4th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی میں صحت مند سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے پارکس و پلے گراؤنڈ کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم کے ہمراہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یوسی چیئرمین اففان ،وائس چیئرمین اویس عالم ،بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی اسلم بیگ او ردیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صفائی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بلدیہ وسطی اور بحریہ ٹاؤن کے مشترکہ آپریشن میں ضلع وسطی سے لاکھوں ٹن کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل یا گیا جبکہ ضلع وسطی میں کئی پلے گراؤنڈ اور پارکس کی جگہوں پر بھی کچرے کے انبار لگے ہوئے تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ترجیحی بنیادوں پر پارکس و پلے گراؤنڈ کو کچرے سے پاک کیا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع حاصل ہو ،جسکا واضح ثبوت نیو کراچی سیکٹر 5-D یونین کمیٹی 9 کا رابیعہ صدیقیہ پارک ہے جہاں کھیل کا میدان کچرا کنڈی بن گیا تھا چیئرمین ضلع وسطی نے ترجیحی بنیادوں پر گراؤنڈ سے کچرے کو صاف کرا کے محکمہ باغات کو تزئین آرائش کے کام کی ہدایت کی اور اس گراؤنڈ پر بحریہ ٹاؤن اور ضلع وسطی کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ بھی کھیلا گیا جسے ہزاروں افراد نے دیکھا بلدیہ وسطی اپنے شہریوں اورخاص کر نوجوانوں کو صحت مند آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونق بحال ہورہی ہے ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پارکس اور پلے گراؤنڈ کی دوبارہ رونق بحال کرنے پر چیئرمین اور بحریہ ٹاؤن کے عملے کا شکریہ اداکیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے ڈی ایم سی سینٹرل کی گاڑیاں گلیوں سے کوڑاکرکٹ اُٹھا کر کھلے علاقوں میں قائم کچرا کونڈیوں میں منتقل کرتے ہیں جہاں سے بحریہ ٹاؤن کے ہیوی ڈمپرز کچرے کو شہر سے باہر مقررہ مقام پر ڈسپوز کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تقریبا ایک سو گاڑیاں کچرے کو منتقل کرنے کے کام میں شریک ہیں۔اُمید کی جارہی ہے کہ جلد ہی بلدیہ وسطی صاف اور شفاف ضلع کی صورت اختیار کرلے گا اور اس کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونقیں پھر سے بھر پور انداز میں بحال ہوجائیں گی۔ 




جشن ولادت رسول ﷺ اتحاد بین المسلمین کے جزبے کے تحت منا یا جائے ،ہمارے نبی ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اس لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے ساتھ ساتھ دیگر مزاہب کا احترام بھی ملحوظ رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی سندھ جمال احمد کے ہمراہ قادری ہاؤس میں جمعہ کے روز پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری سے گفتگوکے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنی تحریک کے رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران نے ریحان ہاشمی سے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے قادری ہاؤس میں آنے کی دعوت دی تھی سنی تحریک کے وفد نے آمد ماہ ربیع الاول میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ضلع وسطی میں چراغاں اور صفائی ستھرائی پر بلدیہ وسطی کی توجہ مرکوز کرائی جس پر ریحان ہاشمی نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کا ہر فردجشن آمد رسول ﷺ کو بڑی عقیدت و احترام سے مناتاہے اور بلدیہ وسطی جشن آمد رسول ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کو بلدیاتی و شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی ریحان ہاشمی نے کہاکہ بلدیہ وسطی میں مختلف مزاہب کے لوگ آباد ہیں اور ضلع وسطی کی انتظامیہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے تہوار کے دنوں میں بلا کسی تفریق بلدیاتی و انتظامی سہولیات مہیا کرتی ہے۔ ریحان ہاشمی کے قادری ہاؤس میں پہنچنے پر سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کاوشوں سے ضلع وسطی جلد شہر کا صاف وشفاف ضلع بن جائیگا اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے موجودہ صورت حال پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے مشن کو باہمی اتفاق سے جاری رکھیں گے چیئرمین بلدیہ وسطی نے دوران گفتگو سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی توجہ سرکاری مردم شماری کے غلط اعداد و شمار کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کرنا کراچی کے ساتھ ناانصافی ہے اور کراچی کے بنیادی حقوق کو غضب کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں اس موقع پر سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے مثبت موقف اختیار کیا گیاہے ہماری بھی یہی آواز ہے کراچی اور کراچی کے آباد کاروں کے ساتھ روز اول سے ہی زیادتیاں کرنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے اب اہلیان سندھ ،کواپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے مشترکہ جہد وجہد کرنی ہوگی اور ہم آواز ہو کرسرکاری مردم شُماری کے نتائج کومسترد کرنا ہو گا 





