15th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) امام حسین ؓ نے کربلا میں حق پر ثابت قد م رہتے ہوئے جس طرح باطل قوتوں کامقابلہ کیا اور اپنی جان دین اسلام کی بقاءکے لئے قربان کی اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی ،اگر ہم امام حسینؓ سے سچی محبت کرتے ہیں تو امام کی پیروی کرتے ہوئے حق و صداقت کا پرچم بلند کریں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر چاروں زونز کے افسران اقبال احمد، ندیم حنیف ،ندیم حیدر ، اکبر حسین ، تسلیم بیگ ،غوث محی الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں مجالس اور جلوس کے دوران عزاءداران حسین کو ممکنہ سہولتوںکی فراہمی کو ممکن بنانے کےلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیہ وسطی محرم الحرام میںمکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں ،مساجد،مجالس اور جلوس کی گزر گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔محکمہ الیکٹریکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں اور جن جگہوں پر مجالس منعقد ہوتیں ہیں وہاںروشنی کا بھر پور انتظام کیا جائے تاکہ عزاءداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے مزیدکہا کہ کربلا دہشت گردی ،ظلم و ستم کے خلا ف صبر و رضا کے اسلحے سے لڑی جانے والی وہ جنگ ہے ،جس میں ظالم وقتی طور پر جیت گئے لیکن ابدی بدبختی اور شکست تاقیامت اُن کا مقدر بن گئی ۔امام حسین نے اسلام کی سر بلندی کےلئے جان کی بازی لگا دینے کی وہ سنت قائم کی جو مسلمانوں کے لئے تا قیامت مشعل راہ ہے ۔
15th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release