26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سبز انقلاب کا ازسرنو آغاز کرنے کے لئے اسیٹنڈنگ کمیٹی باغات کے چیئرمین ظفر اعجاز اور محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو سرسبز ماحول فراہم ہو سکے ، ضلع وسطی کے پارکوں اور گرین بیلٹوں کو خوبصورت اور خوشنما پھول اور پودوں سے مزئین کریں تاکہ شام کے اوقات میں عوام ان تفریحی مقامات میں اپنے بچوں کے ہمراہ جائیں اور وہاں موجود خوبصورت و خوشنما پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو سے محظوظ ہوسکیں وہ نارتھ ناظم آباد میں قائم معروف بین الا قوامی شہرت یافتہ شاعر ابن انشاء کے نام سے منسوب پارک کا دورہ کر رہے تھے اس موقع پر باغات کمیٹی کے چیئرمین ظفر اعجاز محکمہ باغات کے ڈائریکٹر ندیم حنیف ودیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ابن انشا پارک کو سرسبز بنایا جائے جبکہ بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ ابن انشاء پارک کی تزئین آرائش کے کام کو جلد مکمل کرکے عوام کے لئے تفریح کا مرکز بنایا جائے تاکہ قرب و جوار میں رہنے والے لوگ اپنے گھر کے قریب میں تفریحی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت عوام کو انکی دہلیز پر تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ عوام میں شجرکاری کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے اس ضمن میں مقامی NGO نیشنل فورم آف انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے سربراہ نے اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع وسطی میں جاری سبز انقلاب میں کی جانے والی شجر کاری کو سراہا نیشنل فورم آف انوائرمنٹ کے چیئرمین نعیم قریشی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی کاوشیں سب پر عیاں ہیں اس موقع پر نعیم قریشی نے بلدیہ وسطی کے پارکس و گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لئے پودوں کی فراہمی کی پیشکش بھی کی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی پارک کا انتخاب کرے ہم اسکی تزئین و آرائش میں بلدیہ وسطی کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے بتایا کہ اس وقت بلدیہ وسطی کے 24 پارکس میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ بیشتر پارکس عوام کو تفریح فراہم کر رہے ہیں ۔ 



26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release