4th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی صفائی ستھرائی کے کام کی مسلسل نگرانی سے ضلع وسطی صاف و شفاف ضلع کی جانب گامزن ،ضلع وسطی میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے گلبرگ زون میں صفائی مہم کے تیسرے مرحلے کے دوران پلے گراؤنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر کچرے سے پاک کیا جارہا ہے جبکہ فیڈرل بی ایریا ،عزیز آباد،اور موسیٰ کالونی سے ہزاروں ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جاچکا ہے، صفائی مہم کے دوران ضیاء الدین کے قریب گجر نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ کریم آباد سے موسیٰ کالونی تک برساتی نالے کی صفائی کا کام بھی جاری ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی نگرانی میں صفائی ستھرائی ،شہر سے باہر کچرے کی منتقلی،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش،جراثیم کش ادویات کا اسپرے ،تجاوزات کے خلاف کاروائی،سڑکوں کی پیوند کاری اور بوسیدہ سیورئج لائنوں کی مرمت کا تسلسل جاری ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی نگرانی بنفس نفیس کررہے ہیں وہ اپنے دفتر میں بھٹنے کے بجائے ضلع میں ہونے والے کام کی نرانی کو ترجیح دیتے ہیں اور جہاں جہاں کام میں کوتاہی نظر آتی ہے افسران و عملے کی باز پرس کے ساتھ ساتھ انکو ہدایات بھی دیتے ہوئے نظر آتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کا عملہ شب وروز ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کام کرتا نظر آتا ہے ضلع وسطی میں بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے چلنے والی صفائی مہم کے دوران پہلے دو مراحل میں ضلع وسطی لیاقت آباد اور ناظم آباد زون میں کچرے کے ڈھیروں کا صفایا ، لیکیج سیوریج لائنوں کی مرمت ، سڑکوں کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا تسلسل جاری ہے جس کے اثرات نظر آرہے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی کے انقلابی اقدامات ضلع وسطی کو ماضی کی طرح صاف و شفاف اور تجاوزات سے پاک ضلع بن جائیگا ضرورت اس امر کی ہے عوام بھی صاف و شفاف ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اپنا کوڑا کرکٹ مختص کردہ کچرا کندیوں میں ڈالیں اور ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو جگہ جگہ اور برساتی نالوں میں اپنے گھروں کا فیکٹریوں کا کچرا ڈالتے ہیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ 



3rd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release




کراچی ( ) ضلعی چیئرمین و سطی ریحان ہاشمی نے وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول ادارہ نادرا کی گشتی موبائل ٹیم کے ارکان کی شہریوں سے معاونت پر انکے خدمات کو سراہتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ضلع وسطی کی حدود میں کہیں پر بھی نادرا موبائل ٹیم کے من جملہ ارکان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جوکہ آپ کے گھر پہنچ کر اپنی خدمات مہیاء کر رہے ہیں اور نادرا سینٹرز میں موجود ایجنٹوں کے ساتھ ساتھ نادرا سینٹر پر رش اور ضائع ہونے والے وقت کو بھی بچا رہے ہیں ان خیالات کااظہار چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے جمعرات اپنے ہنگامی علاقائی دورے پر نیو کراچی زون کے یونین کمیٹی ۱۵ کے اطراف سیکٹر 11-J میں نادرا کے گشتی موبائل ٹیم کو عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے دیکھا اور عوام سے گھل مل گئے ۔اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ یوسی چیئرمین ،و ائس چیئرمین علاقائی کونسلر اور بلدیاتی افسران بھی تھے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے عوام سے کہا کہ صبر اور تحمل کے ساتھ نادرا ٹیم کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں انکی خاطر کرنایوسی چیئرمینوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے تاکہ یہی آئندہ بھی انہی علاقوں کے مکینوں کے لئے دل جمعی سے خدمات انجام دیں ۔۔





