17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہم ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب کر نے کا عزم رکھتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ طلباءو طالبات کراچی کو اون کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں ہمارے ساتھ ہیں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،اس عمل کے زریعے ہم معاشرے کی خدمت کے ساتھ ثواب بھی حاصل کرتے ہیں،بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو سنوارنے اور سر سبز کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلباءو طالبات کے ساتھ شجر کاری مہم کے حوالے سے کی جانے والی میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ،چیئرمین یوتھ افیئر سید عمار عباس ڈسٹرک یوتھ کونسلر سعد ملک، چیئرپرسن سوشل کمیٹی افیئر،یوسی یوتھ کونسلرزاور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ درخت ماحول کو جاذب نظر بنانے ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورانسانی صحت کے لئے مضر گیسز اور شعاعیں اپنے اندر جذب کرکے ماحول کو صاف ستھراءرکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم میں طلباءو طالبات کا حصہ لینا خوش آئند ہے اس موقع پر طلباءو طالبات کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چیئرمین بلدیہ وسطی کے ہمراہ ضلع وسطی کو سر سبز بنانے کے لئے شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہ پارک کو ہدایت کی کہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کا موثر انتظام کیا جائے۔





17th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release