3rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عوامی خدمات اور بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارے فرائص میں شامل ہیں۔اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اجلاس میں محکمہ سینی ٹیشن،باغات ،الیکٹریکل،انتظامیہ ،مکینیکل،اکاؤنٹس،لائبریری،ایجوکیشن کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ محکموں کا آپس میں کوآرڈینیشن بہت ضروری ہے باہمی رابطوں سے ہم عوامی خدمات کے کام بہتر طور پر سر انجام دے سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ افسران اپنے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اوراسٹاف کی مکمل حاضری کو یقینی بنائیں۔ نا اہل اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے اور جو ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہورہے ہیں ان ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔میٹنگ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات اور پریشانی کا بھی ذکر کیا گیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اگر واٹراینڈ سیوریج بورڈ بارش سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیتا تو بارش کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام باآسانی ہوجاتااور کراچی کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔بلدیہ وسطی کے عملے نے محدود وسائل،دستیاب مشینری کے زریعے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے دن رات کام کیا۔ 





3rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صفا ئی ستھرائی اور مشینریز کے حوالے سے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل ذیادہ ہیں اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے ۔ اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں
رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔ 


2nd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں جائز حقوق، اختیارات اور فنڈفراہم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بارش کے حوالے سے اورنگی نالہ چمن سینما پر جاری نالے کی صفا ئی ستھرائی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، چیئرمین بلدیہ وسطی نے خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بھرا ہُو اتھا۔ ان علاقوں میں نارتھ کراچی ،نیو کراچی ،نارتھ ناظم آباد ،بفرزون شامل ہے بارش کے دوران محکمہ باغات کا عملہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد میں سڑکوں کے کنارے لگے بڑے درختوں کی بھی چھٹائی کے کام مصروف عمل رہا اس موقع پر سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے باہمی تعاون سے افرادی قوت اور دستیاب مشنری کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں میں بارش کا جمع ہونے والا پانی کامیابی کے ساتھ برساتی نالوں اور دیگر ریگولر گٹرلائنوں کے ذریعے نکال دیاہے۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئر مین سید شاکر علی کے
ہمراہ ضلع وسطی کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ 




1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی اور میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ،اکاؤنٹ آفیسر ہدایت اللہ میمن و دیگر کے ہمراہ مالی سال برائے 2017-18 بجٹ پیش کردیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ ہوتا ہے مگر موجودہ بلدیاتی قیادت کی نظر میں بجٹ ایک ایسی دستاویز ہے جس میں اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ضلع کی عوام کو بہتر سے بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور عصری تقاضوں کے تحت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے سہولیات فراہم کی جاسکے چیرمین نے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی کا بجٹ 2017-18 عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا جس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ۔بجٹ کا کل میزانیہ 7 ارب 43 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار ہے ۔ اور جس میں 2 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار خسارے کا تعین کیا گیا ہے ۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب 89 کروڑ 4 لاکھ مختص کئے گئے ہیں اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ترقیاتی کاموں میں، صحت و صفائی کے لئے 30 کروڑ روپے ،تعمیر و مواصلات کے لئے 43 کروڑ 90 لاکھ روپے ،میکانیکی و برقیات کیلئے 18 کروڑروپے،پارکس و پلے گراؤنڈ کے لئے 16 کروڑ 37 لاکھ روپے،طب و معالجات کیلئے 4 کروڑ 29 لاکھ روپے،میونسپل سروسیز کی مد میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے،لائبریز کے لئے68 لاکھ روپے،آئی ٹی اینڈ کمانڈ کنٹرول سسٹم کیلئے 3 کروڑ روپے،تعلیمات کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔غیر ترقیاتی کاموں میں،مصارف عملہ تنخواہ الاؤنس 3 ارب 85 کروڑ17 لاکھ 33 ہزار روپے ،مصارف سائر کے لئے 46 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزارروپے،مصارف مرمت و درستگی و دیکھ بھال کے لئے6 کروڑ 19 لاکھ 5 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اراکین کونسل کی متفقہ رائے سے بجٹ 2017-18 منظور کیاگیا ہے ۔ 





30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست قیادت وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کررہی ہے ان خیالات کا اظہار رہنما ایم کیو ایم (پاکستان ) فیصل سبزواری نے بارش کے دوران ضلع وسطی کے مختلف علاقوں واٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ایم پی اے جمال احمد بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کو مکمل ریلیف دینے کے لئے بلدیہ وسطی کا عملہ میدانِ عمل میں ہے اور رین ایمرجنسی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کاکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے سامانِ زحمت بنادیا ہے برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بھرا ہُو اتھا۔ جبکہ محکمہ باغات کا عملہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد میں سڑکوں کے کنارے لگے بڑے درختوں کی بھی چھٹائی کے کام مصروف عمل ہے ۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے ان علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل سنے اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور ، یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین حضرات ، دیگر افسران و کارکنان بارش کی شروعات سے قبل ہی اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے چوکس ہوچکے تھے۔ محکمہء موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ وسطی میں ایمر جنسی نافذکر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ، افسران اور کارکنان شانہ بشانہ دن رات بلدیاتی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے باہمی تعاون سے افرادی قوت اور دستیاب مشنری کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ضلع وسطی کے علاقوں میں جمع ہونے والا بارش کا پانی کامیابی کے ساتھ برساتی نالوں اور دیگر ریگولر گٹرلائنوں کے ذریعے نکال دیاہے تاہم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مخدوش سیوریج لائنوں کی بروقت مرمت نہ کرنے کی وجہ سے بارش کا پانی اُس تیزی کے ساتھ رہائشی اور دیگر علاقوں سے نہیں نکالا جاسکا جیسا کہ ہونا چاہئے تھا۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے ایک بار پھر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے ضلع وسطی کی تمام مخدوش سیوریج لائنوں کی فوری مرمت کرے۔ دوسری جانب شہر بھر میں جاری میٹرو بس سروس کے لئے بنائی جانے والی سڑکوں اور پلوں کے تعمیراتی کام کی وجہ سے بھی مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی میں کافی دشواری کا سامنا ہورہاہے۔ ضلع وسطی میں ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی سیل قائم کردیا گیا ہے جو عارف شاہ کے زیر نگرانی کام کررہا ہے ،عوام کسی بھی ناخوشگوار صورتحال اور اپنی شکایات کے حوالے سے 0300-9264421 اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔






29th June 2017 DMC Central Karachi Press Release