25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )محرم الحرام میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام بلدیاتی سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیاء کرنے کے لئے شب روز مصرف عمل ہیں ۔ ضلع وسطی کو کراچی شہر کا شفاف ترین ضلع بنا کر ہی دم لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں واقع مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب ، سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی حاجی انور رضا بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری کی مجالس کا انعقاد کے ساتھ ساتھ عزاداری و ماتمی جلوس بھی نکالے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجالس کے انعقاد کی جگہوں ،ماتمی و عزاداری کے جلوس کی گزر گاہوں کے علاوہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کے کام تقریبامکمل ہو چکے ہیں تاہم چند جگہوں پر کام جاری ہے جبکہ بیشترایسے مقامات پر جہاں سے عزاداری و ماتمی جلوس برآمد ہوتے اور اور گزگاہوں پر سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی نے اپنے زرائع سے کرائی انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے بشتر علاقے تالاب کا منظرپیش کر رہے تھے ایسے میں محرم الحرام میں عزداران حسین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا اہل علاقہ اور عزادارن حسین کی پریشانی کے سد باب کے لئے بلدیہ وسطی نے ایک مثبت قدم اٹھایا ۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں ہونے والے ترقیاتی کام کے ساتھ عزاداروں کی دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کی بھی بنفس نفیس خود نگرانی کر رہے ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے بلدیہ وسطی میں قائم مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روڈ کارپیٹنگ و پیوند کاری ،روشنی و صفائی ستھرائی کے کامو ں کا معائنہ کیا۔
25th Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release