30th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی مسجد و امام باررگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں علما کرام اور منتظمین امام بارگاہ سے ملاقات ، اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی جمال احمد ، یوسی چئیرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت بلاتفریق و رنگ و نسل مذہب و ملت انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف عقائد رکھنے والوں کے درمیان محبت ،اخوت اور بھائی چارے کی فضا ء کو قائم کرنے کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں ہیں اس موقع پر علما کرام اور منتظمین امام بارگاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواسۂ رسول ؐ امام حسینؓ کی شہادت باطل کے خلاف حق کی ابدی فتح کی واضح دلیل ہے آج صدیوں گزر جانے کے بعد بھی عالم اسلام اور تمام دنیا امام حسینؓ کی شہادت کا غم مناتی ہے جبکہ یزید باطل اور ظالم کے نام سے جانا جاتا ہے ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے امام بارگاہ کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضرویات سے آگاہی حاصل کی اور بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حق پرست قیادت امت مسلمہ کے تمام مکتبہء فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے۔محرم الحرام کے دوران بھی عزاداری حسینؓ کے دوران برادران اسلام کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں پیش پیش ہے بعد ازاں بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ شہادت حسینؓ کی یاد میں نکالے جانے والے جلوس عزا میں شرکت کی اور سبیل حُسین پر عزا داران حسین کے درمیان شربت بھی تقسیم کیا اور یہاں میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ پر عزادارانِ حسینؓ کو دی جانے والی میڈیکل سہولتوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں جلوس ، مجالس ،شہادت امام حسینؓ کی یاد میں منعقدہ کئے جانے والے تمام پروگرامز میں عزادارانِ حسینؓ کو بلدیاتی سہولیات نواسۂ رسولؐ سے محبت اور مذہبی عقیدت و احترام کے جذبے کے تحت فراہم کررہے ہیں ۔ 





30th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )حق پرست قیادت اُمت مُسلمہ کے تمام مکتبہ فکرکے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر یقین رکھتی ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کریں اور فرقہ واریت اور تفرقہ بازی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی 10 میں عزادارن حسینؓ کے جلوس کے لئے قائم میڈیکل کیمپ کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمداور یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور یوسی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے محرم الحرام میں عزادارانِ حسینؓ کو ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں۔ مساجد و امام بارگاہوں ،جلوس کی گزر گاہوں ،مجالس کی انعقاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے بلدیہ وسطی میں قائم مساجد امام بارگاہوں،مجالس،واعظ کے انعقاد کی جگہوں کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں اور جلوس کی منتظمین سے بھی ملاقات کی ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے منتظمین کو یقین دہانی کرائی کے بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل کے باوجود عزادارانِ حسینؓ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت دی کے اپنے کام کو محنت اور دیانت داری سے سر انجام دیں ۔ 




29th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) محرم الحرام میں ماتمی جلوس ،مجالس ،اور شہادت امام حسینؓ کی یاد میں منعقد کئے جانے والے تمام پروگرامزمیں عزادارانِ حسینؓ کو بلدیاتی سہولیات نواسۂ رسول ؐسے محبت اور مذہبی عقیدت و احترام کے جذبے کے ساتھ فراہم کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی زون میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹی،جلوس منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمدو دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ محرم الحرام میں عزادارن حسین کو بلدیات سہولیات کی فراہمی کے حوالے امام بارگاہ ولی عصر ،امام بارگاہ آل محمد،جعفریہ امام بارگاہ5-D ،مسجد نبوی و امام بارگاہ حسینی 5-E ِ ،اما م بارگاہ باب الحوائج و مدرسہ زینب اور مسجد و امام بارگاہ ابوتراب کے اطراف صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب،واٹر اینڈ سیوریج کی لائینوں کی مرمت کے ساتھ روڈ کارپیٹنگ ،پیوندکاری کے کام کا معائنہ کیا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی وسائل کی کمی کے باوجود عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لارہی ہے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ و استر کاری کے کام مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسینؓؓ اپنی مجالس اور واعظ کی محفلیں احسن طریقے سے منعقد کرسکیں ۔ 



28th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شب و روزمصروف عمل ہیں۔ مساجد و امام بارگاہوں ،جلوس کی گزر گاہوں ،مجالس کی انعقاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد افسران کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک N میں جاری روڈ کارپیٹنگ ،سڑکوں کی استر کاری ،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کررہے ہیں،جلوس کی گزر گاہوں پر ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی استر کاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے مساجد و امام بارگاہوں ،مجالس و جلوس کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور ضلع وسطی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے کہا کہ امام حسین کی شہادت حق کی ابدی فتح اور باطل کی شکست کی واضع دلیل ہے آج صدیاں گُزر جانے کے بعد بھی عالم اسلام اور تمام دنیا امام حسین کی شہادت کا غم مناتی ہے جبکہ یذید باطل اور ظالم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، ہم اُمت مُسلمہ کے تمام مکتبہ فکرکے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں ۔جمال احمد نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر سے بہتر کیا جائے جہاں روشنی کے حوالے سے مسائل ہیں فوری طور پر وہاں روشنی کے انتظامات کئے جائیں۔





26th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )محرم الحرام میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام بلدیاتی سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیاء کرنے کے لئے شب روز مصرف عمل ہیں ۔ ضلع وسطی کو کراچی شہر کا شفاف ترین ضلع بنا کر ہی دم لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں واقع مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب ، سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی حاجی انور رضا بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری کی مجالس کا انعقاد کے ساتھ ساتھ عزاداری و ماتمی جلوس بھی نکالے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجالس کے انعقاد کی جگہوں ،ماتمی و عزاداری کے جلوس کی گزر گاہوں کے علاوہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کے کام تقریبامکمل ہو چکے ہیں تاہم چند جگہوں پر کام جاری ہے جبکہ بیشترایسے مقامات پر جہاں سے عزاداری و ماتمی جلوس برآمد ہوتے اور اور گزگاہوں پر سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی نے اپنے زرائع سے کرائی انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے بشتر علاقے تالاب کا منظرپیش کر رہے تھے ایسے میں محرم الحرام میں عزداران حسین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا اہل علاقہ اور عزادارن حسین کی پریشانی کے سد باب کے لئے بلدیہ وسطی نے ایک مثبت قدم اٹھایا ۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں ہونے والے ترقیاتی کام کے ساتھ عزاداروں کی دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کی بھی بنفس نفیس خود نگرانی کر رہے ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے بلدیہ وسطی میں قائم مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روڈ کارپیٹنگ و پیوند کاری ،روشنی و صفائی ستھرائی کے کامو ں کا معائنہ کیا۔ 




25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release