30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممکنہ بارشوںکی پیشنگوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بلدیہ وسطی نے اپنے تمام محکمہ جات کو الرٹ کردیا ہے اور ضلع وسطی میں رین ایمر جنسی نافذ کرکے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ۔ممکنہ بارشوں کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبر گ زون میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں چیئر پرسن میڈیکل کمیٹی، میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے افسران،ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے چاروں زونز جن میں لیاقت آباد زون میں لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم ،گلبرگ زون میںسمن آباد ڈسپنسری،نیوکراچی زون میں عمر خان ڈسپینسری،نارتھ ناظم آباد زون میں مصطفی آباد ڈسپنسری میں ایمر جنسی میڈیکل سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں ۔جو صبح 09:00 بجے سے رات گئے تک کام کریں گے۔ان میڈیکل سینٹر میں بنیادی اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میسر ہوگی ۔دوسری جانب انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن ،بی اینڈ آراور پارکس ڈپارٹمنٹ خصوصی طور پر الرٹ اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ بارشوں کی وجہ سے جمع ہونے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے کیا جائے اور شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن،بلڈنگ روڈ اور باغات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے جو بارشوں سے قبل بلدیہ وسطی میں قائم تمام برساتی نالوں انڈر پاسز کی تمام نالیوں کی صفائی کریںجبکہ سڑکوں کے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی بھی مرمت کو ممکن بنایا جائے اور ان تمام جگہوں کی مکمل صفائی کی جائے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ مکینکل کے افسران کو ہدایت کی کہ مشینریز اور گاڑیوں کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ نکاسی آب کا کام با آسانی کیا جاسکے ۔ سڑکوں پر پانی جمع نا ہونے پائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔




30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی قائم کردی گئی بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر اختر علی شیخ چاروں زونز کے افسران اقبال احمد، ندیم حنیف ،ندیم حیدر ، اکبر حسین ، تسلیم بیگ ،غوث محی الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی قیادت عوام کو ممکنہ بارش کی صورت میںمکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی نے عید الاضحی کے حوالے سے آلائشیں اُٹھانے اور بروقت اُن کو کلیشن پوائنٹ تک منتقل کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں کمپلینٹ سینٹر قائم کئے جائیں گے اور مرکزی کنٹرول سینٹر سخی حسن چورنگی پر قائم کیا جائے گا جو عید ا لاضحی کے تینوں دن صبح سے رات گئے تک فعال رہے گا ۔

29th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہیری ٹیج فاو¿نڈیشن کے تعاون سے راشد مہناس شہید اسکول ناظم آباد میں کمپیوٹر لیب اور خواتین کےلئے سلائی کڑھائی ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ہیری ٹیج فاو¿نڈیشن کی صدارتی ایوارڈ یافتہ یاسمین لاری ، بریگیڈیئر راشد ،ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل فیض احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ قمراور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ آج کے جدید دور میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔اور معاشرے کی ترقی اور تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہیری ٹیج فاو¿نڈیشن، یاسمین لاری کی زیر ِ نگرانی خواتین کی فلاح و بہبود کےلئے جو خدمات سر انجام دے رہی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔اس موقع پر محترمہ یاسمین لاری نے کہا کہ ہمارے ادارے کا بنیادی مقصد خواتین کو معاشرے میں اہم کردار دلانے کے ساتھ ساتھ اُنہیں وہ مواقع اور سہولتیں فراہم کرنا ہیں جس کے زریعے وہ اپنے معاشی مسائل کا حل با آسانی نکال سکیں ،اور جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ہنر حاصل کرکے معاشرے میں اپنا کرداربہتر انداز میں ادا کرسکیں ۔




28th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) سندھ حکومت ہمیں مکمل اختیارات اور فنڈ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ہم نے بھی طے کیا ہو ا ہے کے ہر قسم کی مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پرپورا اترینگے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آ با د میں Over Flow ہو جانے والے نالے کی صفا ئی کا کام اپنی نگرانی میں کرواتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر صو بائی اسمبلی جمال احمد اور متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس بات سے باخوبی آگاہ ہیں کہ سندھ حکومت اُ ن کے منتخب نمائندوں کو کراچی کی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل فراہم نہیں کر رہی ، جس کے نتیجے میں آ با د ،ایسو سی ایشن آ ف بیلڈر اینڈ ڈیولپر ز ،نیشنل انوائرمنٹ فارم اور مختلف ادارے اور NGO'sکراچی کو سنوارنے اور ترقی دینے کے لئے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں انشااللہ ہم عوام کے تعاون سے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنادینگے ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آ با د کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کیا ،اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کے عرصہ دراز سے جمع کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کے بعد اب ہم کراچی اور بالخصوص ضلع وسطی کو سر سبز کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہے ہیں اس ضمن میں ضلع وسطی میں شجر کاری مہم کے تحت ہزاروں پودے لگائے جا چکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینکٹروں درخت اور پودوں کو گرین لائن بس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ہم گرین لائن بس پروجیکٹ کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کے بلدیہ وسطی کی جانب کی جانے والی شجر کاری مہم میں تعاون کریں۔