2nd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release




کراچی ( )رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہاہے کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر کراچی کے شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ایسے میں حق پرست عوامی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں کراچی شہر کو اسکی اصل حالت میں لانے کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کراچی دنیا کے صاف و شفاف شہروں کی صف میں کھڑا ہوگا اور دوبارہ روشنیوں کا شہر بن کر ابھرے گا ۔ وہ بفر زون 15-B نارتھ ناظم آباد میں پانی کی لائن کی تبدیل کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی بھی انکے ہمراہ تھے ۔شیخ صلاح الدین نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی وجہ سے کراچی ،بلخصوص ضلع وسطی کی گلیاں اور میدان تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت اپنے فنڈز سے کرارہے ہے واضح رہے کہ بفرزون میں پانی کی شدید قلت کی بنیادی وجہ واٹر لائن کا چوک ہونا جبکہ بیشتر جگہ پانی کی لائنوں کی لیکج کی وجہ اہل علاقہ پینے کے پانی کی دستیابی سے محروم رہتے ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی تباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے ۔ 




ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں صحت مند ماحول کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی درسگاہوں ا ور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اراکین کونسل و پارلیمنٹ کی مشاورت اوربحریہ ٹاؤن کی معاونت سے نیوکراچی زون کے یونین کمیٹی نمبر (۹) کے حدود میں واقع سیکٹر 5-D رابعہ صدیقہ گراؤنڈ مصطفی کالونی میں ضلع وسطی اور بحریہ ٹاؤن کے مابین کھیلے جانے والے دوستانہ فٹ بال میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین اورقومی اسمبلی کے رکن عبدالوسیم خان ، شیخ صلاح الدین،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار، چیئرمین اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی تیمور یوسی چیئرمین اعجاز جیلانی،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر اکبر حسین،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی کے علاوہ دیگر یونین کمیٹیوں کے چےئرمین وائس چےئرمین اور کونسلرز بھی موجود تھے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تہیہ کرلیا ہے کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف کرنے کے ساتھ کھیل کے میدان بھی آباد کرئینگے انہوں نے کہا کہ آج جس گراؤنڈ پر فٹبال میچ کھیلا جارہا ہے یہی گراؤنڈبرسوں سے کچرے کے انبار میں تھا بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے اس گراؤنڈ سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے بعد اس گراؤنڈ کو اس قابل بنا دیا گیا ہے کہ آج اس پر فٹبال کا میچ کھیلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسکی حفاظت کرنا بلدیہ وسطی کی اور نہ صرف کھلاڑیوں کی ذمہ اری نہیں ہے بلکہ اہل محلہ کی بھی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجو بلدیہ وسطی محکمہ باغات نے گراؤنڈ کی تزئین آرائش میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ۔ اس گراؤنڈ کی خود حفاظت کریں اور کچرا پھینکنے والے عناصر پر نظر رکھیں اور شعوری آگاہی کو اجاگر کریں تاکہ آپ اورآپ کے بچے صحت مند رہیں۔ آخر میں بلدیہ وسطی کی فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی دی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔ 



1st Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) گزشتہ نو سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجیحی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے کراچی ضلع وسطی کے بیشتر علاقے گندے پانی کے تالاب بن گئے تھے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے پاکس و پلے گراؤنڈ کی صفائی کا معائنہ کے دوران عوام اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کندیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاہے کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر کراچی کے شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ایسے میں بلدیاتی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کراچی کی ترقی میں بڑ ی رکاوٹ ہے لیکیج کی وجہ کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقہ گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی سیوریج لائنوں کی وجہ سے کراچی ،بلخصوص ضلع وسطی کی گلیاں اور میدان تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیز فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے فنڈز سے کرارہی ہے واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے اور بنفس نفیس اس کام کی نگرانی بھی کر رہے ہیں ۔ عالمگیر سیفی 


29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release