4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) کتابیں انسان کی بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات کا خزانہ ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فرید پبلیکیشنز کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 17،میں منعقدہ کُتب میلے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAجمال احمد بھی موجود تھے۔چیئر مین نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ کتا بوں سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور معلومات حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں فرید پبلیکیشن کتاب سے محبت کا مشن جاری رکھتے ہوئے ہیں کتب میلوں کے ذریعے باذوق قارئین کو خو بصورت اور معلوماتی کتابیں رعا یتی قیمت پر فراہم کر رہے ہیں،اس موقع پر فرید پبلیکیشن کی انتظامیہ کے نمائندے نے کہا کہ اس کتاب میلے کا بُنیادی مقصد اپنے علمی و ادبی ورثے کی حفاظت اور اسے نئی نسل کو منتقل کرنا ہے انہوں نے کتاب کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ کتاب سے رشتہ ہر گز نہ توڑیں ۔ اس کتب میلے میں اُردوادب نگلش ادب، سائنس ، فکشن، شاعری اور خو د نوشت سوانح عُمری (Auto Bio Graphy)کی کتابیں موجود تھیں، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا وطالبات کو دُنیا کے مشہور لوگوں کی سوانح عُمری پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب لوگوں کی عملی زندگی اور جدوجہد کے بارے میں پڑھ کر نئی نسل اس سے فائدہ اُٹھا سکتی ہے انہوں نے حکومتی سطح پر نئی لائبریریوں کے
قیام پر زور دیا تاکہ طالب علموں کو علم کے حصول میں آسانی ہو ۔
4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release