27th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) انسانیت کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے جو کام حکومتوںاور حکومتی اداروں کو کرنا چاہیے وہ کام بحریہ فاﺅنڈیشن کراچی انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان ضلع وسطی کے مرکزی آفس کے سبززار میں منعقدہ سانحہ لیاقت آباد کے ورثاءمیں امدادی چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالوسیم نے کہا کہ اسکے علاوہ بحریہ فائنڈیشن کی جانب سے انگنت دستر خوان بھی سجائے جارہے ہیں جسکا کسی کو علم نہیں ۔ستم یہ کہ دورے حاضر میں ہم عصبیت کے شکار ہو گئے جو کام بحیثیت حکمران کرنا چاہئیے وہ کام سماجیات کا مد نظر رکھتے ہوئے بحریہ فاو ¿نڈیشن کے روح رواں ملک ریاض حسین نے عملی کردار ادا کر تے ہوئے آج ہم سب کو شرمندہ تعبیر کر دیا اگر یہ ہی سانحہ لیاقت آباد کے علاوہ پنجاب میں ہوتا تو وہاں وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کھڑے نظر آتے لیکن شہر قائد کے لیاقت آباد میں ۹۱ جولائی کو رونما ہونے والا دل سوز حادثے میں نہ تو کوئی وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومتوں نے لواحیقین کے زخموں پر مرہم رکھا اورنہ ہی زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری نبھائی اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ضلعی کمیٹی کے ذمہ داران ،ارکان صوبائی اسمبلی، یونین کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلع وسطی کے انچارج ارشد شاہ نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیش کے سی ای او ملک ریاض حسین مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور سلد میڈ ہیں اسی لئے وہ انسانی ہمدردی کے جذبات سے کراچی کو دیکھ رہے ہیں وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ شہر کراچی میں جمہوریت کا راگ الاپ نے والے گزشتہ دس سالوں سے جمہوریت کے نام پر کراچی پر قابض ہیں اور کراچی کے لوگوں کی امداد سماجی ادارے کر رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے کہا کہ یہ میرا محلہ ہے یہاں کے لوگوں نے مجھے منتخب کر کے اپنی ترجمانی کے لئے جس ایوان میں بھیجا وہاں انکی داد رسی نہ کرسکا ،بحریہ فاﺅنڈیشن کے جنرل مینیجر کمانڈر ذوالفقار نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیشن نے نہ ماضی میں کراچی پر کوئی احسان کیا اور نہ ہی آج بحریہ فاﺅنڈیشن کے صاحبزادہ ملک علی ریاض کی ہدایت پر ہم نے ان تنگ گلیوں میں جب ریسکیو کے کام کا آغاز کیا تو ٹو پیس میںملبوس ضلعی چیئرمین ریحان ہاشمی سمیت میئر کراچی کو بھی فٹپاتھ پر بیٹھا پایا بحریہ فاﺅنڈیشن کی ٹیم کراچی کے درد رکھنے والوں کے ساتھ ہم قدم ہیں اس موقع پربلدیہ عالیہ وسطی کے ضلعی چیئرمین محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ بحریہ فاﺅنڈیشن نے سانحہ لیاقت آباد کے غم زدہ خاندان کی داد رسی کر کے حکمومت وقت کو سوچنے کا موقع دے دیا ریحان ہاشمی نے اہلیان لیاقت آباد اور کراچی کی جانب سے کراچی کے مکینوں کے زخموں پر مرہم رکھنے پر بحریہ ٹاﺅن فاﺅنڈر ملک ریاض حسین ،انکے صاحب زادے اور انکی ٹیم کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ریحان ہاشمی نے کہا کہ کھربوں روپے کا ریوینو دینے والا شہر اور شہری کی داد رسی ملک ریاض حسین کر رہے ہیں انقریب کئی اور منصوبے عملی طور پر بحریہ فاﺅنڈیشن کے تعاون سے ضلع وسطی میں آغاز کرنے والے ہیں بعد ازاں لیاقت آباد کے سانحہ میں ہونے والے شھداءاور زخمیوں میں دس لاکھ اور دو لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔





کراچی(  )کراچی کی تعمیر و ترقی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے لیے © ©"آباد "کاایک اہم کردار ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپر کے عہدے داران سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس میٹنگ میں ممبر ز قومی اسمبلی عبدالوسیم خان ،شیخ صلاح الدین ،ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد ،عظیم فاروقی اور'' آباد'' کے چیئرمین محسن شیخانی ، وائس چیئرمین حسن بخشی بھی موجود تھے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ'' آباد'' کراچی کی تعمیر اور مسائل کو حل کرنے کےلئے کسی بلدیاتی ادارے کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کراچی کے بلڈرز ترقی یافتہ اور پر امن کراچی کی خواہش رکھتے ہیں۔اس میٹنگ میںمختلف اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا جن میں ،بلڈنگ بنانے کےلئے کم از کم 400 گز کا پلاٹ ،اپارٹمنٹ کی یونین کا DMC سینٹرل میں اندراج کا ہونا، سیوریج لائن کا کوالٹی والا پائپ کا استعمال ہونا،پارکس کی درستگی ، غیر قانونی تعمیر کا روکنا،پارکنگ کےلئے پروجیکٹ میں جگہ مختص کرنا، پرانی بلڈنگ کے سیوریج سسٹم کی مینٹیننس کرنا،پروجیکٹ میں فائر سسٹم کی تنصیب کرنا ، پروجیکٹ میں گاربیج سسٹم بنانا، رہائشی علاقوں میں اونچی بلڈنگ بنانے کی اجازت نہ دی جائے ، اونچی بلڈنگ بنانے کےلئے SBCA سے اجازت نامہ لینا ،چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ یہ شہر کراچی ہمارا شہر ہے اور ہم اسکو OWN کرتے ہیں۔اور ہم بلدیہ وسطی کے ساتھ ملکر کراچی کے لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کراچی کی تعمیر و ترقی کےلئے ہر ممکنہ اقدامات کریںگے ۔
            



25th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release