1st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release




کراچی ( )رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہاہے کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر کراچی کے شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ایسے میں حق پرست عوامی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں کراچی شہر کو اسکی اصل حالت میں لانے کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کراچی دنیا کے صاف و شفاف شہروں کی صف میں کھڑا ہوگا اور دوبارہ روشنیوں کا شہر بن کر ابھرے گا ۔ وہ بفر زون 15-B نارتھ ناظم آباد میں پانی کی لائن کی تبدیل کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی بھی انکے ہمراہ تھے ۔شیخ صلاح الدین نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی وجہ سے کراچی ،بلخصوص ضلع وسطی کی گلیاں اور میدان تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت اپنے فنڈز سے کرارہے ہے واضح رہے کہ بفرزون میں پانی کی شدید قلت کی بنیادی وجہ واٹر لائن کا چوک ہونا جبکہ بیشتر جگہ پانی کی لائنوں کی لیکج کی وجہ اہل علاقہ پینے کے پانی کی دستیابی سے محروم رہتے ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی تباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے ۔ 




ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں صحت مند ماحول کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی درسگاہوں ا ور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اراکین کونسل و پارلیمنٹ کی مشاورت اوربحریہ ٹاؤن کی معاونت سے نیوکراچی زون کے یونین کمیٹی نمبر (۹) کے حدود میں واقع سیکٹر 5-D رابعہ صدیقہ گراؤنڈ مصطفی کالونی میں ضلع وسطی اور بحریہ ٹاؤن کے مابین کھیلے جانے والے دوستانہ فٹ بال میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین اورقومی اسمبلی کے رکن عبدالوسیم خان ، شیخ صلاح الدین،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار، چیئرمین اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی تیمور یوسی چیئرمین اعجاز جیلانی،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر اکبر حسین،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی کے علاوہ دیگر یونین کمیٹیوں کے چےئرمین وائس چےئرمین اور کونسلرز بھی موجود تھے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تہیہ کرلیا ہے کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف کرنے کے ساتھ کھیل کے میدان بھی آباد کرئینگے انہوں نے کہا کہ آج جس گراؤنڈ پر فٹبال میچ کھیلا جارہا ہے یہی گراؤنڈبرسوں سے کچرے کے انبار میں تھا بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے اس گراؤنڈ سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے بعد اس گراؤنڈ کو اس قابل بنا دیا گیا ہے کہ آج اس پر فٹبال کا میچ کھیلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسکی حفاظت کرنا بلدیہ وسطی کی اور نہ صرف کھلاڑیوں کی ذمہ اری نہیں ہے بلکہ اہل محلہ کی بھی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجو بلدیہ وسطی محکمہ باغات نے گراؤنڈ کی تزئین آرائش میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ۔ اس گراؤنڈ کی خود حفاظت کریں اور کچرا پھینکنے والے عناصر پر نظر رکھیں اور شعوری آگاہی کو اجاگر کریں تاکہ آپ اورآپ کے بچے صحت مند رہیں۔ آخر میں بلدیہ وسطی کی فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی دی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔ 



1st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) گزشتہ نو سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجیحی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے کراچی ضلع وسطی کے بیشتر علاقے گندے پانی کے تالاب بن گئے تھے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے پاکس و پلے گراؤنڈ کی صفائی کا معائنہ کے دوران عوام اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کندیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاہے کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر کراچی کے شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ایسے میں بلدیاتی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کراچی کی ترقی میں بڑ ی رکاوٹ ہے لیکیج کی وجہ کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقہ گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی سیوریج لائنوں کی وجہ سے کراچی ،بلخصوص ضلع وسطی کی گلیاں اور میدان تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیز فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے فنڈز سے کرارہی ہے واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے اور بنفس نفیس اس کام کی نگرانی بھی کر رہے ہیں ۔ عالمگیر سیفی 


29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release



28th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ طالبات کے لئے عام نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کا حصول بھی نہایت ضروری ہے ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ ہماری طالبات تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی ہوں ۔آئندہ آنے والا وقت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی میدانِ عمل میں آنے کا متقاضی ہوگا۔ ایسے میں ہنر مند خواتین اپنے گھریلو اخراجات میں شوہروں کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکیں گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر کالج میں عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم کے شعبے بھی قائم کئے جائیں تاکہ طالبات عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھ سکیں۔ وہ عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے خصوصی دور کے موقع پر پرنسپل اور اساتذہ سے گتفگتو کررہے تھے۔اُن کے دورے کا مقصد عبداللہ کالج کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔ تاکہ ان کے حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل محمودہ الطاف نے کالج کو درپیش مسائل سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا جن میں پینے کے پانی کی قلت، سیوریج لائن کی شکستگی ، کالج کراؤنڈ کی صفائی کے مسائل تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل نے کالج میں پڑھائی کی کیفیت اور اساتذہ و طالبات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ ریحان ہاشمی نے پرنسپل کو کالج کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور تعاون کی پیش کش کی جبکہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں کالج میں شجرکاری کرنے کے لئے پودوں کی جلد فراہمی اور کالج گراؤنڈ سے خودرو پودوں اور جھاڑیوں کو صاف کرنے کیلئے ڈاریکٹر پارکس ندیم حنیف کو ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ وسطی شمعونہ صدف اور ڈپٹی ڈائریکٹر باغات شبیر حسین بھی موجود تھے۔





27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سبز انقلاب کا ازسرنو آغاز کرنے کے لئے اسیٹنڈنگ کمیٹی باغات کے چیئرمین ظفر اعجاز اور محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو سرسبز ماحول فراہم ہو سکے ، ضلع وسطی کے پارکوں اور گرین بیلٹوں کو خوبصورت اور خوشنما پھول اور پودوں سے مزئین کریں تاکہ شام کے اوقات میں عوام ان تفریحی مقامات میں اپنے بچوں کے ہمراہ جائیں اور وہاں موجود خوبصورت و خوشنما پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو سے محظوظ ہوسکیں وہ نارتھ ناظم آباد میں قائم معروف بین الا قوامی شہرت یافتہ شاعر ابن انشاء کے نام سے منسوب پارک کا دورہ کر رہے تھے اس موقع پر باغات کمیٹی کے چیئرمین ظفر اعجاز محکمہ باغات کے ڈائریکٹر ندیم حنیف ودیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ابن انشا پارک کو سرسبز بنایا جائے جبکہ بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ ابن انشاء پارک کی تزئین آرائش کے کام کو جلد مکمل کرکے عوام کے لئے تفریح کا مرکز بنایا جائے تاکہ قرب و جوار میں رہنے والے لوگ اپنے گھر کے قریب میں تفریحی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت عوام کو انکی دہلیز پر تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ عوام میں شجرکاری کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے اس ضمن میں مقامی NGO نیشنل فورم آف انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے سربراہ نے اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع وسطی میں جاری سبز انقلاب میں کی جانے والی شجر کاری کو سراہا نیشنل فورم آف انوائرمنٹ کے چیئرمین نعیم قریشی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی کاوشیں سب پر عیاں ہیں اس موقع پر نعیم قریشی نے بلدیہ وسطی کے پارکس و گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لئے پودوں کی فراہمی کی پیشکش بھی کی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی پارک کا انتخاب کرے ہم اسکی تزئین و آرائش میں بلدیہ وسطی کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے بتایا کہ اس وقت بلدیہ وسطی کے 24 پارکس میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ بیشتر پارکس عوام کو تفریح فراہم کر رہے ہیں ۔ 



26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release