوریم بھی تعمیر کیا جائے گا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر صحت مند اور خوش گوار ماحول مہیا کیا جائے ۔ 




7th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th June 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) شہر کراچی میں ٹریفک کا بڑھتا رش عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے ۔اس رش کی اہم وجہ دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی وہیکلز کی موجودگی ہے ۔عدالت کے حکم کے مطابق ٹریفک پولیس دن میں کراچی شہر میں ہیوی وہیکلزکے داخلے پر مکمل پابندی لگا دے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رات کی اوقات میں حیدری مارکیٹ کے اطراف میں ٹریفک جام ہونے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔رمضان مبارک میں ضلع وسطی کی مارکیٹوں نارتھ ناظم آبادحیدری مارکیٹ ،پاپوش مارکیٹ ،لیاقت آباد سپر مارکیٹ ،کریم آباد مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹوں کے اطراف ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے ۔اسی سلسلے میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حیدری مارکیٹ ایسو سی ایشن کے ذمہ داران کے ہمراہ مارکیٹ سے ملحقہ کار پارکنگ ایریا کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پارکنگ ایریا کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے ۔انہو ں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا میں لائن مارکنگ ،درختوں کی چھٹائی ،اور روشنی کا بھر پور انتظام کیا جائے ۔انہوں نے سٹی وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری ایمان داری اور خوش اسلوبی سے انجام دیں اور عوام کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کریں ۔



6th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) کتابیں انسان کی بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات کا خزانہ ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فرید پبلیکیشنز کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 17،میں منعقدہ کُتب میلے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAجمال احمد بھی موجود تھے۔چیئر مین نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ کتا بوں سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور معلومات حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں فرید پبلیکیشن کتاب سے محبت کا مشن جاری رکھتے ہوئے ہیں کتب میلوں کے ذریعے باذوق قارئین کو خو بصورت اور معلوماتی کتابیں رعا یتی قیمت پر فراہم کر رہے ہیں،اس موقع پر فرید پبلیکیشن کی انتظامیہ کے نمائندے نے کہا کہ اس کتاب میلے کا بُنیادی مقصد اپنے علمی و ادبی ورثے کی حفاظت اور اسے نئی نسل کو منتقل کرنا ہے انہوں نے کتاب کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ کتاب سے رشتہ ہر گز نہ توڑیں ۔ اس کتب میلے میں اُردوادب نگلش ادب، سائنس ، فکشن، شاعری اور خو د نوشت سوانح عُمری (Auto Bio Graphy)کی کتابیں موجود تھیں، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا وطالبات کو دُنیا کے مشہور لوگوں کی سوانح عُمری پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب لوگوں کی عملی زندگی اور جدوجہد کے بارے میں پڑھ کر نئی نسل اس سے فائدہ اُٹھا سکتی ہے انہوں نے حکومتی سطح پر نئی لائبریریوں کے
قیام پر زور دیا تاکہ طالب علموں کو علم کے حصول میں آسانی ہو ۔



4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ہمیں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے رائج پُرانے اور فرسودہ نظام کو ترک کر کے جدید خطوط پر کام کرنا ہو گا جس کے لئے اہم ترین چیز فنڈ ہیں ہماری انتھک کوششوں کے با وجود حکومت سندھ ہمیں مکمل اختیارات اور فنڈ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ہم نے عوامی خدمت کا بیٹرہ اُٹھایا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پُورا کرنا حق پرست قیادت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور وہ یہ ذمہ داری نیک نیتی اور ایمانداری سے پُو را کرے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حیدری ماکیٹ کے نزدیک نالوں کی صفا ئی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر ان کے ہمراہ MPAجمال احمد ، ندیم حیدر،اٖختر رضاء اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی نے حیدری مارکیٹ پر بلدیہ وسطی کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے کئے گئے انتظاما ت کا بھی جائزہ لیا ،اس ضمن میں انہوں نے حیدری مارکیٹ سے ملحقہ کار پارکنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود محکمہ باغا ت کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا کے داخلی راستوں پر پیٹروں کی چھٹا ئی کا کام فوری طور پر کیا جائے محکمہ الیکٹریکل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ
مسا جد ،امام بارگاہوں اور روحانی اجتماعات اور مارکیٹوں کے اطراف بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کئے جانے والے کیمپس
کے نزدیک روشنی کا خصو صی انتظام کیا جائے۔




3rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release