15th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release




 کراچی ( ) امام حسین ؓ نے کربلا میں حق پر ثابت قد م رہتے ہوئے جس طرح باطل قوتوں کامقابلہ کیا اور اپنی جان دین اسلام کی بقاءکے لئے قربان کی اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی ،اگر ہم امام حسینؓ سے سچی محبت کرتے ہیں تو امام کی پیروی کرتے ہوئے حق و صداقت کا پرچم بلند کریں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر چاروں زونز کے افسران اقبال احمد، ندیم حنیف ،ندیم حیدر ، اکبر حسین ، تسلیم بیگ ،غوث محی الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں مجالس اور جلوس کے دوران عزاءداران حسین کو ممکنہ سہولتوںکی فراہمی کو ممکن بنانے کےلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیہ وسطی محرم الحرام میںمکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں ،مساجد،مجالس اور جلوس کی گزر گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔محکمہ الیکٹریکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں اور جن جگہوں پر مجالس منعقد ہوتیں ہیں وہاںروشنی کا بھر پور انتظام کیا جائے تاکہ عزاءداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے مزیدکہا کہ کربلا دہشت گردی ،ظلم و ستم کے خلا ف صبر و رضا کے اسلحے سے لڑی جانے والی وہ جنگ ہے ،جس میں ظالم وقتی طور پر جیت گئے لیکن ابدی بدبختی اور شکست تاقیامت اُن کا مقدر بن گئی ۔امام حسین نے اسلام کی سر بلندی کےلئے جان کی بازی لگا دینے کی وہ سنت قائم کی جو مسلمانوں کے لئے تا قیامت مشعل راہ ہے ۔






15th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی (  )بلدیہ وسطی میںصحت وصفائی کی بہتری کے لئے مشینری کی درستگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی سبب ہم نے اس شعبے کو وسائل کی کمی کے باوجود درست رکھنے کے لئے اپنی اولین ترجیحات میں شامل کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کے ہمراہ گلبرگ زون میںمیکینکل ورکشاپ(وہیکل) کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں۔عوامی خدمات کے حوالے سے پُر عزم ہیں ،بلدیہ وسطی کے مسائل کو حل کرنے کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے میکینکل ورکشاپ میں گاڑیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ گاڑیوں کی مینٹینس اور سروس کا خیال رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے کام میں تیزی لائی جائے۔ بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے ورکشاپ کے اسٹور کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ورکشاپ انچارج نے کہا کہ چیئرمین کی جانب سے فراہم کی جانے والی ان سہولتوں کے بعد گاڑیوں کی سروس اور مینٹینس کا کام بہتر انداز میں کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور کی انجام دہی کے لئے مشینری کو درست انداز میں استعمال کیا جارہا ہے مرکزی شاہراہوں پر ہیوی مشینریز اور چھوٹی سٹرکوںپرلائٹ مشینر ی (Bob Cat)کا استعمال کیا جا رہا ہے اور وہ علاقے جہاں مشینری داخل نہیں ہوسکتی وہاں افرادی قوت استعمال کرکے صفائی ستھرائی کے امور انجام دئیے جارہے ہیںورکشاپ کے عملے نے بتایا کہ معمولی نقائص کو ورکشاپ میںہی درست کرکے مشینری کو رواں دواں رکھا جاتا ہے۔




