30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی اور میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ،اکاؤنٹ آفیسر ہدایت اللہ میمن و دیگر کے ہمراہ مالی سال برائے 2017-18 بجٹ پیش کردیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ ہوتا ہے مگر موجودہ بلدیاتی قیادت کی نظر میں بجٹ ایک ایسی دستاویز ہے جس میں اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ضلع کی عوام کو بہتر سے بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور عصری تقاضوں کے تحت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے سہولیات فراہم کی جاسکے چیرمین نے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی کا بجٹ 2017-18 عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا جس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ۔بجٹ کا کل میزانیہ 7 ارب 43 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار ہے ۔ اور جس میں 2 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار خسارے کا تعین کیا گیا ہے ۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب 89 کروڑ 4 لاکھ مختص کئے گئے ہیں اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ترقیاتی کاموں میں، صحت و صفائی کے لئے 30 کروڑ روپے ،تعمیر و مواصلات کے لئے 43 کروڑ 90 لاکھ روپے ،میکانیکی و برقیات کیلئے 18 کروڑروپے،پارکس و پلے گراؤنڈ کے لئے 16 کروڑ 37 لاکھ روپے،طب و معالجات کیلئے 4 کروڑ 29 لاکھ روپے،میونسپل سروسیز کی مد میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے،لائبریز کے لئے68 لاکھ روپے،آئی ٹی اینڈ کمانڈ کنٹرول سسٹم کیلئے 3 کروڑ روپے،تعلیمات کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔غیر ترقیاتی کاموں میں،مصارف عملہ تنخواہ الاؤنس 3 ارب 85 کروڑ17 لاکھ 33 ہزار روپے ،مصارف سائر کے لئے 46 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزارروپے،مصارف مرمت و درستگی و دیکھ بھال کے لئے6 کروڑ 19 لاکھ 5 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اراکین کونسل کی متفقہ رائے سے بجٹ 2017-18 منظور کیاگیا ہے ۔
30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release