18th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی لیاقت آباد نمبر 9 میں عاصم ہوٹل والی عمارت کے زمین بوس ہوجانے کی خبر ملتے ہی بلدیہ وسطی کے عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے ،بلدیہ وسطی کی ٹیم نے فوری طور پرعمارت کا ملبہ ہٹانے اور امدادی کام شروع کردیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمارت کے ملبہ تلے دبی ہوئی قیمتی انسانی جانوں کو باحفاظت نکالیں ،انہوں نے مزید کہا کہ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کا استعمال ممکن نہیں ہے ۔اور کام میں دشواری پیش آرہی ہے اس وجہ سے بلدیہ وسطی چھوٹی مشینریز کے زریعے ملبہ ہٹانے کا کام کررہی ہے ۔انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امدادی کاموں کو تیز کیا جائے ۔وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اور بلدیہ وسطی کی ٹیم عوام کے ساتھ موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلداز جلد اس RESCUE OPERATION کو مکمل کیا جائے تاکہ ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو حفاظت سے باہر نکال لیا جائے ۔ 





18th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہم ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب کر نے کا عزم رکھتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ طلباءو طالبات کراچی کو اون کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں ہمارے ساتھ ہیں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،اس عمل کے زریعے ہم معاشرے کی خدمت کے ساتھ ثواب بھی حاصل کرتے ہیں،بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو سنوارنے اور سر سبز کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلباءو طالبات کے ساتھ شجر کاری مہم کے حوالے سے کی جانے والی میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ،چیئرمین یوتھ افیئر سید عمار عباس ڈسٹرک یوتھ کونسلر سعد ملک، چیئرپرسن سوشل کمیٹی افیئر،یوسی یوتھ کونسلرزاور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ درخت ماحول کو جاذب نظر بنانے ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورانسانی صحت کے لئے مضر گیسز اور شعاعیں اپنے اندر جذب کرکے ماحول کو صاف ستھراءرکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم میں طلباءو طالبات کا حصہ لینا خوش آئند ہے اس موقع پر طلباءو طالبات کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چیئرمین بلدیہ وسطی کے ہمراہ ضلع وسطی کو سر سبز بنانے کے لئے شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہ پارک کو ہدایت کی کہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کا موثر انتظام کیا جائے۔





17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

کراچی( )وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود حق پرست بلدیاتی قیادت عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بارش کے دوران مکمل ریلیف دینے کے لئے میدان عمل میں ہے ،ان خیالات کا اظہا ر مئیر کراچی وسیم اختر نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں بارش کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔میئر کراچی وسیم اختر نے گجر نالے کی صفا ئی کے کام کا بھی معا ئنہ کیا ،بلدیہ وسطی کی جانب سے رین ایمرجنسی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات پر میئر نے اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشن گوئی کے بعد بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی قائم کردی گئی بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ بلدیہ وسطی کا عملہ رین ایمرجنسی کے کام میں مصروف ہے انہوں نے مزید کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں
 کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میںبھرا ہُو اتھا۔           





16th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر ضلع بھر میں رین ایمرجنسی نافذ ، تمام محکموں کو تیار رہنے اور بارشوں کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت ،کوتاہی برتنے یا غیر حاضر ملازم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ گھر بھیج دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممکنہ بارشوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی قیادت عوام کو ممکنہ بارش کی صورت میں مکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔


Meeting with Karachi Chamber of Commerce 




14th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طارق بن زیاد اسکول میں نئی بنائی جانے والی بلڈنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی،انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت نے تعلیم کے فروغ کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے موجودہ اسکولوں میں تعمیر اتی کاموں کے علاوہ اُن کو جدید طرز پر آراستہ کیا جارہا ہے اور ان میں کمپیوٹر لیب اور دیگر جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے اسکولوں کو UP Grade کرنے پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں تاکہ غریب بچوں کو بھی بہتر تعلیمی ماحول اور سہولتیں فراہم کر سکیں۔ 



13th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release