30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممکنہ بارشوںکی پیشنگوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بلدیہ وسطی نے اپنے تمام محکمہ جات کو الرٹ کردیا ہے اور ضلع وسطی میں رین ایمر جنسی نافذ کرکے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ۔ممکنہ بارشوں کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبر گ زون میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں چیئر پرسن میڈیکل کمیٹی، میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے افسران،ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے چاروں زونز جن میں لیاقت آباد زون میں لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم ،گلبرگ زون میںسمن آباد ڈسپنسری،نیوکراچی زون میں عمر خان ڈسپینسری،نارتھ ناظم آباد زون میں مصطفی آباد ڈسپنسری میں ایمر جنسی میڈیکل سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں ۔جو صبح 09:00 بجے سے رات گئے تک کام کریں گے۔ان میڈیکل سینٹر میں بنیادی اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میسر ہوگی ۔دوسری جانب انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن ،بی اینڈ آراور پارکس ڈپارٹمنٹ خصوصی طور پر الرٹ اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ بارشوں کی وجہ سے جمع ہونے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے کیا جائے اور شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن،بلڈنگ روڈ اور باغات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے جو بارشوں سے قبل بلدیہ وسطی میں قائم تمام برساتی نالوں انڈر پاسز کی تمام نالیوں کی صفائی کریںجبکہ سڑکوں کے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی بھی مرمت کو ممکن بنایا جائے اور ان تمام جگہوں کی مکمل صفائی کی جائے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ مکینکل کے افسران کو ہدایت کی کہ مشینریز اور گاڑیوں کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ نکاسی آب کا کام با آسانی کیا جاسکے ۔ سڑکوں پر پانی جمع نا ہونے پائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔
30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release