14th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی ( ) محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور سےکورٹی کے حوالے سے گلبرگ زون میں نمائندہ اجلاس چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی سربراہی مےں منعقد ہوا۔ اجلاس میںوائس چیئرمین سید شاکر علی ،اراکین صوبائی اسمبلی جمال احمد،حاجی انو ر رضا ، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی،جلوس منتظمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر پاکستان رےنجرز کے افسر اور علاقہ کی معروف سماجی شخصےات ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران و انجینئرز، ٹریفک پولیس ، کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان اور انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کربلا دہشت گردی ،ظلم و ستم کے خلا ف صبر و رضا کے اسلحے سے لڑی جانے والی وہ جنگ ہے ،جس میں ظالم وقتی طور پر جیت گئے لیکن ابدی بدبختی اور شکست تاقیامت اُن کا مقدر بن گئی ۔امام حسین نے اسلام کی سر بلندی کےلئے جان کی بازی لگا دینے کی وہ سنت قائم کی جو مسلمانوں کے لئے تا قیامت مشعل راہ ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کے حوالے سے عوامی سہولیات فراہم کرنے والے تمام ادارے محرم الحرام کے دوران باہمی تعاون کے زریعے عوامی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممکنہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پروائس چیئرمین سید شاکر علی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹرےٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپےٹنگ کے حوالے سے متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تاکہ عزاداران حسےن کو کسی قسم کی تکلےف نہ پہنچے ۔اس موقع پر امن ومان قائم کرنے والے اداروں کے افسران نے یقین دلایا کہ عشرہ محرم کے دوران امن وامان قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔اس موقع پرضلع وسطی کراچی میں قائم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی اور جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ محرم الحرام کے مذہبی ایام میں اپنا تعاون برقرار رکھے گی ۔






13th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور سےکےورےٹی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی سربراہی مےں (بارہ دری) نارتھ ناظم آباد زون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین سیدشاکر علی،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،یوسی چیئرمینز و وائس چیئرمینز ، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی،جلوس منتظمین، بلدیہ وسطی کے متعلقہ افسران ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران و انجینئرز، ٹریفک پولیس ، کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان ، انتظامیہ اور علاقہ کی معروف سماجی شخصےات اجلاس مےں شرےک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کے حوالے سے بلدیاتی افسران اور امن قائم کرنے والوں اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی،اخوت،بھائی چارہ اور امن و امان کی فضاءقائم رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برﺅے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممکنہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پروائس چیئرمین سید شاکر علی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹرےٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپےٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ انھےں مزےد فول پروف بناےا جارہا ہے تاکہ عزاداران حسےن کو کسی قسم کی تکلےف نہ پہنچےنے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مذہبی ایام میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے میں تمام دستیاب وسائل کو برﺅے کار لاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائے اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکیج کو فوری فور پر بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔اس موقع پر امن ومان قائم کرنے والے اداروں کے افسران نے یقین دلایا کہ عشرہ محرم کے دوران امن وامان قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔اس موقع پرضلع وسطی کراچی میں قائم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی اور جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ محرم الحرام کے مذہبی ایام میں اپنا تعاون برقرار رکھے گی۔




12th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) شدید بارشوں کے بعد کراچی کا انفراءاسٹریکچر تباہ ہوکررہ گیا ہے۔عوام شدید پریشانی اور مشکلات سے دو چار ہے اس مشکل گھڑی میں حق پرست قیادت اور منتخب نمائندے کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں۔اور بارش سے پیدا شدہ مسائل کے حل کےلئے میدان عمل میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 17-18-19 نارتھ ناظم آباد زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،یوسیز چیئرمینزاور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بارشوں کے بعد جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈ کے راستے بند ہوجانے کی وجہ سے GTS سے کچرے کی منتقلی کا کا م ممکن نہیں ہوپا رہا تھا میئر کراچی وسیم اختر کی کوششوں کی وجہ سے جام چاکرو (لینڈ فل ) سائیڈکا راستہ ہنگامی بنیادوں پر کھولا گیا اور اب GTS سے کچرے کو جام چاکرو(لینڈ فل ) سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے ۔جس کے نتائج سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کہاکہ کراچی کی عوام نے اپنے مسائل کے حل کےلئے ہمیں منتخب کرکے ایوانوں تک پہنچایا ہے ہم کراچی والوں کو مایوس نہیں کریں ۔اور اُن کے جائز حقوق کےلئے سندھ اسمبلی میں نہ صرف آواز بلند کرتے رہیں گے بلکہ کراچی والوں اُن کے حقوق دلواکر رہیں گے ۔بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی اوررکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کے ساتھ ساتھ محکمہ پارک اور B&R کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کا معائنہ کیا ۔اس کے علاوہ موسیٰ کالونی کی اندرونی گلیوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے کام اور مشینوں کے زریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دیں کہ۔ نکاسی آب کے بعد موسی کالونی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا تاکہ علاقہ مکینوں کو وبائی امراض سے بچایا جا سکے ۔       





11th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release